17/06/2026
بینظیر موبائل سم اور ڈیجیٹل والٹ سے متعلق اہم اعلان
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی خواتین بینیفشریز کے لیے اہم پیغام ہے کہ بینظیر موبائل سم کے حصول کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
وہ مستحق خواتین جنہوں نے ابھی تک اپنی مفت بینظیر موبائل سم حاصل نہیں کی، وہ 30 جون2026 تک اپنے قریبی BISP دفتر سے سم حاصل کر سکتی ہیں۔
سم حاصل کرنے کے بعد تین دن کے اندر اپنے متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے اپنا ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹ فعال (Activate) کروائیں۔
نہ قطار، نہ انتظار
خواتین ہوں گی بااختیار