CPECNews

CPECNews This page aims to share all kinds of updates and news about China Pakistan Economic Corridor.

22/09/2025
22/09/2025

76th Anniversary of the Founding of the People’s Republic of China

‎صدر آصف علی زرداری کا چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر‎چینگدو سے میان یانگ کا سفر نصف گھنٹ...
14/09/2025

‎صدر آصف علی زرداری کا چین میں زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر

‎چینگدو سے میان یانگ کا سفر نصف گھنٹے میں مکمل

‎صدر مملکت کو ٹرین کے آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز پر بریفنگ دی گئی

‎چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک، 45 ہزار کلومیٹر ٹریک اور سالانہ دو ارب سے زائد مسافر

‎چین کی ٹرینیں 350 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلتی ہیں

‎چین نے ایک معیاری اور یکساں نیٹ ورک قائم کیا جو جدید کنیکٹیویٹی کی مثال ہے

‎صدر زرداری نے آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین اور زلزلہ وارننگ سسٹم کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیا

‎صدر کا کہنا تھا چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لئے سبق آموز ہے

‎پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی، چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے

چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ پورے دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ہیں

‎میان یانگ پہنچنے پر نائب میئر وُو ہاؤ نے صدر مملکت کا استقبال کیا

https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/904892_1
06/09/2025

https://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/HeadLineRoznama/904892_1

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور مسٹر شی یوان چیانگ نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار پاک۔چین دوطرفہ تعلقات اور پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منص...

میڈیا کا کردار پاک۔چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے فروغ میں اہم ہے: چینی ناظم الاموراسلام آباد: چین کے سفارتخانے کے ناظ...
05/09/2025

میڈیا کا کردار پاک۔چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے فروغ میں اہم ہے: چینی ناظم الامور

اسلام آباد: چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور مسٹر شی یوان چیانگ نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار پاک۔چین دوطرفہ تعلقات اور پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں کے فروغ میں نہایت اہم ہے۔

انہوں نے یہ خیالات بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ بعنوان “سی پیک رپورٹنگ اور میڈیا ایتھکس کے حوالے سے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی صلاحیتوں میں اضافہ” سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ یہ ورکشاپ اسلام آباد میں سینٹر فار ڈیموکریسی اینڈ کلائمیٹ اسٹڈیز (سی ڈی سی ایس) نے چینی سفارتخانے کے اشتراک سے منعقد کی۔

چینی سفارتخانے کے ناظم الامور نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان سدابہاراسٹریٹجک شراکت دار اور آہنی دوست ہیں۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کے کونسلر مسٹر وانگ شینگ جئے نے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کو اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے میں میڈیا ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے اور پاکستانی عوام میں چین کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا: “امید ہے کہ صحافی اور آن لائن انفلوئنسرز اپنے پلیٹ فارمز کو پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کریں گے، چین سے متعلق خبروں کے ترجمان، چین کے بارے میں تصورات کے مفسر اور چین کے ساتھ دوستانہ عوامی رائے کے رہنما کے طور پر کام کریں گے، اور یوں دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور عوامی سطح پر قربت کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔”

تربیتی ورکشاپ کے شرکاء نے پروگرام کو سراہتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس طرح کے اقدامات پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہیں اور پاک۔چین تعلقات کے بارے میں درست بیانیہ کو فروغ دیتے ہیں۔

سی ڈی سی ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور ایک مثالی دوستی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں تعمیری کردار ادا کرے۔ حقائق پر مبنی رپورٹنگ پاکستانی عوام کو سی پیک کے منصوبوں کے بارے میں درست معلومات فراہم کر سکتی ہے۔

اختتامی تقریب کے موقع پر چیف گیسٹ پاکستان۔چین انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے اس اقدام کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ گیسٹ آف آنر نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار نے بھی پروگرام کو سراہا اور نوجوان صحافیوں کو پیشہ ورانہ ذمہ داری اور درست رپورٹنگ جاری رکھنے کی تلقین کی۔

سینئر صحافیوں، سفارتکاروں اور ماہرین تعلیم، جن میں دفاعی تجزیہ کار عامر رانا، سابق سفیر برائے چین معین الحق، سینئر صحافی سہیل اقبال بھٹی، ہمایوں خان، انس ملک، عامر الیاس رانا، جاوید اقبال اور ڈاکٹر عارف (نست) شامل تھے، نے فیکٹ چیکنگ، میڈیا سیفٹی اور غلط معلومات سے نمٹنے کی حکمت عملیوں پر سیشنز کی قیادت کی۔

بعدازاں شرکاء کو اسناد چیف گیسٹ مصطفیٰ حیدر سید اور گیسٹ آف آنر نیشنل پریس کلب کے سابق صدر شکیل قرار نے پیش کیں۔

03/09/2025
03/09/2025

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CPECNews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CPECNews:

Share