ځوان کوکي خيل اتحاد ۔۔

ځوان کوکي خيل اتحاد ۔۔ علاقائی مسائل رضاالہی کے حصول کیلئے حل کرنا

خیبر کلچر نائٹ میں خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے زوان کوکی خیل اتحاد کو علاقائی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی گئ...
15/02/2025

خیبر کلچر نائٹ میں خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے زوان کوکی خیل اتحاد کو علاقائی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی گئی۔ شیلڈ جنرل سیکرٹری ہارون افریدی اور کور کمیٹی ممبر گوہر افریدی نے سابقہ وفاقی وزیر نور الحق قادری سے وصول کی۔

12/02/2025

جمرود بابِ خیبر میں ملک نصیر احمد اور دیگر پشتون رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف منعقد کیے گئے پرامن احتجاجی جلسے کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایف آئی آر درج کرنا نہ صرف آزادیٔ اظہار پر قدغن لگانے کے مترادف ہے بلکہ سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی ایک کوشش بھی ہے۔ زوان کوکی خیل اتحاد اس غیر جمہوری اقدام کو مسترد کرتے ہیں سیاسی سرگرمیوں کا انعقاد اور آزادیٔ اظہار ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے، جسے کسی بھی غیر قانونی اقدام یا دباؤ کے ذریعے سلب نہیں کیا جا سکتا۔ پرامن احتجاج عوام کی آواز حکام تک پہنچانے کا ایک بنیادی ذریعہ ہے، اور اس پر قدغن لگانا جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے
ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلسے کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ملک نصیر احمد اور دیگر گرفتار پشتون رہنماؤں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

08/02/2025

تمام اقوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملک نصیر احمد کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف کل ایک عظیم الشان احتجاجی جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
📍 مقام: جمرود، بابِ خیبر
📅 تاریخ: 9 فروری
⏰ وقت: صبح 9 بجے
تمام اقوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کریں

زوان کوکی خیل اتحاد کے وفد کا جمرود ویٹرنری ہسپتال کا دورہجمرود: زوان کوکی خیل اتحاد کے ایک وفد نے جمرود ویٹرنری ہسپتال ...
07/02/2025

زوان کوکی خیل اتحاد کے وفد کا جمرود ویٹرنری ہسپتال کا دورہ
جمرود: زوان کوکی خیل اتحاد کے ایک وفد نے جمرود ویٹرنری ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور عملے سے ملاقات کی۔ وفد نے ہسپتال میں جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات، دستیاب ادویات اور دیگر ضروری سہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
دورے کے دوران، زوان کوکی خیل اتحاد کے نمائندوں نے ہسپتال انتظامیہ کو رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) کے تحت ایک تحریری درخواست بھی جمع کروائی۔ اس درخواست میں ہسپتال میں عملے کی تعداد، بجٹ، ادویات کی دستیابی، آلات کی بحالی، اور روزانہ علاج کے لیے آنے والے جانوروں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ زوان کوکی خیل اتحاد علاقے کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ ہسپتال انتظامیہ آر ٹی آئی قانون کے تحت فراہم کردہ درخواست پر جلد از جلد عمل درآمد کرے گی اور درکار معلومات فراہم کرے گی

06/02/2025

جمرود باب خیبر کے مقام پر 9 فروری بروز اتوار جلسے کے حوالے سے زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر صفدر علی آفریدی کا ویڈیو پیغام

05/02/2025

پریس ریلیز زوان کوکی خیل اتحاد
جمرود بازار کے لائیو سٹاک ہسپتال میں ڈاکٹر خادم حسین جو کہ گذشتہ پانچ مہینوں سے ہسپتال سے غائب ہیں اور گھر پر مفت تنخواہ لے رہا ہے اس کے خلاف ڈی جی لائیو سٹاک اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ محکمانہ کارروائی کریں اور اس کے خلاف انکوائری بٹایا جائے کہ کیوں ہسپتال میں ڈیوٹی کے لئے نہیں اتا۔
مزید اس طرح کی رعایت برداشت نہیں کی جائے گی

زوان خیل اتحاد نے تقریباً دو ماہ قبل ٹی ایم اے جمرود میں بدعنوانی کے حوالے سے (RTI) کے تحت ٹی ایم او جمرود کو ایک درخواس...
02/02/2025

