12/10/2025
گجرات میں تیسرے روز بھی زندگی مفلوج ، لاہور ، اسلام آباد سے رابطہ منقطع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر رہے۔ لاہور اور اسلام آباد سے آمد و رفت معطل ہونے کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں جبکہ بعض مقامات پر خندقیں کھودنے سے راستے مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دریائے چناب، دریائے جہلم اور دیونہ منڈی کے مقامات پر رکاوٹوں کے باعث قریبی آبادیوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ شاہرات سنسان اور چوک و چوراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک کی بندش سے اخبارات، سبزیاں اور پھل منڈیوں تک نہ پہنچ سکے، جبکہ مریضوں کو دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں اور ایئرپورٹ لے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ شہر میں زندگی گویا تھم کر رہ گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاھد عزیر ایکسپریس نیوز جلالپور جٹاں