جڑانوالہ نیوذ اپڈیٹس

جڑانوالہ نیوذ اپڈیٹس تحصیل جڑانوالہ اور گرد و نواح کے حالات حاضرہ اور خبروں سے باخبر رہنے کے لیے پیچ فالو کرلیں

01/01/2023

*جڑانوالہ/پولیس مقابلہ*

جڑانوالہ: تھانہ سٹی جڑانوالہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس

جڑانوالہ: بچیانہ روڈ پر چار ڈاکو دن دیہاڑے لوٹ مارکررہے تھے، پولیس

جڑانوالہ: اطلاع ملتے ہی الیڈ فورس اور ایس ایچ او سٹی نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ کو گھیرے میں لےلیا، پولیس

جڑانوالہ: پولیس کو دیکھ کر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس

جڑانوالہ: پولیس نے دو ڈاکووں کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا، پولیس

جڑانوالہ: دو ڈاکو فرار ہو کر کماد میں جا چھپے، ایس پی ارسلان شاہزیب

جڑانوالہ: فرار ملزمان کو کراس فائرنگ کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایس پی

جڑانوالہ: زخمی ڈاکووں میں مہدی حسن اور شان شامل ہیں، پولیس ذرائع

جڑانوالہ: نعیم اور نفاست کو مقابلے سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا، پولیس ذرائع

جڑانوالہ کا ایک اور بہادر سپوت اس پاک دھرتی پہ قربان ہو گیا۔جڑانوالہ: بچیانہ کے نواحی گاؤں 566گ۔ب نامدار چک سے تعلق رکھن...
26/10/2022

جڑانوالہ کا ایک اور بہادر سپوت اس پاک دھرتی پہ قربان ہو گیا۔
جڑانوالہ: بچیانہ کے نواحی گاؤں 566گ۔ب نامدار چک سے تعلق رکھنے والےحمزہ لیاقت اعوان پاک آرمی آج بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ھو گئے ہیں جن کا جسد خاکی آج رات آبائی گاؤں 566گ۔ب نامدار چک لایا جاۓ گا۔

21/10/2022

*ہاتھاپائی/لنڈیانوالہ*

*جڑانوالہ(صابر گھمن سے)*

جڑانوالہ۔۔تمام تر دعووں کے باوجود تھانوں میں رشوت خوری کا سلسلہ تھم نہ سکا۔۔

جڑانوالہ۔تھانوں میں ایف آئی آرز کی کاپی دینے کے مبینہ ریٹ مقرر-

جڑانوالہ۔۔ایف آئی آر دینے کیلئے کھانا۔بسکٹ،پرنٹر کے کاعذ کی ڈیمانڈ کی جانے لگی۔

جڑانوالہ۔۔تھانہ لنڈیانوالہ میں ایف آئی آر کی کاپی لینے کیلئے جانیوالے کانسٹیبل اور محرر کے مابین مبینہ جھگڑا۔

جڑانوالہ۔۔محرر نے کھانا چائے اور پرنٹر کے کاعذ منگوانے کے باوجود 2 گھنٹے تک کانسٹیبل کو بٹھائے رکھا۔۔

جڑانوالہ۔۔کانسٹیبل یوسف اور محرر ذوالفقار کے مابین جھگڑے کو وہاں پر موجود افراد نے رفع دفع کروایا۔

جڑانوالہ۔۔کانسٹیبل کو ایف آئی آر کی کاپی کے بغیر ہی تھانہ سے جانا پڑا۔۔

جڑانوالہ۔۔پولیس تھانہ لنڈیانوالہ ملازمین کے مابین مبینہ جھگڑے کے معاملہ کو دبانے رکھا۔

جڑانوالہ۔۔پولیس کے اعلی حکام معاملہ کی اعلی سطحی انکوائری کرکے کارروائی عمل میں لائیں۔عوامی سماجی حلقوں کا مطالبہ۔