زوان خیل اتحاد نے تقریباً دو ماہ قبل ٹی ایم اے جمرود میں بدعنوانی کے حوالے سے (RTI) کے تحت ٹی ایم او جمرود کو ایک درخواست جمع کروائی تھی، جس میں مختلف سوالات کیے گئے تھے۔ ٹی ایم او نے اس درخواست کے جواب میں متعلقہ دستاویزات فراہم کیں، لیکن ان کے جوابات غیر تسلی بخش تھے۔
ٹی ایم او کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ میں کئی اہم نکات پر یا تو مکمل خاموشی اختیار کی گئی یا پھر گمراہ کن جوابات دیے گئے، جن سے شفافیت پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔
رپورٹ کے تفصیلی تجزیے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹی ایم اے جمرود میں متعدد سطح پر بدعنوانی، اور مالی بے ضابطگیاں پائی جاتی ہیں۔
یہ رپورٹ نہ صرف ٹی ایم اے جمرود میں جاری بدعنوانی کو بے نقاب کرتی ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت فراہم کرتی ہے کہ کس طرح ٹی ایم اے جمرود میں غیر شفاف طریقوں سے قومی وسائل کا ضیاع کر رہے ہے زوان کوکی خیل اتحاد ٹی ایم اے کے خلاف جدو جہد جاری رکھے گی اور بہت جلد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے

29/01/2025

اگر کسی کھلاڑی کے ساتھ کل ہونے والے کرکٹ ٹرائل میں زیادتی ہوئی ہو تو براہ کرم ہماری تنظیم زوان کوکی خیل اتحاد کے نمائندے سے وٹسپ پر فوری رابطہ کریں اور درج ذیل نمبر پر تمام تفصیلات شیئر کریں
0345 8885788

پریس ریلیز زوان کوکی خیل اتحادجمرود اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے کرکٹ ٹرائلز کے حوالے سے کئی کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ ...
29/01/2025

پریس ریلیز زوان کوکی خیل اتحاد
جمرود اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے کرکٹ ٹرائلز کے حوالے سے کئی کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ نے سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان ٹرائلز میں خالصتاً میرٹ پر فیصلے کرنے کے بجائے اقربا پروری، جانبداری اور بااثر افراد کے دباؤ کے تحت سلیکشن کی جارہی ہے، جس سے مقامی باصلاحیت کھلاڑیوں کی حق تلفی ہو رہی ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹرائلز میں کارکردگی دکھانے کے باوجود انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ ایسے کھلاڑی، جو نہ تو کھیل کے مہارت رکھتے ہیں اور نہ ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، انہیں محض ذاتی تعلقات یا سفارش کی بنیاد پر منتخب کیا جا رہا ہے۔ ایسے فیصلے نہ صرف نوجوان کرکٹرز کے حوصلے پست کر رہے ہیں بلکہ مقامی کرکٹ کے مستقبل کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہے ہیں کئی نوجوان کرکٹرز، جو برسوں سے سخت محنت کر رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے انتھک جہدوجہد کرتے آ رہے ہیں، ان ٹرائلز میں شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں۔ اگر سلیکشن پہلے سے طے شدہ ہے اور محض مخصوص افراد کو نوازنے کے لیے یہ عمل ہو رہا ہے تو حقیقی ٹیلنٹ کہاں جائے

پریس ریلیز زوان کوکی خیل اتحادٹی ایم او جمرود کے ساتھ زوان کوکی خیل اتحاد کا ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا جس میں مختلف مسائل ...
28/01/2025

پریس ریلیز زوان کوکی خیل اتحاد
ٹی ایم او جمرود کے ساتھ زوان کوکی خیل اتحاد کا ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا جس میں مختلف مسائل اور معاملات پر گفتگو کی گئی۔ میٹنگ میں زوان کوکی خیل اتحاد کی جانب سے ٹی ایم او جمرود (RTI - Right to Information) کے تحت ایک درخواست دی گئی تھی جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور مالیاتی امور کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا زوان کوکی خیل اتحاد نے ٹی ایم او جمرود پر زور دیا کہ آر ٹی آئی قانون کے تحت مطلوبہ معلومات فراہم کی جائیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔ تاہم، ٹی ایم او جمرود نے زوان کوکی خیل اتحاد سے دو دن کی مہلت مانگ لی تاکہ تمام متعلقہ معلومات کو جمع کرکے فراہم کیا جا سکے
اس موقع پر جمرود بازار کے مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ میٹنگ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جمرود بازار کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ اس میٹنگ میں تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول تاجر برادری، مقامی رہنما، اور دیگر متعلقہ افراد کو شامل کیا جائے گا تاکہ مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیا جا سکے۔

