
27/07/2025
پاکستان پیپلزپارٹی خوشاب سٹی کے زیرِاہتمام صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب ملک بشیر ھال تحصیل کونسل خوشاب میں منعقد ہوئی،
تقریب کے مہمان۔خصوصی
ضلعی صدر
ملک علی ساول اعوان
صدر ڈاکٹر ونگ سرگودھا ڈویژن
ڈاکٹرنعیم صادق اعوان
ضلعی جنرل سیکرٹری
ملک عبدالباسط راجڑ
ضلعی نائب صدر
ملک جاویداعوان
تھے
صدارت سٹی صدر سیدطاہررضاہ شاہ نے کی
اس پروقارتقریب کے آرگنائزر
غلام عباس نائچ ثاقب مدھوال سکندرحیات مغل ملک نعمان اعوان اسلم رند مدثرحیات نائچ حمداللہ خان انوارقریشی تھے
نظامت کے فرائض
غلام اکبربھٹی دسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری
نے سرانجام دیئے
جبکہ پروگرام کوآرڈینیٹر
ملک محمداسد ضلعی نائب صدر تھے
صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کےحوالہ سے منعقدہ اس شاندار تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ملک علی ساول اعوان،اوردیگرمقررین نے کہاکہ آج پاکستان کی سیاست جس شخصیت کے گردگھومتی ھےوہ صدرآصف علی زرداری کی ذات ھے
جنھوں نے سیاست میں نہ صرف صبرواستقامت
کامظاہرہ کیابلکہ آزاد و خودمختارداخلی وخارجی پالیسی کی طرف گامزن کیا،
آصف علی زرداری کا سیاسی سفر آسان نہ تھا ان پر مسلسل جھوٹے مقدمے بناکر بے گناہ قیدوبند کی اذیتیں دی گئیں
محترمہ بےنظیربھٹو کی شہادت کےبعدملک ایک نازک ترین دور میں چلاگیاتھا
صدرآصف علی زرداری نے نہ صرف ملک کی باگ ڈورسنبھالی،
بلکہ دور اندیشی اورحکمت سےملک کو خودمختاری کے نئے راستے پہ گامزن کیا سول بالادستی صوبائی خودمختاری کی پہچان 18ویں ترمیم ،آغازحقوق بلوچستان
این ایف سی ایوارڈ ،سی پیک منصوبہ ،قبائلی علاقوں میں اصلاحات،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام،اقتدارمیں اختیارات کو جھوڑنا سمیت اپنی دور صدارت میں دیگر کئی ایک ملکی قومی و عوامی منصوبہ جات کی تکمیلءکے لیے اپنابھرپور کردار اداکیا
صدر زرداری کی بصیرت ہمیں یہی سکھائی ھے
کہ خودمختاری صرف نعروں سے نہیں آتی،بلکہ حکمت عملی استقلال اور جمہوری رویے سے حاصل ہوتی ھے،اللہ پاک پاکستان کو استحکام خود مختاری اور روشن مستقبل عطافرمائے
تقریب کے آخر پہ پارٹی رہنماؤں اور جیالوں نےسالگرہ کا کیک کاٹا۔