11/08/2026
جیکب آباد:پاک آرمی لور فورم کی جانب سے یوم جشن آزادی اور پاک آرمی کی حمایت میں سینٹرل چیئرمین عبدالمالک تھیم حسن کریم گولو کی قیادت میں ریلی نکالی گئ۔۔۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں سبز حلالی پرچم بینر اور پلے کارڈ آٹھا کر شہر کا مارچ کیا اور پریس کلب پہنچ کر پاکستان زندہ باد اور پاک افواج کی حمایت میں فلگ شگاف نعرے لگائے۔۔۔اس موقع پر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست جشن آزادی کے دن کو بھرہور جوش و جزبے سے منا رہے ہیں کیوں کہ باشہور قومیں ہی اپنی آزادی کا دن مناتی ہیں ھمیں اپنے بڑوں کی قربانیوں کی بدولت ایک آزاد ملک ملا اور اس ملک کی بقا اور سلامتی کے لیئے پاک افواج کی لازوال قربانیاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر پوری اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاک آرمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کا ہر ایک نوجوان پاک آرمی کی حمایت کرتا ہے کیوں کہ پاک آرمی کا شمار دنیا کی طاقتور ترین فوجوں میں ہوتا یے اوپاکستان کے سیکیورٹی ادارے ھمارہ فخر ہیں