21/10/2022

*ڈاکو ناکہ*
*رپورٹ: عابد حسین ملک نمائندہ ایکسپریس نیوز بچیانہ*

بچیانہ:پولیس چیک پوسٹ سے چند فٹ کے فاصلہ پر ڈاکو ناکہ
بچیانہ: 3نامعلوم ڈاکوؤں نے بدنام زمانہ پل جگاتن پر ناکہ لگا کر تاجروں اور ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹ لیا۔
بچیانہ: ڈکیتی کی وردات تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ پل جگاتن کے قریب ہوئی
بچیانہ: نامعلوم ڈاکو 12بجے رات کے قریب پل جگاتن پر راجباہ دان گلی کے قریب ناکہ لگا کر لوٹ مارکرتے رہے
بچیانہ: جائے وقوعہ پر چند فٹ کے فاصلہ پر پولیس ناکہ پر موجود ملازمین ڈکیتی سے بے خبر رہے۔
بچیانہ:نامعلوم ڈاکو بچیانہ کے تاجروں عابد حسین اور محمد سرور سے ہزاروں روپے نقدی و قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے
بچیانہ:بھوکے ڈاکوؤں نے گاڑی میں موجود شوارمے، پیزا اور کوک بوتل بھی چھین لی۔
بچیانہ: ڈاکوؤں نے ناکہ پر دو ٹرک ڈرائیورز کو بھی لوٹ لیا۔
بچیانہ: داکو راہگیروں سے 7عدد موبائل فونز، شناختی کارڈ و قیمتی کاغذات اور مجموعی طور پر 30ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے۔
بچیانہ:ناکہ پرموجود پولیس اہلکاروں نے علم ہونے پر ڈاکوؤں کا تعاقب کیا لیکن ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

21/10/2022

ایس ایچ اوز کے تقررو تبادلے
رضوان شوکت SI پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا

مظہرعرفان SI انچارج انوسٹی گیشن تھانہ بٹالہ کالونی سے ایس ایچ او تھانہ صدرسمندری

فرح بتول L/SI ایس ایچ او تھانہ وومین سے ایس ایچ او تھانہ ریل بازار

صالح خالد L/SI پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ وومین

عمران جاوید SI انچارج انوسٹی گیشن تھانہ چک جھمرہ سے ایس ایچ او تھانہ گڑھ

محمدافضل SI پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ کھڑریانوالہ

محسن منیر IP ایس ایچ او تھانہ کھڑریانوالہ سے ایس ایچ او تھانہ ستیانہ

احد اعجاز SI ایس ایچ او تھانہ روشن والا سے پولیس لائن

رائے آصف خاںSI پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ روشن والا

عمران عامر ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڑ
طاہر سندھو ایس ایچ او تھانہ بچیانہ

10/10/2022

جڑانوالہ*فائرنگ/کچری*

جڑانوالہ۔۔سابق جنرل سیکرٹری بار شیخ عارف پر قاتلانہ حملہ۔۔

جڑانوالہ۔۔شیخ عارف اپنے چیمبر میں کام کر رہے تھے کہ کار سواروں نے فائرنگ کر دی۔۔

جڑانوالہ۔۔شیخ عارف نے لیٹ کر جان بچائی۔۔

جڑانوالہ۔۔حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔

جڑانوالہ۔۔سابق جنرل سیکرٹری بار پر فائرنگ کے واقعہ پر وکلاء سراپا احتجاج۔۔

جڑانوالہ۔۔سابق جنرل سیکرٹری بار پر قاتلانہ حملہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔۔ذرائع

10/10/2022

پریشن/تجاوزات

جڑانوالہ(صابر گھمن سے)

جڑانوالہ۔۔اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی احمد سعید منج کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن۔۔

جڑانوالہ۔۔میونسپل کمیٹی عملے نے لنڈا بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔۔

جڑانوالہ۔۔میونسپل کمیٹی عملے نے تجاوزات کا باعث بننے والے پھٹے، ریڑھیاں موٹرسائیکلز و دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔۔

جڑانوالہ۔۔کسی کو بھی تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔۔

جڑانوالہ۔۔تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات ہیں۔۔احمد سعید منج

08/10/2022

*پولیس مقابلہ*

جڑانوالہ۔۔تھانہ صدر کی حدودِ میں مبینہ مقابلہ۔۔

جڑانوالہ۔۔واردات کے بعد فرار ہونیوالے ڈاکو اور پولیس کے مابین مبینہ مقابلہ ہوا۔۔

جڑانوالہ۔۔اطلاع پر اے ایس آئی خرم سیف نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔۔

