UrduNet Updates

UrduNet Updates Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from UrduNet Updates, Digital creator, Dera ghazi khan, Punjab, Jampur.

Hello friends,UrduNet Updates, brings for you breaking news,showbiz updates,sports updates and vast range of entertainment so follow our page to be updated for latests.

18/10/2025

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی۔جیو نیوز کے مطابق افغانستان نے سہ ملکی سیریز میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے مختلف بورڈز سے رابطہ شروع کر دیا تھا۔

پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز نومبر میں ہوگی۔ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول۔ لاہور کا قذافی سٹیڈیم پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔

18/10/2025

برطانیہ کی لگژری بیڈنگ کولیکشن پیزونا لیننز (Pizuna Linens)کی طرف سے حال ہی میں ایک سروے کیا گیا ہے جس میں خواتین سے سوال پوچھا گیا کہ جنسی تعلق کے اعتبار سے انہیں اپنے پارٹنر کی سب سے بری بات کیا لگتی ہے؟ خواتین کی اکثریت نے اس سوال کا ایسا جواب دیا کہ کسی مرد نے سوچا بھی نہ ہو گا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق حیران کن طور پر 81فیصد خواتین نے کہا کہ وہ ایسے مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا قطعاً پسند نہیں کرتیں، جن کے بستر کی چادر میلی کچیلی ہو۔ ان خواتین کا کہنا تھا کہ بستر کی گندی چادر دیکھ کر ان کا موڈ یکسر بدل جاتا ہے اور وہ اس چیز کو قطعاً نظرانداز نہیں کر سکتیں۔
دوسرے نمبر پر 77فیصد خواتین نے گندے بیڈروم اور تیسرے نمبر پر 58فیصد نے بیڈ روم میں اشیاءادھر ادھر بکھری پڑی ہونے کو ناپسندیدہ قرار دیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق 91فیصد خواتین نے کہا کہ جن مردوں کے بیڈروم کی چادریں صاف ستھری ہوں، بیڈروم میں دھول مٹی نہ ہو اور اچھی طرح صفائی کی گئی ہو اور ہر چیز سلیقے سے پڑی ہو، ایسے مردوں کے ساتھ وہ طویل مدتی تعلق کو ترجیح دیتی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور  افغانستان کی جنگ کو  ختم کرنا ان کے لیے بہت  آسان ہے۔امریکی صدر  نے اوول...
17/10/2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی جنگ کو ختم کرنا ان کے لیے بہت آسان ہے۔امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسندہے، حالیہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی سے آگاہ ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان اس جنگ کو روکنا میرے لیے بہت آسان ہے۔امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایک بار پھرپاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کردیا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔

پاکستان نے برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین کے پاکستان مردوں کے حوالے سے گمراہ کن بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہ...
17/10/2025

پاکستان نے برطانوی وزیرداخلہ سویلا بریورمین کے پاکستان مردوں کے حوالے سے گمراہ کن بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے خطرناک رجحاجات کو فرو غ ملے گا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سویلا بریورمین کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے دانستہ طور پر پاکستانی نژاد مردوں کو نشانہ بنانے اور ان کے متعلق انتہائی غلط اور گمراہ کن تصویر پیش کرنے کی کوشش کی۔

ممتاز بلوچ نے کہا کہ برطانوی وزیرداخلہ نے چند جرائم پیشہ افراد کے روئیے کو ایک پوری کمیونٹی کا رویہ ثابت کرنے کی نسل پرستانہ کوشش کی۔ ایسا بیان دیتے ہوئے سویلا بریورمین کی طرف سے پاکستانی نژاد مردوں کی طرف سے برطانوی معاشرے میں دی گئی ثقافتی، معاشی اور سیاسی خدمات کو بھی یکسر فراموش کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ سویلا بریورمین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستانی نژاد برطانوی مرد ’پاکستانی ثقافتی اقدار‘ کوبرطانوی اقدار سے متصادم رکھتے ہیں۔

وہ سکائی نیوز سے بچوں کے ساتھ جنسی استحصال سے نمٹنے کے منصوبوں بارے بات کر رہی تھیں جب انہوں نے یہ بیان دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد برطانوی مرد خواتین کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ہمارے رویوں کے حوالے سے ایک فرسودہ اور واضح طور پر گھناؤنا انداز اپناتے ہیں۔

