زوان کوکی خیل اتحاد

زوان کوکی خیل اتحاد علاقائی مسائل رضاالہی کے حصول کیلئے حل کرنا

کل ضلع خیبر میں ہونے والے امن جرگہ میں شرکت کرنے کے لیے زوان کوکی خیل اتحاد کو خصوصی دعوت دیا گیا۔
24/10/2025

کل ضلع خیبر میں ہونے والے امن جرگہ میں شرکت کرنے کے لیے زوان کوکی خیل اتحاد کو خصوصی دعوت دیا گیا۔

زوان کوکی خیل اتحاد ۔ایک ذمہ دار تعلیمی ادارے کی جانب سے بچے کو تضحیک آمیز اور غیر سنجیدہ انداز میں طالبعلم کا آئی ڈی کا...
21/10/2025

زوان کوکی خیل اتحاد ۔
ایک ذمہ دار تعلیمی ادارے کی جانب سے بچے کو تضحیک آمیز اور غیر سنجیدہ انداز میں طالبعلم کا آئی ڈی کارڈ جاری کرنا محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
ایسا کارڈ، جس میں طالبعلم کے نام، والد کے نام اور پتہ کے بجائے مذاق کیا گیا ہو، نہ صرف طالبعلم کی تذلیل ہے بلکہ اس سے تعلیمی ادارے کی سنجیدگی پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ اس غیر ذمہ دارانہ عمل پر اسکول انچارج یا پرنسپل کے دستخط موجود ہیں، جو ادارے کی انتظامی غفلت کو واضح کرتے ہیں۔ اس سنگین غفلت پر متعلقہ حکام، خصوصاً ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو فوری ایکشن لینا چاہیے اور متعلقہ اسکول انچارج کو معطل کر کے انکوائری کرنا چاہیے، تاکہ آئندہ ایسے غیر سنجیدہ رویوں کا اعادہ نہ ہو۔

آج زوان کوکی خیل اتحاد کا ماہانہ اجلاس سورکمر جمرود میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اج...
12/10/2025

آج زوان کوکی خیل اتحاد کا ماہانہ اجلاس سورکمر جمرود میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد تنظیمی معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے تنظیم کے موجودہ ڈھانچے، نظم و ضبط، اور آئین کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اجلاس میں تنظیم کے آئین میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں تاکہ تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں زوان کوکی خیل اتحاد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے قبائلی اضلاع سے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کرنے کے فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا اور نامزد وزیر اعلیٰ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ سہیل آفریدی بحیثیت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، قبائلی اضلاع خصوصاً ضلع خیبر اور تحصیل جمرود کے محرومیوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ اجلاس میں یہ عزم بھی دہرایا گیا کہ زوان کوکی خیل اتحاد اپنے عوامی اور تنظیمی کردار کو مزید مضبوط کرے گا اور علاقے کے نوجوانوں کو ایک منظم پلیٹ فارم پر متحد رکھنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

زوان کوکی خیل اتحاد کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع خیبر کے ساتھ اہم ملاقات کیملاقات میں ضلع بھر خصوصاً تحصیل جمرود کے تعلی...
07/10/2025

زوان کوکی خیل اتحاد کا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع خیبر کے ساتھ اہم ملاقات کی
ملاقات میں ضلع بھر خصوصاً تحصیل جمرود کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں اور تعلیمی ماحول کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ زوان کوکی خیل اتحاد نے جمرود کے مختلف سکولوں میں بچوں پر بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ڈی ای او صاحب کو ان واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔زوان کوکی خیل اتحاد کے نمائندوں نے تشدد سے متاثرہ بچوں کے حالیہ کیسز کا ذکر کرتے ہوئے اس رجحان کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی درخواست کی۔
ڈی ای او ضلع خیبر نے زوان کوکی خیل اتحاد کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے فوری طور پر تمام سکولوں کے پرنسپلز کو ہدایت جاری کرنے کا کہا کہ طلبہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے تشدد یا ناروا سلوک سے سختی سے اجتناب کیا جائے۔ ڈی ای او صاحب نے بتایا کہ کل تمام سکولوں کے پرنسپلز کو دفتر طلب کیا جائے گا تاکہ انہیں باضابطہ طور پر اس حوالے سے آگاہ اور ہدایات دی جا سکیں۔

جمرود گورنمنٹ پرائمری سکول شاگئی میں استاد کے تشدد سے ایک کم عمر طالب علم کا ہاتھ ٹوٹنے کے افسوسناک واقعے پر زوان کوکی خ...
01/10/2025

