
08/07/2024
قومی بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس 2024 میں علماء نے اداروں سے فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت سزا کی اپیل کردی۔۔!!
کوئی شخص فرقہ وارانہ نفرت، مسلح فرقہ وارانہ تنازعہ اور جبرا اپنے نظریات کسی دوسرے پر مسلط نہ کرے کیونکہ یہ شریعت کی کھلی خلاف ورزی ہے اور فساد فی الارض ہے۔
علماء و ذاکرین کو کسی شخص، ادارے یا فرقے کے خلاف نفرت انگیزی اور اہانت پر مبنی جملوں یا بےبنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کوئی شخص مساجد، منبر و محراب، مجالس اور امام بارگاہوں میں نفرت انگیزی پر مبنی تقاریر نہیں کرے گا اور فرقہ وارانہ موضوعات کے حوالے سے اخبارات ، ٹی وی یا سوشل میڈ یا پر متنازعہ گفتگو نہیں کرے گا۔