30/04/2026
آج پھر تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں کاکڻھار بجیر میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ یہ گاؤں اسلام کوٹ سے صرف پانچ سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر ہے—یعنی کوئی بھی چاہے تو محض دس منٹ میں پانی پہنچا کر آگ بجھا سکتا تھا۔
مگر افسوس کہ ٹاؤن کمیٹی کے وسائل عوام کی حفاظت کے بجائے صرف منتخب نمائندوں کی گاڑیوں کے ایندھن پر خرچ ہو رہے ہیں، جبکہ ایسے سانحات کی طرف توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
آخر کب تک یہ غفلت جاری رہے گی؟ کب تک معصوم لوگ اپنے ہی گھروں کو جلتا دیکھتے رہیں گے؟ اگر یہی حال رہا تو لگتا ہے کہ تھر کے عوام کو ان نمائندوں کے سہارے چھوڑ دینا، دراصل انہیں بے یار و مددگار چھوڑنے کے مترادف ہے۔