03/10/2026
لیاقت پور واقعہ: پیرا کی فوری کارروائی
لیاقت پور، رحیم یار خان میں شہری کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا پیرا نے فوری نوٹس لیا۔ ابتدائی جانچ میں واقعہ درست پائے جانے پر متعلقہ انفورسمنٹ آفیسر کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ افسر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
پیرا شہریوں کے ساتھ غیر مناسب رویے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیں کرتا۔ قانون سب کے لیے برابر ہے۔
پہلے عزت، پھر نفاذ
— in Dera Ghazi Khan.