Global Nawes - Pk

Global Nawes - Pk Disclaimer: The content on this page is shared solely for informational and awareness purposes based on publicly available reports and media sources.

It does not represent the personal opinions or endorsement of any party involved.

پیارے بھائی کو مبارکباد ۔
17/09/2026

پیارے بھائی کو مبارکباد ۔

آئی پی پیز کو پانچ سال میں 13 ہزار 397 ارب روپے کی ادائیگیاں، صارفین سےوصول ہونے والے بجلی کے بلوں کا تقریباً 70 فیصد حص...
01/08/2026

آئی پی پیز کو پانچ سال میں 13 ہزار 397 ارب روپے کی ادائیگیاں، صارفین سےوصول ہونے والے بجلی کے بلوں کا تقریباً 70 فیصد حصہ آئی پی پیز کو جاتا رہا بعد پلانٹس کو بجلی نہ پیدا کرنے کے باوجود بھی ادائیگیاں کی گئیں بجلی کے بھاری بلوں کی بڑی وجہ سامنے آ گئی۔

مخالفین پنجاب کی ترقی دیکھ کر روتے ہیں، پیٹتے ہیں، چیخیں مارتے ہیںمریم اورنگزیب۔سورس اردو پوائنٹ
26/07/2026

مخالفین پنجاب کی ترقی دیکھ کر روتے ہیں، پیٹتے ہیں، چیخیں مارتے ہیں
مریم اورنگزیب۔

سورس اردو پوائنٹ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے گزشتہ روز مختلف ...
25/07/2026

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں دفتر سنبھال لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے گزشتہ روز مختلف وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں کیں، وہ وزیراعظم ہاؤس کے چھٹے فلور پر بیٹھا کریں گے۔
پارٹی ذرائع نے بتایاکہ حمزہ شہباز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملات کو بھی دیکھیں گے، وہ کارکنان کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف سوموار سے باقاعدہ اپنے دفتری معاملات دیکھیں گے۔
خیال رہے کہ حمزہ شہباز وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں دو درجے  بہتر ہوتے ہوئے  103سے 101 نمبر پر آگیا ہے تاہم گرین پاسپورٹ اب بھی دنیا ک...
25/07/2026

پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں دو درجے بہتر ہوتے ہوئے 103سے 101 نمبر پر آگیا ہے تاہم گرین پاسپورٹ اب بھی دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہے اور صرف عراق ، شام اور افغانستان سے بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں 2 درجے بہتری کے بعد سے 101 نمبر پر آگیا ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد اب 29 ممالک یا خطوں میں بغیر پیشگی ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔
2026 میں یہ درجہ بندی عالمی شہریت اور رہائش سے متعلق مشاورتی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں دنیا کے 199 پاسپورٹس اور 227 سفری مقامات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

پاکستان میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود پٹرول مہنگا ہونے پر عوام کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہی...
25/07/2026

پاکستان میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود پٹرول مہنگا ہونے پر عوام کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مقامی قیمتوں کا تعین صرف ایک دن کی عالمی قیمت کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا بلکہ درآمدی لاگت، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر، بین الاقوامی سطح پر ریفائنڈ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت، شپنگ اخراجات، ٹیکسز اور پیٹرولیم لیوی سمیت کئی عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عموماً 15 روزہ اوسط درآمدی لاگت کے مطابق مقرر کی جاتی ہیں، اس لیے اگر کسی ایک دن عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو بھی جائے تو اس کا اثر فوری طور پر مقامی قیمتوں پر نہیں پڑتا۔ اسی وجہ سے بعض اوقات عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرول مہنگا ہو جاتا ہے۔

سعودی عرب میں یونانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے یمن سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کرکے ایک بڑا حادثہ ناکام ...
25/07/2026