زوان کوکی خیل اتحاد کی جانب سے ڈی ایچ او خیبر کے ساتھ ایک اہم اور تفصیلی میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا  صحت کے شعبے میں م...
27/01/2025

زوان کوکی خیل اتحاد کی جانب سے ڈی ایچ او خیبر کے ساتھ ایک اہم اور تفصیلی میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ کا صحت کے شعبے میں موجود مسائل اور ان کے حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔صحت کے شعبے میں نئی بھرتیوں کے عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی، تاکہ اس نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کا اعتماد بحال ہو۔
زوان کوکی خیل اتحاد نے نئی بھرتیوں کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ زوان کوکی خیل اتحاد نے اس بات پر تاکید کی کہ میرٹ کو ترجیح دی جائے اور ہر سطح پر شفافیت کو برقرار رکھا جائے تاکہ قابل اور اہل افراد کو مواقع مل سکیں۔ ڈی ایچ او خیبر نے یقین دہانی کروائی کہ تمام بھرتیوں کا عمل صاف اور شفاف ہوگا اور کسی قسم کی بدعنوانی یا اقربا پروری کو برداشت نہیں کیا جائے گا ایٹ پلیٹ فارم پر اعلان شدہ متعلقہ اشتہار ابھی تک اپلوڈ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے امیدواروں کو معلومات تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے اس مسلئے سے ڈی ایچ او کو مطلع کیا گیا کہ اشتہار وقت پر ایٹا کی ویب سائٹ پر فراہم نہیں کیا گیا۔ ڈی ایچ او نے یقین دہانی کرائی کہ اشتہار آج ہی ایٹا کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا جائے گا تاکہ امیدوار بروقت معلومات حاصل کر سکیں
زوان کوکی خیل اتحاد اور ڈی ایچ او خیبر کے مابین ہونے والی ملاقات میں پرائیویٹ ادارے رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ (RMI) کے ساتھ اشتراک اور معاہدے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی تاکہ معلوم ہوسکے کہ آر ایم ائی کے ساتھ کی گئی معاہدے میں علاقے کو کیا فوائد حاصل ہے

مرکزی ترجمان داؤد آفریدی کے خلاف ایف آئی آر پر کیس کی سماعتزوان کوکی خیل اتحاد کے مرکزی ترجمان داؤد آفریدی کے خلاف درج ا...
19/01/2025

مرکزی ترجمان داؤد آفریدی کے خلاف ایف آئی آر پر کیس کی سماعت
زوان کوکی خیل اتحاد کے مرکزی ترجمان داؤد آفریدی کے خلاف درج ایف آئی آر کے معاملے پر کل ڈسٹرکٹ سیشن جج خیبر کے سامنے سماعت ہوئی۔ خیبر بار کے صدر، فرہاد لالا، نے داؤد آفریدی کی نمائندگی کرتے ہوئے کیس خارج کرنے کی استدعا کی اور عدالت کے سامنے مضبوط دلائل پیش کیے۔ سماعت کی اگلی تاریخ 25 فروری 2025 مقرر کی گئی ہے جس میں امید ہے کہ پٹیشن خارج کردی جائے گی۔
یہ ایف آئی آر تقریباً چار سال قبل باب خیبر پر امن و امان اور تیراہ متاثرین کے حق میں منعقد کیے گئے احتجاجی جلسے کے دوران پولیس کی جانب سے درج کی گئی تھی۔ یہ جلسہ متاثرین کے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد کا حصہ تھا اور زوان کوکی خیل اتحاد کے عوامی خدمت کے عزم کی واضح مثال ہے۔
زوان کوکی خیل اتحاد خیبر بار کے صدر، فرہاد لالا، کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے ہمیشہ زوان کوکی خیل اتحاد کے لیگل معاملات میں مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔ ان کی قانونی معاونت ہمارے لیے باعث فخر ہے، اور ہم پرامید ہیں کہ یہ کیس انصاف کے تقاضوں کے مطابق جلد ختم ہو جائے گا۔

