Awam Digital

Awam Digital خبروں کے لیے ربطہ
03111733800
عوام ڈیجیٹل نیٹ ورک ایک عوام ایک سوچ

14/06/2026

جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود میں واقع گاؤں کرم خان پنہور میں 22 سالہ نوجوان لڑکی رخسانہ پنہور پراسرار حالات میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پھیل گئی جبکہ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم تاحال پولیس کا باضابطہ موقف سامنے نہیں آ سکا،

14/06/2026

شکارپور میں مین ٹرانسمیشن ٹاورز سے بریس پٹیوں کی بار بار مبینہ چوری کے واقعات پر واپڈا ملازمین اور متعلقہ افسران نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے باعث بجلی کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا اور متعدد علاقوں میں چھ سے سات روز تک بجلی کی فراہمی متاثر رہی۔
واپڈا حکام کے مطابق یہ عمل قومی تنصیبات کے خلاف سنگین اقدام ہے اور اسے کھلی دہشت گردی کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت، وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکارپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان چوری کے واقعات میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔
بیان میں بجلی کی بحالی پر کام کرنے والے افسران اور فنی عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے۔ سی ای او اعجاز احمد چنا، ایس ای شکارپور ظہور احمد نوناری اور دیگر فیلڈ اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے دن رات محنت کرکے مختصر وقت میں بجلی کی بحالی ممکن بنائی۔

12/06/2026

جیکب آباد میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے ایس ایس پی جیکب آباد نے تحصیل گڑہی خیرو کا اہم دورہ کیا۔
دورے کے دوران مختلف امام بارگاہوں، مساجد اور مجالس و جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔
ایس ایس پی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ محرم کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور سنیپ چیکنگ مزید مؤثر بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور انٹیلیجنس بیسڈ نگرانی کو فعال رکھا جائے۔
دورے کے دوران امام بارگاہوں کے منتظمین اور علمائے کرام سے ملاقات بھی ہوئی جنہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

12/06/2026

سردار محمد میاں سومرو کی میر خان خالد جکرانی سے نہ ملاقات، نہ کوئی رابطہ حتمی فیصلہ وقت کرے گا ایڈوکیٹ نثار احمد مغیری ایڈوائزر سردار محمد میاں سومرو ۔
نئی وزارت کے خواب ادھورے سی ایم کی کرسی خود خطرے میں ?

11/06/2026

سردار محمد میاں سومرو کی میر خان خالد جکرانی سے نہ ملاقات ہوئی، نہ رابطہ فیصلے وقت آنے پر ہوں گے نثار مغیری
نئی وزارت کے خواب ادھورے سی ایم کی کرسی خود خطرے میں

09/06/2026

جیکب آباد: محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد
جیکب آباد میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظامات کے جائزے کے لیے پولیس حکام اور اہلِ تشیع علماء، ذاکرین و رہنماؤں کے درمیان اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی، ٹریفک پلان، حساس مقامات کی نگرانی اور دیگر انتظامی امور پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر محرم الحرام کے دوران امن، مذہبی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔پولیس کے مطابق ضلع بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی، داخلی و خارجی راستوں، قومی شاہراہوں اور بلوچستان بارڈر پر نگرانی بڑھائی جائے گی جبکہ اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں، کنٹرول رومز اور ڈرون نگرانی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز مواد سے گریز کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عوامی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

جیکب آباد: محرم الحرام کے انتظامات پر اہم مشاورتی اجلاسجیکب آباد میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور ان...
09/06/2026

جیکب آباد: محرم الحرام کے انتظامات پر اہم مشاورتی اجلاس
جیکب آباد میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی اور شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں کے درمیان مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں مجالس، ماتمی جلوسوں، ٹریفک کی روانی، حساس مقامات کی نگرانی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن (ر) فیضان علی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس سمیت حساس مقامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اجلاس میں عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ غیر مصدقہ اور اشتعال انگیز معلومات کی تشہیر سے گریز کریں اور امن و امان کے قیام میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

🔴 عوام ڈیجیٹلحقائق سب سے پہلےتازہ ترین اور مستند خبروں کے لیےہمارا پیج Follow کریں۔
07/06/2026

🔴 عوام ڈیجیٹل

حقائق سب سے پہلے

تازہ ترین اور مستند خبروں کے لیے
ہمارا پیج Follow کریں۔

07/06/2026

جیکب آباد: الخدمت فاؤنڈیشن کی ایمبولینس پر دورانِ سفر ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر حملہ کیا ہے۔
واقعہ غلام شاہ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے دوران ایمبولینس ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈرائیور عادل پیرزادہ ایک زخمی شخص کو جیکب آباد سے لاڑکانہ منتقل کر رہے تھے کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا۔
زخمی حالت کے باوجود ڈرائیور نے ایمبولینس خود چلا کر مریض کو لاڑکانہ ہسپتال پہنچایا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی مریض کو فوری علاج کے لیے منتقل کیا گیا جبکہ ڈرائیور کی آنکھ میں چوٹ کے باعث ٹانکے لگائے گئے ہیں۔

07/06/2026

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پسند کی شادی کا معاملہ پیش آیا ہے۔
شادی کی تقریبات جاری تھیں، مہندی کی رسم مکمل ہو چکی تھی اور دلہن مائیوں میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اسی دوران پولیس نے شکایت موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے دلہن کو گھر سے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
لڑکی کی پھوپھو کا کہنا ہے کہ لڑکی بچپن سے ان کی زیرِ کفالت رہی ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے ہی لڑکی کی پرورش کی ذمہ داری ادا کی اور اب لڑکی بالغ ہے، اس لیے وہ اپنی مرضی سے شادی کا فیصلہ کر رہی ہے۔ پھوپھو کے مطابق شادی کی تمام تیاریاں مکمل تھیں۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے محبت کی شادی کر رہی ہے اور اس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔ ان کے مطابق پولیس نے اسے شادی والے گھر سے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا۔
دوسری جانب لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ جس خاندان میں شادی کی جا رہی تھی اس سے پرانی خاندانی دشمنی موجود ہے۔ ان کے مطابق اسی وجہ سے انہوں نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ پولیس کو شکایت دی تاکہ شادی روکی جا سکے۔ والدہ کے مطابق وہ اس رشتے کی مخالفت کرتی ہیں۔

Address

Dc Office Rod
Jacobabad
79000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awam Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Awam Digital:

Share