06/09/2025
جنجوڑا کریش پلانٹ کے حوالے سے عوامی مؤقف
جنجوڑا میں کریش پلانٹ کے قیام کے حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں، ان پر ہم اپنی گہری تشویش اور تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ نہایت افسوسناک امر ہے کہ مقامی عوام کو اعتماد میں لیے بغیر اور ان کی رائے سنے بغیر یک طرفہ فیصلے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف مقامی لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ علاقے کے ماحول، صحت اور روزمرہ زندگی پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب کریں گے۔
ہم ڈپٹی کمشنر کوٹلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے میں جلدبازی یا یک طرفہ فیصلے سے گریز کریں اور سب سے پہلے مقامی لوگوں کے خدشات کو سن کر ان کا ازالہ کریں۔ عوامی شمولیت کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہ تو پائیدار ہوگا اور نہ ہی قابل قبول۔
ہم اس یک طرفہ طرزِ عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ عوام کے حقوق اور علاقے کے تحفظ کے لیے کسی بھی سطح پر اپنی آواز بلند کرنے سے گریز نہیں کریں پوری یونین کونسل کی عوام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ جنجھوڑہ گرلز سکول کہ پاس سے ہر گز کریش پلانٹ کہ لیے راستہ نہیں دیا جا سکتا اس لیے انتظامیہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائے ۔
منجانب:اہلیان یونین کونسل جنجھوڑہ