صدر زوان کوکی خیل اتحاد ملک صفدر علی آفریدی کا انجمن تاجران سخی پل بازار  کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔حلف ب...
18/01/2025

صدر زوان کوکی خیل اتحاد ملک صفدر علی آفریدی کا انجمن تاجران سخی پل بازار کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔حلف برداری پروگرام میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارت کا پیشہ بیشتر انبیاء کرام علیہم السلام کا تھا۔اس کو بہتر اسلوب سے چلانا عین باعث اجر ہے۔امید رکھتے ہیں کہ منتحب کابینہ بازار میں امن و امان قائم رکھنا، بازار میں معیاری اشیاء مناسب قیمت پر عوام کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں کی مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی ۔۔۔

18/01/2025

"زوان کوکی خیل اتحاد کے مرکزی ترجمان داؤد آفریدی، غنڈی پبلک سکول ایسوسی ایشن کے صدر ثناء اللہ آفریدی اور ان کی کابینہ کی حلف برداری و اسپورٹس گالہ کے کلوزنگ سرمنی کے پروگرام میں تعلیم کی اہمیت اور اس کے مختلف پہلوؤں پر خطاب ملاحظہ فرمائیں۔"

پریس ریلیز زوان کوکی خیل اتحادزوان کوکی خیل اتحاد کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر صفدر علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ...
17/01/2025

پریس ریلیز زوان کوکی خیل اتحاد
زوان کوکی خیل اتحاد کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر صفدر علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے جنرل سیکرٹری ہارون آفریدی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں تنظیمی امور سمیت کئی اہم مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی۔
اجلاس کے دوران ملک نصیر کی گرفتاری، نادرن بائی پاس اور ریگی لالمہ اراضی تنازعہ، ناروا بجلی لوڈ شیڈنگ، سٹڈی سرکل منعقد کرنے، اور ورسک ڈیم رائیلٹی کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ ان تمام مسائل کے حل کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور ان مسائل کے حل کے لیے مضبوط اور مؤثر منصوبہ بندی کے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں یہ عزم کیا گیا کہ زوان کوکی خیل اتحاد عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

16/01/2025

زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر صفدر علی آفریدی ملک نصیر کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف مارچ سے خطاب کررہے ہیں

زوان کوکی خیل اتحاد ایک مضبوط اور فعال تنظیم کے طور پر ہمیشہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا آیا ہے زوان کو...
13/01/2025

زوان کوکی خیل اتحاد ایک مضبوط اور فعال تنظیم کے طور پر ہمیشہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا آیا ہے زوان کوکی خیل اتحاد کے نوجوانوں نے ہر محاذ پر ظالم و جابر عناصر کے خلاف جرأت مندانہ موقف اختیار کیا ہے جس کی کئی مثالیں تاریخ میں رقم ہوچکی ہیں دو سال قبل جمرود میں پیش آنے والا واقعہ زوان کوکی خیل اتحاد کی قربانیوں اور بہادری کا واضح ثبوت ہے اس وقت جمرود کے ایک کرپٹ اسسٹنٹ کمشنر (ڈبل اے سی) اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہا تھا زوان کوکی خیل اتحاد کے نوجوانوں نے اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی رویے کے خلاف پرامن مگر مضبوط موقف اپنایا۔ جس پر کرپٹ ڈبل اے سی نے زوان کوکی خیل اتحاد کے تین میمبرز کو جرگے کے بہانے بلاکر جیل بھیج دیئے
زوان کوکی خیل اتحاد کا یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جب عوام کے حقوق پر ظلم ہوتا ہے تو ایک مضبوط اور پرعزم اتحاد ہر صورت میں ظالم کے راستے میں دیوار بن کر کھڑا ہو سکتا ہے۔ یہ نوجوان آج بھی اسی جذبے کے ساتھ علاقے کے عوام کے لیے انصاف اور حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

12/01/2025

زوان کوکی خیل اتحاد کے فنانس سیکرٹری عبداللہ آفریدی کا قوم کے نام اہم پیغام

Address

Jamrud

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ځوان کوکي خيل اتحاد ۔۔ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category