 
                                                                                                    07/09/2025
                                            صدر پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن عاجز دھامرہ، جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن ایم پی اے گیانچند ایسرانی کی سیہون آمد - سید آصف حیدر شاہ صدر پی پی پی ضلع جامشورو، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر موہن لال ، اطلاعات سیکریٹری نجم سھتو، ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری رابیل ملاح اور کارکنان نے سید ہاؤس سیہون پہنچنے پر نو منتخب عہدیداران کا شاندار استقبال کیا جہاں میڈیا ٹاک کے بعد ڈویژنل و ضلعی عہدیداران سمیت کارکنان نے حضرت سید عثمان شاہ مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری دی چادر چاڑھ کر ملک و قوم کی بہتری و استحکام سمیت پیپلز پارٹی کے شہید قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو ، شہید شاہنواز بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو سمیت تمام  شہدا کے بلند درجات کے لئے دعا کی
اس موقع پر سید غلام مصطفی شاہ ، دانیال ابڑو ،بھگوان داس، شبیر بلیدی، امجد سھتو، عتیق راٹھوڑ ، رمیز قریشی ، مہیش کمار و دیگر کارکنان بھی موجود تھے
                                             
 
                                                                                                     
                                         
   
   
   
   
     
   
   
  