Jalalpur Jattan Media House

Jalalpur Jattan Media House Jalalpur Jattan Daily News Update and also Government of Pakistan and Punjab Related News

05/10/2025

جلال پور جٹاں شہر میں ایک باولے پاگل کتے نے اب تک 30 سے زائد مرد و خواتین کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔
سول ہسپتال جلالپور جٹاں میں آنے والے تمام زخمیوں کو طبی امداد دی گئی اور ٹیکے بھی لگائے گئے جبکہ زیادہ زخمی 2 افراد کو عزیز بھٹی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

05/10/2025
29/09/2025

جلالپور جٹاں میں نو گزہ خانقاہ قبر کے پاس دو گروپوں میں فائرنگ کی خبریں لگانے والے کوئی ثبوت دینے سے گریزاں
بقول پولیس اور محلے داروں کے صرف لڑائی جھگڑا ہوا جبکہ فائرنگ نہ ہوئی ہے مگر سوشل میڈیا کے صحافیوں نے پتا نہیں کیا سے کیا بنا دیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہو گا کہ اس وقوعہ کا مدعی کون بنتا اور کیا وہ فائرنگ کا ذکر کرتا یا نہیں!

17/09/2025
07/09/2025

گجرات کے بیشتر گلی محلوں اور تعلیمی اداروں میں آج بھی پانی جوں کا توں کھڑا ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ گجرات نے کل سے سکول کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ حقیقت میں “سب اچھا ہے” کا ڈرامہ رچانے اور حکام بالا کو مطمئن کرنے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔
جب گھروں میں بجلی اور نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے تو بچے سکول کیسے پہنچیں گے؟ کیا انتظامیہ کو یہ حقیقت نظر نہیں آتی یا جان بوجھ کر آنکھیں بند کی جا رہی ہیں؟
پانی کی نکاسی انتظامیہ کے بس سے باہر ہے، یہ کام واسا اور دیگر ادارے کر رہے ہیں تو انہیں اپنا کام کرنے دیا جائے۔ مگر نہیں، ہمارے افسران کو صرف خوشامد اور نمائشی فیصلے کرنے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ اس وقت سکول کھولنا انتظامیہ گجرات کی نااہلی اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تحریر Khuwarzam Iftikhar

ادھ والی کھوئی واقع جلالپور جٹاں گجرات روڈ پر بنا ہوا عرصہ دراز پرانا پل بیٹھنے لگا۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 دن م...
07/09/2025

ادھ والی کھوئی واقع جلالپور جٹاں گجرات روڈ پر بنا ہوا عرصہ دراز پرانا پل بیٹھنے لگا۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 دن میں کتنا فرق پڑ گیا ہے۔
انتظامیہ کو چاہیے کہ اس سے پہلے کہ کوئی حادثہ ہو اس کا جلد از جلد حل نکالا جائے یا پل کی مرمت کی جائے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال سے بروقت بچا جا سکے۔

Address

Jalalpur Jattan
50780

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jalalpur Jattan Media House posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share