جمرود گورنمنٹ پرائمری سکول شاگئی میں استاد کے تشدد سے ایک کم عمر طالب علم کا ہاتھ ٹوٹنے کے افسوسناک واقعے پر زوان کوکی خیل اتحاد شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اور واضح کرتی ہے کہ تعلیم دینے والے استاد کا فرض بچوں کی رہنمائی اور تربیت ہے، نہ کہ ان پر تشدد کرنا۔
زوان کوکی خیل اتحاد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور چائلڈ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے میں ملوث استاد کو فوری طور پر معطل کرکے اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کا سدباب ہوسکے اور بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
زوان کوکی خیل اتحاد اس مشکل وقت میں متاثرہ بچے اور اس کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔ زوان کوکی خیل اتحاد کا مؤقف ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کیونکہ وہ ہمارا مستقبل اور ہمارے قوم کے معمار ہیں۔

آج زوان کوکی خیل اتحاد کا  وفد EPI ٹیسٹ سے رہ جانے والے امیدواروں کے ہمراہ ڈی ایچ او خیبر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈ...
26/09/2025

آج زوان کوکی خیل اتحاد کا وفد EPI ٹیسٹ سے رہ جانے والے امیدواروں کے ہمراہ ڈی ایچ او خیبر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی جانب سے مشتہر کردہ ویکنسیز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ETEA ٹیسٹ سے رہ جانے والے امیدوار بھی موجود تھے۔
زوان کوکی خیل اتحاد نے ڈی ایچ او خیبر کو اس اہم مسئلے سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ انٹرویو اور میرٹ لسٹ کو فی الحال روک دیا جائے۔
ڈی ایچ او خیبر نے وفد کی بات سننے کے بعد موقع پر ہی ڈائریکٹر ہیلتھ کو اس معاملے سے آگاہ کیا اور مکمل یقین دہانی کرائی کہ جب تک ٹیسٹ سے رہ جانے والے امیدواروں کا ٹیسٹ نہیں ہو جاتا، اس وقت تک نہ انٹرویوز ہوں گے اور نہ ہی میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔

24/09/2025

زوان کوکی خیل اتحاد کے سابق صدر صدیق آفریدی کا باڑہ میں جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب

وادی تیراہ آکا خیل کے علاقے شاڈلہ کے قریب مترے درہ میں رات دو بجے ریاستی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری نے معصوم انسانیت ...
22/09/2025

وادی تیراہ آکا خیل کے علاقے شاڈلہ کے قریب مترے درہ میں رات دو بجے ریاستی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری نے معصوم انسانیت کو خون میں نہلا دیا۔ اس بمباری میں خواتین اور بچوں سمیت 22 بے گناہ افراد شہید ہوئے، درجنوں زخمی ہیں جبکہ پانچ گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ یہ ظلم اور درندگی کسی بھی انسانی اور اخلاقی اصول کے سراسر منافی ہے۔
زوان کوکی خیل اتحاد اس ریاستی دہشتگردی، ظلم و جبر اور فسطائیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ پشتونوں پر جاری یہ خونریزی اور نسل کشی کسی بھی قیمت پر مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور اس ظلم کا حساب دینا ہوگا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست فوری طور پر اس بربریت کو بند کرے اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کھلی نسل کشی پر فوری نوٹس لیں اور معصوم انسانوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کریں۔زوان کوکی خیل اتحاد واضح کرتا ہے کہ یہ ظلم اور جبر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم اس فسطائیت کو للکاریں گے اور قانونی، سیاسی اور عوامی فورمز پر ذمہ داروں کا حساب مانگیں گے۔ ریاست یہ جان لے کہ ہم خاموشی سے ظلم کو برداشت نہیں کریں گے۔

پریس ریلیز زوان کوکی خیل اتحاد قوم کوکی خیل کے مشترکہ زمینوں کے تحفظ اور ان پر کسی بھی قسم کی فروختگی کے خلاف زوان کوکی ...
22/09/2025

پریس ریلیز زوان کوکی خیل اتحاد
قوم کوکی خیل کے مشترکہ زمینوں کے تحفظ اور ان پر کسی بھی قسم کی فروختگی کے خلاف زوان کوکی خیل اتحاد نے اپنا واضح مؤقف پیش کیا ہے۔زوان کوکی خیل اتحاد کے مطابق یہ زمینیں پوری قوم کی امانت ہیں اور ان میں بیواؤں، یتیموں، بے سہارا اور لاچار افراد کا حق شامل ہے۔ کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ ان زمینوں کو فروخت کرے۔ زوان کوکی خیل اتحاد اعلان کرتا ہے کہ قومی سرگرمیوں اور اخراجات کیلئے فنڈز مشترکہ سطح پر اکھٹے کیے جائیں گے، لیکن زمین فروخت کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔زوان کوکی اتحاد نے اس حوالے سے مشاورت کا آغاز کر دیا، جس میں قومی شخصیات سے ملاقاتیں طہ ہے، مشاورت کے بعد تنظیم زمین فروخت کرنے کے خلاف اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