سویلا بریور مین نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب انہیں بتایا گیا کہ سال 2020ء کی محکمہ داخلہ کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے زیادہ تر گینگ 30سال سے کم عمر سفید فام مردوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔
سویلا بریور مین نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے کی بجائے رودرہیم میں پکڑے گئے اس گینگ پر بات شروع کر دی جس میں 5پاکستانی نژاد برطانوی مرد بھی شامل تھے اور یہ لوگ نوجوان لڑکیوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر ان کا جنسی استحصال کرتے اور جسم فروشی کا دھندہ کراتے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شرکت سے معذرت  کر...
17/10/2025

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شرکت سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباشریف کی زیرصدارت افغانستان کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت اوروفاقی کابینہ کے ارکان شریک ہیں،اجلاس میں 3صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیراور گلگت بلتستان شریک ہیں۔

اجلاس کا واحد ایجنڈا فغان مہاجرین کی واپسی کے عمل کا جائزہ لینا ہے،اجلاس میں افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

برطانوی اخبار 'گارڈین ، نے شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے کے موقع پر تبصرہ کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف ...
16/10/2025

برطانوی اخبار 'گارڈین ، نے شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے کے موقع پر تبصرہ کرتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف شہباز شریف کو آتا ہے۔ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وہاں میزبان ٹرمپ دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے اور تل ابیب سے روانگی سے قبل انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں ڈر ہے کہ اُن کے دولت مند مہمان جا چکے ہوں گے اور شاید صرف دو غریب ملک رہ جائیں گے۔شرم الشیخ میں سب سے پہلے اسٹیج پر آنے والے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زاید النہیان تھے۔ مسکراتے ہوئے ٹرمپ نے اُن کے ’’خوبصورت جوتوں‘‘ کی تعریف کی اور انگلی سے ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’بہت سارا کیش، نقدی کے انبار۔پھر برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی باری آئی۔ ٹرمپ نے پوچھا: ’’برطانیہ کا نمائندہ کہاں ہے؟‘‘اسٹارمر نے ہاتھ اٹھایا: ’’ہمیشہ کی طرح آپ کے پیچھے۔‘‘ٹرمپ نے اُنہیں بلایا، مگر بولنے کا موقع دینے کے بجائے صرف شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’اب آپ اپنے قدرتی مقام پر واپس جائیں — عظیم انسان کے پیچھے سائے میں۔‘‘ایک اور یورپی رہنما جنہیں دھچکا لگا، وہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون تھے۔ٹرمپ حیران ہوئے کہ میکرون اسٹیج پر اُن کے پیچھے کھڑے ہونے کے بجائے ناظرین میں اُن کے سامنے بیٹھے ہیں۔ٹرمپ نے کہا: ’’یقین نہیں آتا، آج آپ نے لو-کی اپروچ اختیار کی ہے۔ میں نے سوچاتھا آپ ہمیشہ کی طرح میرے پیچھے کھڑے ہوں گے۔ ے
گارڈین کے مطابق وہ واحد شخص جو میزبان کو سنبھالنا جانتا دکھائی دے رہا تھا، وہ پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف تھے۔شہباز شریف نے ٹرمپ کی اتنی زیادہ تعریف کی کہ ٹرمپ خود آگے بڑھے تاکہ ان کی تقریر کا متن دیکھ سکیں، مگر شریف نے انہیں نرمی مگر مضبوطی سے پیچھے ہٹا دیا اور اپنی تعریفوں کا سلسلہ جاری رکھا۔شہباز شریف نے کہابھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور اگر اُن اور اُن کی شاندار ٹیم کی مداخلت ان نازک چار دنوں میں نہ ہوتی، تو ایک تباہ کن جنگ چھڑ سکتی تھی۔کون زندہ بچتا کہ کہانی سناتا؟تاریخ نے اُن کے نام کو سنہری حروف میں امر کر دیا ہے۔خدا آپ کو برکت دے اور لمبی عمر عطا کرے تاکہ آپ اسی جذبے سے اپنی قوم اور ملک کی خدمت جاری رکھ سکیں۔”

برطانیہ میں ایک 500سال قدیم شراب خانہ گاہکوں کی بجائے جنات اور بھوت پریت پکڑنے والے ماہرین کی آماجگاہ بن گیا ہے کیونکہ م...
16/10/2025

