Humans Of Jalal Pur Jattan

Humans Of Jalal Pur Jattan ہمارا مقصد اپنی مدد آپ کے تحت امداد باہمی سے اپنے شہری مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنا
(1)

10/08/2025

آج صبح ایک شہری کی طرف سے سرکلر روڈ پر صوفی نان چنے والوں کے بلکل سامنے گلی میں واٹر سپلائی کے مین پائپ لیک ہونے کی نشاندہی ہیومنز آف جلال پور جٹاں پر کی گئی تھی جس پر بلدیہ جلالپورجٹاں کے پلمبر خرم صاحب نے چھٹی والے دن فوری طور پر ایکشن لیتے ہوے پانی کا ضیاع روک دیا ہے۔صبح افسران بالا کے نوٹس میں مسلہ لا کر پراپر کام کیا جاۓ گا۔فلحال پانی کاضیاع روک گیا ہے۔جس کے لئے ہم خرم صاحب کے مشکور ہیں۔جزاکﷲ

جناب خُرم شہزاد صاحب آپ جلال پور جٹاں محلہ سادھو کے رہائشی اور محترم احسان اللہ رشی مرحوم کے فرزند ہیں گورنمنٹ اسلامیہ ہ...
10/08/2025

جناب خُرم شہزاد صاحب
آپ جلال پور جٹاں محلہ سادھو کے رہائشی اور محترم احسان اللہ رشی مرحوم کے فرزند ہیں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول نمبر 2 کے سابقہ طالب علم ہیں لوڈر رکشہ چلانے کے ساتھ ساتھ اجکل میر عبدالغنی چوک میں 14 اگست کے حوالے سے سامان فروخت کرتے ہیں دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کی عزت صحت اور رزق میں برکت عطاء فرمائے ۔آمین

10/08/2025

سرکلر روڈ صوفی نان چنے والے کے بلکل سامنے شوکت کالونی والے گلے میں واٹر سپلائی کا مین پائپ لیک ہے۔سی او بلدیہ خاور گجر صاحب سے اصلاح احوال کی گزارش ہے۔جزاکﷲ خیر

مرکزی جامعہ مسجد مین بازار جلال پور جٹاں 💐
10/08/2025

مرکزی جامعہ مسجد مین بازار جلال پور جٹاں 💐

10/08/2025
جناب شہباز احمد خان صاحب آپ جلال پور جٹاں محلہ جولاہی کے رہائشی اور محترم عبدالسلام صاحب کے فرزند ہیں۔مین بازار جلال پور...
10/08/2025

جناب شہباز احمد خان صاحب
آپ جلال پور جٹاں محلہ جولاہی کے رہائشی اور محترم عبدالسلام صاحب کے فرزند ہیں۔مین بازار جلال پور جٹاں میں مرکزی جامعہ مسجد کے سامنے مصالحہ جات اور ڈرائی فروٹ کا کاروبار کرتے ہیں۔ایماندار اور با اخلاق انسان ہیں۔دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کی عزت صحت اور رزق میں برکت عطاء فرمائے ۔آمین

برائے مہربانی جھنڈے 🇵🇰 اتنے ہی خریدیں، جن کی تعظیم کر سکو یہ شہید کے جسم کی زینت ہوتا ہے گلیوں سڑکوں اور کوڑے کے ڈھیر کی...
10/08/2025

برائے مہربانی جھنڈے 🇵🇰 اتنے ہی خریدیں، جن کی تعظیم کر سکو یہ شہید کے جسم کی زینت ہوتا ہے گلیوں سڑکوں اور کوڑے کے ڈھیر کی نہیں 🙏

ایک گزارش، ایک پیغام 😊

Address

Jalalpur Jattan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Humans Of Jalal Pur Jattan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Humans Of Jalal Pur Jattan:

Share