آج زوان کوکی خیل اتحاد کا چھٹا یومِ تاسیس نہایت جوش و خروش کے ساتھ جمرود پریس کلب میں منایا گیا۔ اس موقع پر زوان کوکی خی...
20/09/2025

آج زوان کوکی خیل اتحاد کا چھٹا یومِ تاسیس نہایت جوش و خروش کے ساتھ جمرود پریس کلب میں منایا گیا۔ اس موقع پر زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر صفدر علی، جنرل سیکرٹری ہارون آفریدی اور کور کمیٹی ممبران موجود تھے جنہوں نے زوان کوکی خیل اتحاد کی کامیاب چھ سالہ جدوجہد پر خوشی کا اظہار کیا اور مشترکہ طور پر کیک کاٹا۔ یہ چھ سال محض ایک تنظیمی سفر نہیں بلکہ قربانی، ایثار، اتحاد اور خدمت کی عملی داستان ہیں۔ ابتدا ہی سے اتحاد نے یہ عزم کیا تھا کہ وہ علاقے کی ترقی، میرٹ کی بالادستی، تعلیم کے فروغ، امن کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز بلند کرے گا۔ نوجوانوں کی محنت، بزرگوں کی دعاؤں اور عوام کی محبت نے اس کارواں کو ہمیشہ مضبوط رکھا۔
مشکلات، دھمکیوں اور رکاوٹوں کے باوجود یہ قافلہ ڈٹا رہا اور ثابت کیا کہ یہ محض نعروں کا نہیں بلکہ عملی جدوجہد کا دوسرا نام ہے۔
چھٹے یومِ تاسیس پر یہ عزم کیا گیا کہ زوان کوکی خیل اتحاد مزید منظم، مضبوط اور پرعزم ہو کر علاقے اور قوم کی خدمت جاری رکھے گا۔

20/09/2025

زوان کوکی خیل اتحاد کے چھ سال
الحمدللہ! آج زوان کوکی خیل اتحاد کے سفر کو چھ سال مکمل ہو گئے۔ یہ چھ سال کسی عام سفر کے نہیں بلکہ قربانی، ایثار، اتحاد اور خدمت کے ہیں۔ یہ چھ سال نوجوانوں کی محنت، بزرگوں کی دعاؤں اور علاقے کے عوام کی محبت کے امین ہیں۔
زوان کوکی خیل اتحاد نے ابتدا ہی سے یہ عزم کر لیا تھا کہ ہم اپنے علاقے کی ترقی، میرٹ کی بالادستی، رفائے عامہ، تعلیم کے فروغ، امن کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز بلند کریں گے۔ الحمدللہ! اس چھوٹے سے عرصے میں جس طرح نوجوانوں نے اپنے آپ کو منظم کیا، مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بنے، اور اپنی پہچان کو زندہ رکھا، وہ ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے۔
یہ اتحاد صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک خاندان ہے۔ یہاں ہر فرد کا درد سب کا درد ہے، ہر خوشی سب کی خوشی ہے۔ یہی جذبہ ہمیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ آج جب ہم چھ سال کے اس سفر پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں یہ یقین ہوتا ہے کہ اگر نیت صاف ہو، قدم خلوص سے اٹھائے جائیں اور اللہ کی مدد شامل ہو تو کوئی رکاوٹ بڑی نہیں رہتی۔
زوان کوکی خیل اتحاد نے ماضی میں اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ اتحاد صرف نعروں کا نام نہیں بلکہ عملی جدوجہد کا دوسرا نام ہے۔ دھمکیاں، قید و بند کی صعوبتیں، کردار کشی اور ظلم کی ہر دیوار کے باوجود یہ قافلہ چٹان کی طرح ڈٹا رہا، نہ جھکا، نہ بکا اور نہ رکا۔ یہی ہمارے اتحاد کی اصل پہچان ہے۔
آج ہمیں اس عزم کو مزید پختہ کرنا ہے کہ ہم آنے والے سالوں میں اور زیادہ منظم، اور زیادہ مضبوط اور اور زیادہ پرعزم ہو کر اپنی منزل کی طرف بڑھیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اتحاد کو قائم و دائم رکھے، ہمارے نیتوں کو خالص کرے اور ہمیں اپنے علاقے اور قوم کی خدمت کا مزید موقع دے۔
زوان کوکی خیل اتحاد زندہ باد!
قوم و علاقہ آباد!

Address

Jamrud

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when زوان کوکی خیل اتحاد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category