برطانیہ میں ایک 500سال قدیم شراب خانہ گاہکوں کی بجائے جنات اور بھوت پریت پکڑنے والے ماہرین کی آماجگاہ بن گیا ہے کیونکہ مبینہ طور پر اس شراب خانے میں ایک کم عمر لڑکی کا بھوت رہتا ہے، جس کے خوف سے عام گاہک ادھر کا رخ نہیں کرتے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی شہر وینزبری میں واقع یہ شراب خانہ 1510ءمیں قائم کیا گیا تھا جو ایک طویل عرصے تک شاہراہوں پر ڈاکے ڈالنے والے ڈاکوﺅں کی آماجگاہ بنا رہا۔ کہا جاتا ہے کہ برطانیہ کا معروف ڈاکو ڈک ٹرپن بھی اس شراب خانے میں آتا رہا ہے۔
اب اس شراب خانے کے 34سالہ مالک کارل سلویسٹر، جنہوں نے 2019ءمیں اس عمارت کو خریدا، کا کہنا ہے کہ وہ اکثراوقات شراب خانے میں اکیلا ہی بیٹھا شراب پی رہا ہوتا ہے، یا بھوت پریت کے ماہرین اس کے مہمان ہوتے ہیں۔ اس عمارت میں ایک کم عمر لڑکی کا بھوت رہتا ہے، اکثر مجھے عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
کارل سلویسٹر کا کہنا ہے کہ میں نے خود کبھی کسی بھوت کو نہیں دیکھا تاہم ان آوازوں سے مجھے یقین ہو چکا ہے کہ یہاں کوئی بھوت رہتا ہے۔بھوت پریت کے کئی ماہرین مجھے بتا چکے ہیں کہ یہاں ایک کم عمر لڑکی کا بھوت رہتا ہے۔ ایک ماہر نے تو مجھے اس لڑکی کی تصویر بھی دی ہے۔ تاہم مجھے اس پر اعتبار نہیں ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کو انگریزی میں گفتگو کرنا مہنگا پڑ گیا۔اداکارہ اپنے مصنوعی لب و لہجے کے ...
16/10/2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کو انگریزی میں گفتگو کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اداکارہ اپنے مصنوعی لب و لہجے کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔

حال ہی میں انہوں نے امریکا میں ہونے والے ایوارڈز شو میں شرکت کی اور اپنی پرفارمنس سے سب کے دل بھی جیت لیے تاہم ایورڈز شو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا لہجہ تبدیل کرنے پر تنقید کی زد میں آگئی۔

پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پش...
16/10/2025

پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی کی۔

دوران سماعت جسٹس اعجاز انور ایڈوکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف ایف آئی درج ہے، جس پر ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ ہمیں تو پتا نہیں ہے کہ کتنے ایف آئی آرز ہے، ہوسکتا میرے خلاف بھی ایف آئی آر ہوں۔پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

15/10/2025

کینیڈا میں ایک میاں بیوی کی بھرپور جنسی زندگی نے ہمسایہ خاتون کی راتوں کی نیند حرام کر دی اور اس نے اپنے ان ہمسایوں کو ایسا خط لکھ ڈالا کہ انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا تعلق کینیڈا کے شہر یوکون سے ہے، جس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ہمسایہ میاں بیوی کو لکھے گئے اس خط کی تصویر پوسٹ کی ہے۔
اپنی ٹویٹ میں خاتون بتاتی ہے کہ اس کے ہمسایہ میاں بیوی کا بیڈ ان کی مشترکہ دیوار کے ساتھ ملحق ہے اور اس کی آواز خاتون کو تمام رات جگائے رکھتی ہے۔ خاتون ٹویٹ میں پوسٹ کیے گئے خط میں لکھتی ہے کہ ”آپ دونوں کو آپ کی بہترین جنسی صحت پر مبارک باد( اتنی جنسی صحت آپ ہی کو مبارک ہو) ۔ تاہم میں اس میں حصے دار نہیں بن سکتی اور آپ بھی یقینا ایسا ہی چاہیں گے۔ لہٰذا بیڈ کو دیوار سے تھوڑا دور کر لیں۔“
خاتون خط میں ہمسایوں سے کہتی ہے کہ ”ہمارے گھروں کی درمیانی دیوار آپ کی سوچ سے کہیں پتلی ہے اور آپ کی جنسی صحت اتنی اچھی ہے کہ میں جب بھی اپنے بیڈروم میں آتی ہوں، آپ کے بیڈروم سے آوازیں آ رہی ہوتی ہیں۔براہ مہربانی بیڈ کو کمرے کی کسی دوسری دیوار کے ساتھ لگا لیں۔“ خاتون نے بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ اس نے اس خط کے ساتھ بیئر کی ایک بوتل بھی تحفتاً بھیجی تھی مگر اس کی یہ کوشش ناکام رہی۔ اس کا خیال تھا کہ ہمسایہ میاں بیوی اس کی درخواست پر کان دھریں گے مگر اگلی رات پھر اسے جاگ کر گزارنی پڑی۔

Address

Dera Ghazi Khan, Punjab
Jampur
92

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UrduNet Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share