
16/08/2025
جیکب آباد ضلع میں 2ماہ میں 324جرائم رپورٹ،16قتل،7اغوا،مویشی،موٹر سائیکل چوری کی 29اور کار موٹر سائیکل رہزنی سمیت دیگر 69وارداتیں،گستاخی کے مرتکب ملزم کو گرفتار نہ کیا جاسکا،سابق وزیر اعظم کے 55لاکھ کے اناج کے ذخیرے کو آگ لگانے والے ملزمان کا سراغ لگانے اور دوکاندار سے دس لاکھ کی ڈکیتی کے ملزمان پکڑنے
میں بھی پولیس ناکام
جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد ضلع میں 2ماہ میں 324جرائم رپورٹ،16قتل،7اغوا،مویشی،موٹر سائیکل چوری کی 29اور کار موٹر سائیکل رہزنی سمیت دیگر 69وارداتیں،گستاخی کے مرتکب ملزم کو گرفتار نہ کیا جاسکا،سابق وزیر اعظم کے 55لاکھ کے اناج کے ذخیرے کو آگ لگانے والے ملزمان کا سراغ لگانے اور دوکاندار سے دس لاکھ کی ڈکیتی کے ملزمان پکڑنے میں بھی پولیس ناکام تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں 2ماہ میں مختلف نوعیت کے 324جرائم رپورٹ ہوئے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق محمد کلیم ملک کے ایس ایس پی جیکب آباد تعینات ہونے کے بعد ضلع میں دو ماہ میں 16قتل،7اغواکی وارداتیں ہوئی،پولیس پر 61حملے کئے گئے،اغوا برائے تاوان 7واقعات ہوئے،مویشی،موٹر سائیکل چوری کی 29اور کار موٹر سائیکل رہزنی سمیت دیگر 69وارداتیں ہوئی،گستاخی کے مرتکب ملزم کو بھی گرفتار نہ کیا جاسکا،دن دیہاڑے سٹی تھانہ کی حدود میں موبائل مارکیٹ پر دھاوا بول کر دس لاکھ کی ڈکیتی کے ملزمان پولیس پکڑنہیں سکی ہے علاوہ ازیں سابق چیئر مین سینیٹ اور نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کے اناج کے ذخیرے کو آگ لگانے والے ملزمان کو کیس داخل کرانے کے باوجود پولیس گرفتار کرنے میں ناکام ہے آگ لگانے سے 2500من گندم جل کر خاکستر ہوگئی تھی جس کی مالیت50لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے جہاں سابق نگراں وزیر اعظم محفوظ نہ ہووہاں عام شہری کی کیا حالت ہوگی اندازہ لگایا جاسکتا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی کلیم ملک سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