
15/07/2025
سرگودھا خوشاب والوں کیلئے خوشخبری۔۔۔!
سرگودھا ڈویژن میں بھی جلد الیکٹرک بس سروس کا آغاز۔
سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس منصوبے کیلئے لاہور بائی پاس پر 53 کنال پر ایک جدید ترین ٹرمینل کی تعمیر شروع ہے، جہاں سے یہ بسیں روانہ ہونگیں، یہی اس منصوبے کا ہیڈ کوارٹر ہوگا۔
منصوبے کی نمایاں خصوصیات اور اہم نکات درج ذیل ہیں۔
کل 72 الیکٹرک بسوں کی پہلے مرحلے میں ڈویژن بھر میں تعیناتی ہوگی۔
سرگودھا شہر میں 48 بسیں چلائی جائیں گیں۔
خوشاب میں 12، میانوالی اور بھکر میں 6، 6 بسیں ملیں گیں۔
سرگودہا میں روٹس:
سرگودھا کے 4 بڑے روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی:
ہر روٹ پر 12، 12 بسیں مختص کی جائیں گی۔
1. سرگودھا تا سلانوالی
2. سرگودھا تا ساہیوال
3. سرگودھا تا بھلوال
4. سرگودھا تا کوٹ مومن
ہر بس میں 80 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔
کرایہ عام پبلک ٹرانسپورٹ سے نصف ہوگا۔
معمر افراد، خصوصی افراد اور طلبہ کیلئے سفر مفت ہوگا۔
ہر روٹ پر بس اسٹاپس جدید طرز پر بنائے جائیں گے، جن میں بیٹھنے کا بہترین انتظام، پینے کا صاف پانی، پنکھے اور مرد و خواتین کے لیے علیحدہ انتظار گاہیں۔
بسیں روزانہ صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک چلیں گی، تاکہ دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر ضروری امور کے لیے ہر وقت سفر ممکن ہو۔
ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے ان روٹس پر چنگچی رکشوں پر پابندی عائد کردی جائیگی
پہلے مرحلے کے بعد جنوری 2026 میں مزید الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔
روٹس میں توسیع ہوگی، موجودہ روٹس پر بسوں کی تعداد بڑھے گی، دور دراز علاقوں تک سستی ٹرانسپورٹ ممکن بنے گی
یہ منصوبہ سرگودھا ڈویژن کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے، جو عوامی سہولت، ماحولیاتی بہتری اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی طرف ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