30/09/2025
جام پور کے معززین کا وفد، مولانا ثقلین عباس خان صاحب کی قیادت میں، سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ضلع مظفرگڑھ کے شہر سیت پور پہنچا۔
جام پور اور گردونواح کے مومنین کی جانب سے کپڑے اور نقدی کی شکل میں جمع کی گئی امداد، وہاں کے مومنین اور مولانا نجم الحسنین خان صاحب کے حوالے کی گئی تاکہ وہ تصدیق کے بعد مستحقین تک پہنچا سکیں۔
اللہ تعالیٰ اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں مزید توفیق دے کہ سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں ان کے ساتھ شریک ہو سکیں۔
آمین یا رب العالمین