
29/09/2025
ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف کھانے پینے کے مراکز اور ڈیری یونٹس کا معائنہ کیا۔ اس دوران کٹھالہ میں قائم نجی مارکی کو ناقص صفائی، غیر معیاری انتظامات اور ایکسپائر ہو چکے کھانے پینے کی اشیاء استعمال کرنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ پکوان سینٹر غازی چک گجرات کو صفائی کے ناقص انتظامات اور ایکسپائر کھانے پینے کی اشیاء کے استعمال پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ شادیوال روڈ پر قائم نجی ڈیری شاپ کو غیر معیاری دودھ فراہم کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ہریہ والہ چوک میں قائم بیکری کو خلاف ورزی کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید براں جی ٹی روڈ بائی پاس پر واقع فوڈ پوائنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری کھانے بنانے کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