Baaghi

Baaghi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Baaghi, Media, Islamabad.

12/08/2025

ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مشی واک کا انعقاد نہیں ہوگا

12/08/2025
معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت محمد آصف رانا کی سید علی موسیٰ گیلانی کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے مل...
23/07/2025

معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت محمد آصف رانا کی سید علی موسیٰ گیلانی کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات

معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت محمد آصف رانا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید علی موسیٰ گیلانی کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔
سید علی موسیٰ گیلانی، سابق وزیرِاعظم پاکستان اور موجودہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی ترقی، نوجوانوں کے مسائل اور فلاحی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے محمد آصف رانا کی سماجی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

🔴  بڑی خبر!بدنام زمانہ بدمعاشوں کا سافٹ ویئر اپڈیٹ، ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگنے لگے! 🙌سی سی ڈی کے کرائم فائٹر ایس ایچ او ...
20/07/2025

🔴 بڑی خبر!
بدنام زمانہ بدمعاشوں کا سافٹ ویئر اپڈیٹ، ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگنے لگے! 🙌

سی سی ڈی کے کرائم فائٹر ایس ایچ او فریاد حسین چیمہ اور ان کی ٹیم کی شاندار کارروائی علاقے کے دو خطرناک جرائم پیشہ افراد کو انجام تک پہنچا دیا!

اسلحہ برآمد، مقدمات درج
معافیاں مانگنے کی ویڈیو فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی جن سے پورا علاقہ خوفزدہ تھا، آج وہ خود قانون کے سامنے جھکے نظر آئے! شہریوں کا فریاد چیمہ اور ان کی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین"ایسے آفیسرز ہمارے معاشرے کا فخر ہیں!"

#پیرمحل #فریادچیمہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ: دو سالہ بچہ مبینہ طور پر اغواء، پولیس نے مقدمہ درج کر لیاٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) — چک نمبر 184 گ ب ...
02/07/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ: دو سالہ بچہ مبینہ طور پر اغواء، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) — چک نمبر 184 گ ب کا دو سالہ بچہ محمد عمان مبینہ طور پر اغواء ہو گیا۔ والد کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، مدعی حفیظ اللہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا دو سالہ بیٹا محمد عمان اپنے ماموں محسن ولد مناسب خان کے ہمراہ پٹرول ڈلوانے کے لیے رکشے پر گیا مگر طویل وقت گزرنے کے باوجود واپس نہ آیا۔ مدعی نے تشویش کے باعث فون پر رابطہ کیا تو محسن نے کمالیہ میں ہونے کا بتایا، لیکن بعد ازاں رابطہ منقطع ہو گیا۔

مدعی کو شک ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے بیٹے کو اغواء کر لیا ہے۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 2321/2025 بجرم دفعہ 365 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو بچے یا اس کے ماموں کے متعلق کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرے۔

پیرمحل بار ایسوسی ایشن کو وزیر قانون و مواصلات کی جانب سے 25 لاکھ روپے کا ترقیاتی چیکپیرمحل (نمائندہ خصوصی)پیرمحل بار ای...
05/06/2025

پیرمحل بار ایسوسی ایشن کو وزیر قانون و مواصلات کی جانب سے 25 لاکھ روپے کا ترقیاتی چیک

