Adan Alvi

Adan Alvi |Digital Marketer| Social Media Marketer| Facebook Media Manager| Facebook Ads Expert |Zoologist
|Chairman Ehsaas-e-Insaniat Charity Foundation|

20/07/2025

*رات دیر تک جاگنا اور صبح دیر تک سونا*
ایک تباہ کن روایت، ایک بڑا نقصان

✍ تحریر: عثمان بشیر | آئیڈیل لائف کاؤنسلنگ

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ ہماری زندگیاں بے ترتیب، بے سکون اور بوجھل کیوں ہوتی جا رہی ہیں؟
ہم میں سے اکثر لوگ ایک ایسی عادت کو معمولی سمجھ کر اپنائے ہوئے ہیں جو بظاہر کچھ نہیں… لیکن اندر ہی اندر ہمیں جسمانی، ذہنی اور روحانی طور پر کھوکھلا کر رہی ہے۔
اور وہ ہے رات دیر تک جاگنا اور دن چڑھے تک سونا۔
یہ فقط ایک معمول نہیں — یہ ایک مکمل طرزِ زندگی ہے جو انسان کو اللہ کے بنائے ہوئے نظامِ فطرت سے کاٹ دیتا ہے۔ اور جب کوئی انسان فطرت سے ٹکرائے، تو اس کے نصیب میں خسارے کے سودے ہی لکھے جاتے ہیں۔

*☀️صبح کی برکت کیوں جاتی رہی؟*
ہمارے بزرگ کہا کرتے تھے:
"دن چڑھے تک سونا نحوست لاتا ہے۔"
اور ہم کہتے ہیں:
"نیند تو نیند ہے… رات کو ہو یا دن کو!"
لیکن فرق ہے… بہت فرق ہے۔
رات کا وقت اللہ کی طرف سے ایک مخصوص روحانی اور جسمانی شفا کا وقت ہے۔ اس وقت میں سونا صرف آرام نہیں — یہ آپ کے لاشعور، جسم اور روح کو اللہ کی طرف سے ملی ہوئی قدرتی تھراپی ہے۔
جن گھروں میں صبح نہیں ہوتی… وہاں برکت نہیں ہوتی
میں نے ان بے شمار گھروں کو بکھرتے دیکھا ہے جہاں دن کے ایک بجے ناشتہ ہوتا ہے، رات تین بجے نیند آتی ہے اور فخر یہ کہ ہم “آزاد” ہیں۔
مگر ان گھروں میں:
ذہنی بیماریاں عام ہیں
دل بوجھل ہیں
بے چینی ہر کمرے میں گھومتی ہے۔
دعائیں سُنی نہیں جاتیں؛ کیوں کہ سجدے ہی نہیں ہوتے۔

*📉 رات جاگنے کے سائیڈ ایفیکٹس:*
📍 جلدی بوڑھا ہونا
📍 یادداشت کمزور ہونا
📍 امیون سسٹم کا تباہ ہونا
📍 مشکلات میں ہمت ختم ہونا
📍 غلط فیصلے کرنا اور ہر بات پر غصہ آنا
📍 ڈیپریشن، اینگزائٹی اور خودکشی کی طرف جھکاؤ بڑھ جانا
یہ سب محض اتفاق نہیں۔ یہ نیند کی بے توقیری کا انجام ہے۔

💡 کیا آپ جانتے ہیں؟
رات کے 1 سے 3 بجے کے درمیان خودکشی کا رسک سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
دماغی بیماریوں کا آغاز اسی وقت میں ہوتا ہے جب انسان کا سونا ختم اور جاگنا شروع ہوتا ہے۔
لاشعور کی مرمت کرنے والا نظام صرف رات میں، اور صرف اندھیرے ١میں، قدرتی انداز میں فعال ہوتا ہے — اور ہم اسے موبائل کی اسکرین سے جلا دیتے ہیں۔

📿 روحانی نقطۂ نظر:
اللہ نے رات کو سکون، سجدے، اور شفایابی کے لیے بنایا۔
قرآن کہتا ہے:
"اور ہم نے رات کو تمہارے لیے لباس بنایا…"
(سورۃ النبأ، آیت 10)
یعنی رات انسان کی روح اور بدن کے لیے ایک ڈھال ہے۔ جب آپ اس ڈھال کو چھوڑ دیتے ہیں، تو آپ دشمن کے وار کے لیے خود کو ننگا کر دیتے ہیں۔

🔁 اب سوال یہ ہے:
صبح اٹھ کر کرنا کیا ہے؟
*اس سے بڑا سوال یہ ہے:*
*دن چڑھے تک سو کر آخر کرنا کیا ہے؟*
پرانے وقتوں کے لوگ بغیر موبائل، بغیر شاپنگ، بغیر نیٹ فلکس کے بھی صبح فجر سے پہلے جاگتے تھے… کیونکہ ان کے دل اللہ سے جڑے ہوتے تھے۔ ہمیں سونا نہیں… واپس آنا ہے۔

