Pak Todays

Pak Todays News, Entertainment,Fashion

شائد یہ درست نہیں ہے
28/06/2026

شائد یہ درست نہیں ہے

جہانیاں میں محکمہ انہار کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کسانوں کیلئے پریشانی کا سبب بن گئی۔ ایک سال سے نہر میں گرا کیکر کا در...
18/05/2026

جہانیاں میں محکمہ انہار کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کسانوں کیلئے پریشانی کا سبب بن گئی۔ ایک سال سے نہر میں گرا کیکر کا درخت تاحال نہ ہٹایا جا سکا، جبکہ دریائی بوٹی، جھاڑیوں اور کچرے کے جمع ہونے سے پانی اوور فلو ہو رہا ہے اور کسی بھی وقت نہر میں شگاف پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب ٹیل کے ہزاروں کسان پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں فصلیں تباہی کے دہانے پر کھڑی ہیں
اہل علاقہ اور کاشتکاروں نے فوری صفائی آپریشن، دریائی بوٹی کے خاتمے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
Maryam Nawaz Sharif
Marriyum Aurangzeb
Chief Secretary Punjab
Chief Minister Punjab's Updates

17/05/2026
17/05/2026

جہانیاں : ٹھٹھہ صادق آباد پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی
یہ واقعہ تین روز قبل چک 136 دس آر تحصیل جہانیاں ضلع خانیوال میں پیش آیا، جہاں پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب مذکورہ گاؤں کا عبدالرحمن نامی چور رات کے وقت آ پہنچا۔ ڈیرے پر موجود ملازم نے خاموشی سے ون فائیو پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی تاکہ ملزم کو گرفتار کیا جا سکے۔
مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ تھانے سے عمران نامی شخص نے کارروائی کرنے کے بجائے کال کرنے والے ملازم کو فون کیا اور ایسی گفتگو کی جس کی تفصیل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

مزید حیران کن بات یہ ہے کہ اگلے روز جب متاثرہ شخص باقاعدہ درخواست لے کر تھانے پہنچا تو ایس ایچ او نے ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے یہ کہہ دیا کہ ملزم پر نظر رکھیں، جب دوبارہ نظر آئے تو ہمیں اطلاع کریں، پھر کارروائی کریں گے۔
سوال یہ ہے کہ اگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری بھی شہریوں نے خود ہی کرنی ہے تو پھر پولیس کی ذمہ داری کیا رہ جاتی ہے؟
Dpo Khanewal
Deputy Commissioner Khanewal




















جہانیاں: غیر رجسٹرڈ اسکولز کے گرد گھیرا تنگ، جہانیاں میں محکمہ تعلیم متحرک    #جہانیاں        #تعلیم
14/05/2026

جہانیاں: غیر رجسٹرڈ اسکولز کے گرد گھیرا تنگ، جہانیاں میں محکمہ تعلیم متحرک

#جہانیاں #تعلیم

تمام صارفین کو بجلی نو روپے یونٹ ملے گی ، اویس لغاری کا اسمبلی میں بڑا اعلان وزیر توانائی سے سوال ہوا کہ نیٹ میٹرنگ پالی...
13/05/2026

تمام صارفین کو بجلی نو روپے یونٹ ملے گی ، اویس لغاری کا اسمبلی میں بڑا اعلان

وزیر توانائی سے سوال ہوا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی لا کر آپ نے سولر پالیسی والوں کا گلا گھونٹ دیا ہے ، اور اب آپ کہتے ہیں بجلی اتنی سستی کر دیں گے کہ لوگ بیٹری میں بھر بھر کر استعمال کریں گے...

وزیر توانائی نے جواب دیا بلکل ایسا ہی ہو گا ، نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے تمام سولر والے اصل بل ادا کریں گے اگر وہ اضافی بجلی نیشنل گرڈ کو نہین دے گے اور اسے بیٹری میں محفوظ کر کے رات کو استعمال کریں گے تو اس سے سسٹم کو فائدہ ہو گا ، آف گرڈ ہونے سے وہ لوگ نیشنل سسٹم کو بجلی فروخت نہیں کرے گے اور ہمیں انکو ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی اس سے ہمارے پاس اضافی بجلی بھی نہیں ہو گی ، دو سو یونٹ والی سبسڈی کا رولا بھی نہین ہو گا اور نا ہی ٹیرف کا ایشو آیے گا ، جس سے باقی بچ جانے والی بجلی کو ہم ہر طرف کے حساب سے اوسط ایوریج نکال کر بل بھیجے گے....

اوسط ایوریج کے لیے سولر والی بجلی ، آئی پی پی پیز کی بجلی ، پن بجلی ، ونڈ بجلی اور نیوکلیر بجلی سب کو شامل کیا جایے گا جس سے اوسط فی یونٹ بجلی نو روپے پڑے گی اور حکومت باقی ماندہ تمام لوگوں کو اسی حساب سے بجلی فراہم کرے گے ،

وزیر موصوف نے کہا آپ لوگ زیادہ سے زیادہ سولر انرجی پر منتقل ہوں ، بیٹریاں لگائیں نیشنل گرڈ کو بجلی مت بیچیں کیونکہ آپ تو مفت میں بجلی استعمال کرتے ہیں الٹا حکومت سے پیسے لیتے ہیں اور حکومت وہ نقصان پورا کرنے کے لیے عام صارفین کے لیے بجلی مہنگی کر دیتی ہے ۔


#بجلی #سولر #پاکستان

1965 کی جنگ کا مختصر ترین فوجی حکم..... تاریخ کا دلچسپ واقعہ1965 کی جنگ میں ایک ایسا لمحہ بھی آیا جب فوجی تاریخ کا سب سے...
29/04/2026

1965 کی جنگ کا مختصر ترین فوجی حکم..... تاریخ کا دلچسپ واقعہ
1965 کی جنگ میں ایک ایسا لمحہ بھی آیا جب فوجی تاریخ کا سب سے مختصر آپریشنل آرڈر جاری کیا گیا۔
پاکستان آرمی کے اس وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل محمد موسیٰ خان نے 6 ستمبر 1965 کو اپنے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بختیار رانا کو دشمن کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔ حیران کن طور پر یہ حکم صرف چند الفاظ پر مشتمل تھا۔
وہ تاریخی حکم تھا:
"رانا پے جاؤ "
(یعنی... رانا دشمن پر ٹوٹ پڑو )
یہ مختصر مگر پرجوش حکم پاکستان آرمی کے عزم، حوصلے اور فوری فیصلے کی بہترین مثال سمجھا جاتا ہے۔
🇵🇰 یہی وہ جذبہ تھا جس نے 1965 کی جنگ میں قوم اور فوج کو ایک صفحے پر لا کھڑا کیا۔

#پاکستان #تاریخ

Address

Jahanian

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Todays posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share