پیرمحل (نمائندہ خصوصی)
پیرمحل بار ایسوسی ایشن کے لیے خوش آئند خبر، وزیر قانون و وزیر مواصلات پنجاب جناب ملک صہیب احمد بھیرتھ نے پیرمحل بار کی فلاح و بہبود اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 25 لاکھ روپے کا خصوصی چیک جاری کر دیا۔
چیک کی وصولی کی تقریب میں صدر بار، شاہد زیب سرگانہ،مہر سہیل افضل ،سرگانہ اور سیکریٹری بار صہیب منیر رامے نے شرکت کی۔ اس موقع پر بار عہدیداران نے حکومت پنجاب، وزیر قانون، اور خصوصی طور پر مخدوم پیر سید علی بابا صاحب کا شکریہ ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی اور مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں یہ خطیر رقم منظور ہوئی۔ اس موقع پر صدر بار، شاہد زیب سرگانہ ،سیکریٹری بار میاں صہیب منیر رامے ،مہر سہیل افضل سرگانہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ رقم بار کی عمارت، لائبریری، اور دیگر سہولیات کی بہتری کے لیے خرچ کی جائے گی، جو وکلاء برادری کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔"وکلاء برادری نے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ حکومت پنجاب آئندہ بھی پیرمحل جیسے پسماندہ علاقوں کی بارز کو ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز مہیا کرتی رہے گی۔

بینظیر بھٹو پارک پیرمحل تباہ حالی کا شکار — انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت بے نقابمیونسپل کمیٹی، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل انتظام...
19/05/2025

بینظیر بھٹو پارک پیرمحل تباہ حالی کا شکار — انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت بے نقاب
میونسپل کمیٹی، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل انتظامیہ کی نااہلی پر عوام سراپا احتجاج

پیرمحل (نمائندہ خصوصی)
پیرمحل کا واحد تفریحی مقام بینظیر بھٹو پارک مکمل طور پر ویرانی اور تباہ حالی کی تصویر بن چکا ہے۔ پارک کی خستہ حالی نے میونسپل کمیٹی، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔ عوامی فنڈز سے بننے والا یہ پارک آج گندگی، ٹوٹے جھولوں اور سوکھے درختوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

پارک کے تمام بینچ ٹوٹ چکے ہیں، پول لیمپ اور گول بلب غائب ہو چکے ہیں۔ ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں اور پانی کی سہولت نہ ہونے کے باعث پارک کا واحد پول بھی برباد ہو چکا ہے۔ بچوں کے جھولے ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں اور درخت پانی نہ ملنے کے باعث سوکھ گئے ہیں۔ پارک کو صرف ایک چوکیدار کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

میونسپل کمیٹی کی غفلت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ پارک کی روزانہ صفائی تو دور کی بات، کبھی کبھار دیکھ بھال تک نہیں کی جاتی۔ اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران کو عوامی شکایات کے باوجود کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔ ایسا لگتا ہے کہ پیرمحل انتظامیہ کاغذی کارکردگی دکھا کر صرف تصویری خبریں بنوانے تک محدود ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو پارک پیرمحل کی شناخت تھا، جسے انتظامیہ کی لاپرواہی نے برباد کر دیا۔ عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر فیصل آباد، اور چیف سیکریٹری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی ہو اور پارک کی بحالی ممکن بنائی جائے۔

جرأت، جذبے اور خبر کی خوشبو – امیر حمزہ کو سالگرہ مبارکبعض لوگ وقت کے ساتھ نہیں چلتے، بلکہ وقت اُن کے ساتھ چلتا ہے۔ کچھ ...
15/05/2025

جرأت، جذبے اور خبر کی خوشبو – امیر حمزہ کو سالگرہ مبارک

بعض لوگ وقت کے ساتھ نہیں چلتے، بلکہ وقت اُن کے ساتھ چلتا ہے۔ کچھ چہرے صحافت کے سمندر میں چراغ کی مانند ہوتے ہیں، جو نہ صرف خود روشن ہوتے ہیں بلکہ اپنے اردگرد بھی روشنی پھیلاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک روشن نام کا چراغ ہیں — امیر حمزہ۔