سعودی عرب میں یونانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے یمن سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کرکے ایک بڑا حادثہ ناکام بنا دیا۔ یونانی سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ ان میزائلوں کا ہدف سعودی عرب کے ساحلی شہر 'یانبو' میں واقع اہم آئل ریفائنریز تھیں، تاہم یونانی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں میزائلوں کو ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ہدف بنا کر ناکارہ بنا دیا، جس سے تیل کی حساس تنصیبات کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحادی افواج نے یمن کی ساحلی گورنریٹ الحدیدہ اور اس کے قریب واقع جزیرہ کمران میں حوثی جنگجوؤں کے عسکری ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے کیے، سعودی اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فضائی کارروائی بحیرہ احمر میں بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی کی سلامتی کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں سے منسلک صرف مخصوص عسکری اهداف کو ہی نشانہ بنایا گیا جبکہ الحدیدہ کی تجارتی بندرگاہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور تمام بحری بندرگاہیں جہاز رانی کے لیے کھلی ہیں، اگر حوثی جنگجوؤں کی جانب سے جارحانہ اقدامات نہ روکے گئے تو آئندہ بھی مزید سخت جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب یمن میں حوثی انتظامیہ کی جانب سے حملوں پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا، حوثی میڈیا اور ٹیلی ویژن چینل 'المسیرہ' کا دعویٰ ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے الحدیدہ شہر اور کمران جزیرے کو نشانہ بناتے ہوئے ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی عمارت اور دیگر بنیادی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
یمن کی حوثی وزارتِ خارجہ نے جاری کردہ ایک بیان میں ان حملوں کو سعودی عرب کی ایک سنگین غلطی قرار دیا، حوثی حکام کا کہنا تھا کہ یمن کا طویل محاصرہ ختم کرنے کے جائز مطالبے کو تسلیم کرنے کے بجائے سعودی حکومت نے ملکی تنصیبات پر حملہ کر کے حالات کو مزید خراب کیا ہے، جس کی اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی، حوثی فورسز اس کا جواب جیسے کو تیسا انداز میں دیں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یمن میں سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایک دوسرے پر جاری حمل...
25/07/2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یمن میں سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایک دوسرے پر جاری حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یمن کے مسئلے کا کوئی ملٹری حل نہیں، فریقین خطے میں مزید تباہی سے بچنے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے فوری طور پر سنجیدہ مذاکرات اور ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کریں۔
ایران کے سرکاری اخبار 'ایران ڈیلی' کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے یمن میں جاری حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا راسخ عقیدہ ہے کہ یمن کے معاملے، باب المندب کی بحری گزرگاہ کے تنازعہ اور خطے کے دیگر تمام تر حساس مسائل کا حل طاقت کے استعمال یا کسی فوجی کارروائی میں نہیں ہے۔
انہوں نے سفارتی ذرائع کو فعال کرنے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا، ایرانی وزیر خارجہ نے یمن کے بحران میں ایران کے ملوث ہونے کے تمام تر الزامات اور تاثر کو سختی سے رد کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ یمن کی موجودہ اور کشیدہ صورتحال کو کسی بھی صورت میں ایران سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، باب المندب کے اسٹریٹجک علاقے اور اس کے گردونواح میں رونما ہونے والے تمام تر ناخوشگوار واقعات، حملے اور تصادم دراصل یمن، سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان سالہا سال سے چلے آنے والے قدیم تنازعات اور حل طلب مسائل کا نتیجہ ہیں۔
خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان سرحد پار حملوں اور جوابی کارروائیوں میں شدت پیدا ہو چکی ہے، جہاں سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحادی افواج نے یمن کی ساحلی گورنریٹ الحدیدہ اور اس کے قریب واقع جزیرہ کمران میں حوثی جنگجوؤں کے عسکری ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں، جس کے جواب میں حوثی انتظامیہ کی جانب سے حملوں پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا۔

بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر پردھان نے اپنا ...
25/07/2026

بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر پردھان نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعظم نریندر مودی کو ارسال کر دیا، جسے وزیرِ اعظم نے منظور بھی کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق استعفے کے بعد وزارتِ تعلیم کا قلمدان عارضی طور پر کس کے سپرد کیا جائے گا یا نئے وزیرِ تعلیم کا تقرر کب ہوگا، اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔


Disclaimer: This content is shared for news and informational purposes only. It does not promote or endorse violence, war, or any political viewpoint.

برطانیہ میں ہونے والی عدالتی تحقیقات میں یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ 29 سالہ سعودی شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ بن عبدا...
24/07/2026

برطانیہ میں ہونے والی عدالتی تحقیقات میں یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ 29 سالہ سعودی شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ بن عبدالعزیز بن جلوی آل سعود کی موت الکحل، جی ایچ بی (GHB) اور بے چینی کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا زینیکس (Xanax) کے مہلک امتزاج کے باعث ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ عبداللہ گزشتہ سال 25 نومبر کو لندن کے علاقے کینسنگٹن میں واقع میریئٹ ہوٹل کے اپنے کمرے کے باتھ روم میں مردہ پائے گئے تھے، جہاں صفائی کرنے والے عملے نے انہیں بند کمرے میں فرش پر پڑا ہوا دیکھا۔

تحقیقات کرنے والے کورونر نے کہا کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر خودکشی یا کسی مجرمانہ کارروائی (Foul Play) کے کوئی آثار نہیں ملے۔ بعد ازاں 2 دسمبر کو سعودی شاہی دربار نے شہزادہ عبداللہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی نمازِ جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔


Disclaimer: This content is shared for news and informational purposes only. It does not promote or endorse violence, war, or any political viewpoint.

Address

Hafiz Abad
Jalalpur Nau
52170

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global Nawes - Pk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category

l="false"> Add listing
  • Login
  • Subscribe

    We will notify you when anything happens in Jalalpur Nau.