25/08/2023
شہر کی سیاسی سماجی و مذہبی جماعتوں اور ٹریڈ یونین سمیت قومپرست جماعتوں پر مشتمل شہری اتحاد کا سپریم کائونسل کا اجلاس ابڑو ہاوّس پر شہری اتحاد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں منعقد ہوا منعقدہ اجلاس میں شہر کی سیاسی سماجی و مذہبی اور ٹریڈ یونین رھنماء سمیت قومپرست جماعتوں کے رھنماء اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
جبکہ شہری اتحاد کے اجلاس میں شہر کے مسائل کے حل کے لیئے غور وفکر کیا گیا اور شہری اتحاد کے نو منتخب صدر کے لیئے تجویز اور مشاورت کی گئ
منعقدہ اجلاس میں شہید محمد اکرم ابڑو کے فرزند اور نوجوان قیادت میر یاسر خان ابڑو کو بلا مقابلہ اور اکثریتی راء سے شہری اتحاد کا صدر منتخب کیا گیا اس موقع پر مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہری اتحاد شہر کے مسائل کے حل کے لیئے شہر کی تمام تنظیموں پر مشتمل ایک پلیٹ فارم ہے جہاں تمام تر مفادات سے بالاتر ہوکر شہر کی بھلائی اور امن و امان کے لیئے عملی جہدو جہد کی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میر یاسر خان ابڑو کو شہری اتحاد میں شامل تمام تنظیموں کے رھنماوّں نے اکثریتی راء سے شہری اتحاد کا صدر منتخب کیا گیا جو اپنے والد شہید محمد اکرم ابڑو کے نقش قدم پر چلیں اور عوامی خدمات سمیت شہر کے مسائل اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیئے عملی جہدوجہد کرینگے اس موقع نو منتخب شہری اتحاد کے صدر میر یاسر خان ابڑو اجلاس اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد شہید محمد اکرم ابڑو نے جیکب آباد شہر کے لیئے اپنی زندگی کے چالیس سال واقف کیئے اور شہر کے مسائل کے حل کے لیئے عملی جہدوجہد کی جس میں انہوں نے اسیری کی زندگی گزاری اور جھوٹے مقدمات کا بھی سامنا کیا انہوں نے مزید کہا کہ شہری اتحاد کے اجلاس میں مجھے اکثریتی راء سے شہری اتحاد کا صدر منتخب کرنے والے تمام ممبران کا ممنون اور مشکور ہوں اور انشاء اللہ شہری اتحاد کی قیادت میں تمام ممبران کے ساتھ شہر کے مسائل اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیئے عملی جہدوجہد کی جائے گی