20/09/2025
پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کے ساتھ جھڑپ کے بعد حکومت مخالف مؤقف رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ ایمان مزاری حاضر، ان کے شوہر اور پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ متعدد وکلا کے خلاف دہ۔ش۔ت گ۔ردی کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
بار قیادت نے الزام عائد کیا کہ وکلا کے ایک گروپ نے اس کے صدر پر ح۔ملہ کیا، انہیں ہراساں کیا اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگائے۔
ایف آئی آر ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ، زینب جنجوعہ، پی ٹی آئی سے وابستہ وکلا نعیم پنجوتھا، فتح اللہ بَرکی اور دیگر کے خلاف پاکستان پینل کوڈ اور انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کی گئی۔
وکلا نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے معطل کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں مظاہرہ کیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے واجد علی گیلانی کو دھکا دیا جس سے جھگڑا ہوا، تاہم آئی ایچ سی بی اے کے سیکریٹری منظور احمد جاجا اور دیگر وکلا نے بیچ بچاؤ کرایا۔
ذرائع