جڑانوالہ۔۔ اے ایس آئی خرم سیف نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا۔۔

جڑانوالہ۔۔پولیس نے پکڑے جانیوالے ڈاکوؤں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔۔

جڑانوالہ۔۔پکڑے گئے ڈاکوؤں کی شناخت جاوید ولد اللہ دتہ ساکن 240 موڑ،علی اصغر ولد اللہ دتہ ساکن سیدوالا کے نام سے ہوئی ہے۔۔ذرائع۔۔

جڑانوالہ۔۔پکڑے جانیوالے ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔۔پولیس

جڑانوالہ۔۔پولیس نے پکڑے جانیوالے ڈاکوؤں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔۔ذرائع

03/10/2022

فیصل آباد،
7 نیوز کے بیورو چیف میاں منور اقبال پر تشدد کا معاملہ
پولیس نے تشدد میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او ریل بازار وقوعہ کا ماسٹر مائنڈ نکلا،آر پی او فیصل آباد کی میڈیا کانفرنس
فیصل آباد-7 نیوز کے بیورو چیف میاں منور اقبال تشدد کیس کے حوالہ سے آر پی او فیصل آباد معین مسعود نے پولیس لائن کمپلیکس میں میڈیا کانفرس کے دوران بتایا کہ فیصل آباد پولیس نے صحافی تشدد کیس کے وقوعہ میں دو کار اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تقریبا 11 ملزمان ملوث پائے گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس افسران کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم نے انتہائی کم وقت کے دوران ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے دوران ریڈ پولیس نے مختلف شہروں میں چھاپے کر واقعہ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعہ میں ملوث گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے کوشش جاری ہے اس موقع پر آر پی او فیصل آباد کے ہمراہ سی پی او فیصل آباد،ایس ایس پی انویسٹی گیشن،ایس پی مدینہ ڈویژن،ڈی ایس پی پیپلز کالونی،ایس ایچ او پیپلز کالونی بھی موجود تھے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد اجمل نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی ابتدائی تفتیش کے دوران صحافی منور پر تشدد میں ایس ایچ او ریل بازار سب انسپکٹر قلب عباس کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے اس موقع پر صحافی تنظیموں کے عہدیداروں نے آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ صحافی تشدد کیس میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کا اضافہ اور مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیئے موثر اقدامات کیئے جائیں جس پر آر پی او فیصل آباد نے صحافیوں کو منور اقبال کیس میں میرٹ پر تفتیش اور صحافیوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پولیس افسران فیصل آباد کے صحافیوں اور پولیس کے مابین کبھی خلاء پیدا نہیں ہونے دیں گے

03/10/2022

جڑانوالہ۔بارایسوسی ایشن نے کسان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مکمل ہڑتال کر دی۔

جڑانوالہ۔مہنگی کھاد،مہنگی بجلی اور کھادوں کی عدم دستیابی، کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دینگے۔صدر بار

جڑانوالہ۔ملک کی 75 فی صد آبادی زراعت سے منسلک ہے۔سیکرٹری بار مستنصر حسین

جڑانوالہ۔حکومت ایک منصوبہ کے تحت زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔صدر بار رانا عتیق الرحمن

جڑانوالہ۔آج کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہو گا۔صدر و سیکرٹری بار

27/09/2022

جڑانوالہ روڈ پر پولیس گاڑی کا رانگ سائیڈ چلانے کا واقعہ

سٹی پولیس آفیسر عمر سعید ملک کا نوٹس

سی پی او فیصل آباد نے گاڑی ڈرائیور کانسٹیبل اور انچارج اے ایس ائی کو معطل کر دیا

ایس پی جڑانوالہ ڈویژن کو انکوائری کا حکم

قانون کی پاسداری سب کے لئے ہے

عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے : سٹی پولیس آفیسر عمر سعید ملک




Address

Jaranwala

Telephone

+923204006137

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جڑانوالہ نیوذ اپڈیٹس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to جڑانوالہ نیوذ اپڈیٹس:

Share