Samis News

Samis News We are News and entertainment providers.
(2)

"Sami's News is a dedicated News and Entertainment channel based in Pakistan, committed to providing high-quality content and the latest updates to our global audience."

08/09/2026

سندھ کی میٹھی بولی
مماثلت اتفاقی ھے

آج سروس شوز کی ایک شاپ پر جانا ہوا۔ وہاں پہنچا تو ایک آدمی شور کر رہا تھا اور شاپ کے عملے کے ساتھ بحث کر رہا تھا۔پاس جا ...
08/09/2026

آج سروس شوز کی ایک شاپ پر جانا ہوا۔ وہاں پہنچا تو ایک آدمی شور کر رہا تھا اور شاپ کے عملے کے ساتھ بحث کر رہا تھا۔

پاس جا کر پوچھا تو پتا چلا کہ اس بھائی نے اپنے بچے کے لیے جوتا خریدا تھا۔ جب وہ بل ادا کرنے لگا تو اس سے شاپنگ بیگ کے پیسے بھی مانگے گئے۔

اس بھائی کا مؤقف تھا کہ اگر ہم آپ سے جوتا خرید رہے ہیں تو شاپنگ بیگ کے پیسے الگ سے کیوں دیں؟ اور اگر ہم پیسے دے کر بیگ خرید بھی لیتے ہیں تو پھر اسی بیگ پر آپ کی مارکیٹنگ کیوں ہو؟ کیونکہ اس پر ’’Service‘‘ لکھا ہوا ہے۔

اب آپ کو کیا لگتا ہے؟ 🤔

کیا اس بھائی کا مطالبہ درست تھا یا نہیں؟
کیا کمپنی کو ایسے بیگ مفت دینے چاہئیں یا ان کے پیسے الگ سے لینا درست ہے؟

اپنی قیمتی رائے ضرور دیں۔ 👇

08/09/2026

ھڑند ڈائریکٹ سرکاری بجلی سے پٹرول پمپ چلنے پر کسی کو اعتراض تو نا ھے ؟؟؟؟

08/09/2026

ایک دینی ادارہ اور مدرسہ فروخت کیا جا رہا ہے، اور یہ کوئی عام سودا نہیں بلکہ پینسٹھ لاکھ روپے کی خطیر رقم کے عوض ایک عالمِ دین مبینہ طور پر ایک دوسرے مسلک کے قابل احترام مولوی صاحب کے حوالے کر رہا ہے۔ بظاہر یہ ایک ادارہ کی منتقلی ہے، مگر پسِ پردہ کہانی کچھ اور ہی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اس تمام تماشا اور دکھاوے کے پیچھے اصل محرک وہ انویسٹر" ہیں جو اس مدرسے کے نام پر اس کی قیمتی فرنٹ دوکانوں کو ہتھیانے اور ان پر قابض ہونے کے لیے پوری طرح متحرک ہو چکے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دین اور مدارس کی خدمت کا نعرہ لگانے والے اس مک مکا اور سودے بازی میں اتنے بے باک کیوں ہیں؟
جب دینی درسگاہیں اور مساجد محض زمین اور دوکانیں ہتھیانے کا ذریعہ بن جائیں، تو یہ لمحہ فکریہ ہے کہ اس مقدس امانت کے امین خود ہی اس کے سودے پر کیوں اتر آئے ہیں۔ کیا دین کی آڑ میں یہ سب کچھ سرمایہ کاری اور تجارتی منافع کا نیا قبلہ بن چکا ہے؟







03/09/2026

داجل کے معروف قانون دان مہار جہانگیر ایڈوکیٹ کے ڈیرے پر ایک پُروقار اور خوشگوار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں داجل کے سینئر صحافیوں اور ایس ڈی او میپکو نے شرکت کی۔ اس بیٹھک کا بنیادی مقصد باہمی احترام اور خوشگوار ماحول میں حالیہ غلط فہمیوں کو دور کرنا تھا۔
نشست کے دوران تمام متعلقہ امور اور باہمی دلچسپی کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر داجل میں لوڈشیڈنگ، ڈیٹیکشن بلز اور بجلی چوری جیسے اہم عوامی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی، اور تمام فریقین نے باہمی مشاورت سے ان چیلنجز کے حل کے لیے موثر اور قانونی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔
یہ پُرامن اور دوستانہ نشست اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ ادارے اور صحافت دونوں عوامی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون کی فضا کو برقرار رکھیں گے۔

اس پروقار تقریب میں شمولیت کی دعوت دینے اور پذیرائی بخشنے پر میں داجل کے تمام عزیز دوستوں، سینئر صحافیوں اور خصوصاً مہار جہانگیر ایڈوکیٹ صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

02/09/2026

یا حیرت
ایک پرانا اور سرکاری طور پر تصدیق شدہ بجلی چور لکھ رھا ھے بجلی چوروں کا نام لکھیں بہت خوب

02/09/2026

نئی کہانی دوستوں شیئر کرتے رہا کرو تاکہ بات آگے پہنچ سکے
ستھرا پنجاب کے نئے کارنامے مکمل پروگرام ٹریکر موٹر سائیکل میں ٹریکر سیریل نمبرز کے ساتھ

01/09/2026

سرکاری اسکولوں میں تعلیم کےساتھ ساتھ اب سبزیاں بھی اگانا ہوں گی۔۔۔محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے سربراہوں کو سخت ہدایات پر مبنی مراسلہ جاری کردیا ذرائع

01/09/2026

صارفین سے بدکلامی اور مبینہ دھمکیوں کے خلاف ایک روزہ ہڑتال کے معاملے پر مشاورتی اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا

01/09/2026

جس شہر کے ایس ڈی او میپکو کے مکان پر ڈائریکٹ کنڈی لگی ھوں
کیا وہاں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی ھو سکتی ھے ؟

Address

Samis News Jampur
Jampur
33000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Samis News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Samis News:

Shortcuts

Share