آج اُن کا یومِ پیدائش ہے۔ وہ دن جس نے ہمیں ایک ایسے صحافی سے روشناس کرایا جس کی پہچان تازہ ترین خبر، تحقیقاتی زاویہ، اور دلنشین انداز ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کا صحافتی محاذ ہو، یا پھر بریکنگ نیوز کا میدان — امیر حمزہ ہر وقت چاق و چوبند نظر آتے ہیں۔ اردو پوائنٹ کے لیے اُن کا کام صرف رپورٹنگ نہیں بلکہ ایک مشن ہے، ایک عہد ہے کہ خبر کو خبر کی طرح پیش کیا جائے، سچ کی صورت میں، بغیر کسی لگی لپٹی کے۔ ان کی ایک نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ ہر بڑی اور اہم خبر پر سب سے پہلے پہنچنے کی سعی کرتے ہیں، جیسے خبریں اُن کی منتظر ہوں۔

امیر حمزہ نہ صرف اردو صحافت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، بلکہ وہ ڈان نیوز جیسے معروف ادارے میں بطور سینیئر اسائنمنٹ ایڈیٹر بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔

ان کے صحافتی سفر کی ابتدا ہم نیوز چینل سے تحصیل پیرمحل جیسے نسبتاً پسماندہ علاقے سے ہوئی، لیکن عزم اور محنت نے اُنہیں اسلام آباد کی بلند و بالا عمارتوں کے نیوز رومز تک پہنچایا۔ تعلیم کے میدان میں بھی وہ پیچھے نہیں، نمل یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کر کے اپنے پیشے سے علمی وابستگی کو ثابت کر رہے ہیں۔

آج کے دن، ہم دُعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ امیر حمزہ صاحب کو تندرستی، خوشیوں، اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔ اُن کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کا علمبردار رہے، اور ان کی صحافت ہمیشہ عوام کی آواز بن کر گونجتی رہے۔

سالگرہ مبارک ہو، امیر حمزہ!
آپ کی کامیابیوں کا سورج کبھی غروب نہ ہو۔

مودی نے اپنی جان بچانے کے لیے تقریر میں جھوٹ بولا کیونکہ انہیں آر ایس ایس سے سنگین دھمکیاں ملی ہیں۔  بی جے پی قیادت کی ا...
12/05/2025

مودی نے اپنی جان بچانے کے لیے تقریر میں جھوٹ بولا کیونکہ انہیں آر ایس ایس سے سنگین دھمکیاں ملی ہیں۔

بی جے پی قیادت کی اعلیٰ سطحی میٹنگ ناگپور میں ہو رہی ہے، جہاں مودی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ معتبر ذرائع کے مطابق، انہیں ہٹانے پر غور ہو رہا ہے، اور نڈا ممکنہ امیدوار ہیں۔

ان حالات میں مودی نے اپنی سرگرمیاں آن لائن میٹنگز تک محدود کر دی ہیں، چند ایک ان کی رہائش گاہ پر بلائے جاتے ہیں جہاں اعلیٰ سطح کے زائرین کو بھی مکمل تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت ہے۔

ان سب کی وجہ سے ٹیلی ویژن پر تقریر کے دوران بھی مودی خوفزدہ اور ان کی باڈی لینگویج انتہائی متزلزل دکھائی دے رہی تھی۔

10/05/2025

‏بنگلہ دیش کی عوام نے سوشل میڈیا کی ھر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ھے-

پاکستان بنگلہ دیش زندہ باد! 🇵🇰🇧🇩

‏ایک ذمہ دار شہری کی طرح کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے تصدیق ضرور کریں۔ہائبرڈ وارفیئر اور ڈیجیٹل گمراہ کن معلومات کے اس دور ...
10/05/2025

‏ایک ذمہ دار شہری کی طرح کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے تصدیق ضرور کریں۔

ہائبرڈ وارفیئر اور ڈیجیٹل گمراہ کن معلومات کے اس دور میں، جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ سے ہوشیار رہنا بے حد ضروری ہے۔

صرف وزارتِ اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تصدیق شدہ معلومات اور سرکاری بیانات پر ہی اعتماد کریں۔

آئیے بطور باخبر شہری، اپنی قومی ذمہ داری کو نبھائیں اور کسی بھی معلومات کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

Address

Islamabad

Telephone

+923554223123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baaghi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Baaghi:

Share

Category