*✅ آئیڈیل لائف حل:* رات کی نیند واپس لائیں
🌙 سونے سے پہلے موبائل بند کریں
🛏️ رات 10 سے پہلے بستر پر چلے جائیں
💧 وضو کر کے سونا شروع کریں
📿 سونے سے پہلے تسبیحات یا دعا پڑھیں
☀️ صبح سورج طلوع ہونے سے پہلے بیدار ہوں
یہی وہ “ٹرکس” تھے جو "راہِ نور" کے طلال کو بھی سکون کی نیند دے گئے تھے۔

💬 آخر میں… صرف اتنا:
نیند صرف نیند نہیں — یہ آپ کی روح کا علاج ہے۔
*جب آپ وقت پر سو جاتے ہیں، تو:*
*آپ کا زخم بھر جاتا ہے*
*آپ کی ہمت بڑھ جاتی ہے*
*آپ کا دل نرم ہو جاتا ہے۔*
*اور آپ کا اللہ سے رشتہ بحال ہونے لگتا ہے*

*لیکن جب آپ وقت پر سونا چھوڑ دیتے ہیں…*
*تو آپ خسارے کا سودا کر لیتے ہیں۔*

‏زندگی کی بہترین چیزیں مفت ہیں:گلے ملنا، مسکراہٹیں، دوست، خاندان، محبت، نیند، ہنسی اور خوب صورت یادیں....
26/10/2024

‏زندگی کی بہترین چیزیں مفت ہیں:گلے ملنا، مسکراہٹیں، دوست، خاندان، محبت، نیند، ہنسی اور خوب صورت یادیں....

06/07/2024

🚀 ELEVATE YOUR BUSINESS WITH THE ME!
Are you looking to take your brand to the next level? Look no further! At THE NeTCink, we specialize in crafting compelling visuals and targeted ads that drive engagement and conversions.
🌟 Our Services Include:
Facebook Ad Campaigns: Tailored strategies to boost your online presence and generate leads.
Logo Design: Unique and memorable logos that reflect your brand's identity.
Poster Design: Stunning posters that captivate your audience and convey your message effectively.
🌐 Why Choose Us?
Proven expertise in digital marketing and design.
Personalized approach to meet your specific needs.
Commitment to delivering high-quality results.
Join our growing list of satisfied international clients and experience the difference!
📞 Contact me Today:Email: [email protected]
whats app 03203434234
create something amazing together!

_ہر آدمی کا ایک اپنا ذاتی صندوقچہ ہوتا ہے جس میں اس کی زندگی کے سارے سچ، کچھ تصویریں، چند خطوط اور گزرے وقتوں کے نقشے پڑ...
20/06/2024

_ہر آدمی کا ایک اپنا ذاتی صندوقچہ ہوتا ہے جس میں اس کی زندگی کے سارے سچ، کچھ تصویریں، چند خطوط اور گزرے وقتوں کے نقشے پڑے رہتے ہیں٬ جن کو وہ وقتاً فوقتاً زندگی میں نئے لائحہ عمل کےلئے استعمال میں لاتا ہے اور ہم کہتے ہیں کہ یہ بندہ بہت سیانا ہے۔ یہ کوئی کوئی ہی سمجھ پاتا ہے کہ وہ سچ کتنے تلخ تھے٬ وہ تصویریں کتنے خوبصورت لمحوں کی تھیں٬ وہ خطوط میں کیسی حسین یادیں تھیں اور وہ نقشے کتنے مسحور کن تھے کہ جن کو کبھی منزل سوچا تھا۔_

_✍🏻 (ارینے ایمر)_

20/06/2024

         ゚viral
13/06/2024


゚viral

اس گرمی میں محبوب کو سرخ گلاب کی بجائے سرخ تربوز 🍉 تحفے میں دیں . ؟ تاکہ تربوز 🍉 کھا کر محبوب آپ کے بارے میں ٹھنڈے دماغ ...
30/05/2024

اس گرمی میں محبوب کو سرخ گلاب کی بجائے سرخ تربوز 🍉 تحفے میں دیں . ؟ تاکہ تربوز 🍉 کھا کر محبوب آپ کے بارے میں ٹھنڈے دماغ سے سوچ سکے۔😍

Peace comes with the lot of goodbyes❣️
16/05/2024

Peace comes with the lot of goodbyes❣️

Great work by my Student ❤️
08/05/2024

Great work by my Student ❤️




07/05/2024

آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے خوش کلامی کی۔ بھوکوں کو کھانا کھلایا۔اکثر روزے رکھے اور اس وقت نماز پڑھی جب دنیا سوتی ہو۔ جنت میں داخل ہوگا۔
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ♥️

Address

Jalalpur Nau

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adan Alvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Adan Alvi:

Share