Nawa e Jauhar

Nawa e Jauhar Weekly Nawa e Jauhar Jauharabad,District Khushab.
(333)

اطلاع عام ۔۔۔ ضلع خوشاب کا مقبول ترین اخبار"نوائے جوہر" شائع ہو گیا
13/08/2025

اطلاع عام ۔۔۔ ضلع خوشاب کا مقبول ترین اخبار"نوائے جوہر" شائع ہو گیا

نوائےجوھرنیوزنیٹ ورکجوھرآباد ۔۔۔۔۔۔  ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ فروہ عامر کے احکامات کی روشنی میں محکمہ مال کی سکروٹنی شروع...
13/08/2025

نوائےجوھرنیوزنیٹ ورک
جوھرآباد ۔۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ فروہ عامر کے احکامات کی روشنی میں محکمہ مال کی سکروٹنی شروع، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیا ء اللہ نے ناقص کارکردگی کے حامل 5پٹواریوں کو معطل کر دیا ،معطل کئے گئے پٹواریوں میں ڈھاک کے راشد بنواز،جبی جنوبی کے امین الدین ،رنگپور کدھی کے محمد طاہر حسن پور ٹوانہ کے فاروق جوئیہ اور نلی جنوبی کے حسن اقبال شامل ہیں ،، تمام پٹواری اپنا قبلہ درست کر لیں ،ضلع خوشاب میں کسی بھی پٹواری کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے م ناہل اور کام چور پٹواریوں کو گھر جانا ہو گا ۔ ڈپٹی کمشنر فروہ عامر ۔۔۔۔

نوائےجوہرنیوزمیٹ ورکجوہرآباد ،،،،،، تھانہ قائدآباد کے علاقہ بندیال شمالی میںقتل کی سنگین واردات ، 37 سالہ محمد مظہر ولد ...
13/08/2025

نوائےجوہرنیوزمیٹ ورک
جوہرآباد ،،،،،، تھانہ قائدآباد کے علاقہ بندیال شمالی میںقتل کی سنگین واردات ، 37 سالہ محمد مظہر ولد اللہ دتہ دھول دیرینہ عداوت کی بھینٹ چڑھ گیا ،محمد مظہر دھول پر اس کے مخالفین دین محمدولدغلام محمد ڈرہال اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے، واردات کی اطلاع ملتے ہی قائد آبا پولیس موقع پر پہنچ گئی جسا نے جائے وقعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال قائد آباد منتقل کی پولیس نے موقع سے ملنے شواہد ،حالت و واقعات اور مقتول کے لواحقین کے بیابنات کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تایم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا

نوائےجوہرنیوزنٰت ورکجوہرآباد ۔۔۔۔۔ عظمت کالونی جوہر آباد میں گھر کے واٹر ٹینک سے ملنے والی چار سالہ بچی کی نعش نے شکوک ش...
13/08/2025

نوائےجوہرنیوزنٰت ورک
جوہرآباد ۔۔۔۔۔ عظمت کالونی جوہر آباد میں گھر کے واٹر ٹینک سے ملنے والی چار سالہ بچی کی نعش نے شکوک شبہات پیدا کر دیئے ، شک کی بنیاد پر بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی میںمقدمہ درج ، وتہ خیل کے رہائشی ساجد سلیم خان کی 4سالہ بیٹی میرال فاطمہ کی گمشدگی کی اطلاع پر جب پولیس ان کے گھر پہنچی تو انکشاف ہوا کہ بچی واٹر ٹینکی میں گر کر جان بحق ہو چکی ہے ، گمشدہ بچی کی نعش ملنے کے بعد پولیس یہ سمجھنے سے قاصر تھی کہ چار سالہ میرال گھر کی چھت پر نصب پانی کی ٹینکی میں کیسے گری؟ اس سوال نے تمام صورتحا ل مشکوک بنا دی ،پولیس نے مشکوک صورتحال کے پیش نظر بچی کے والد ساجد سلیم خان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک کسی ملزم کو نامزد نہیں کیا گیا، مزید تحقیقات جاری

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکجوہرآباد ۔۔۔۔۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ، ہسپتال انتظامیہ کی نااہ...
13/08/2025

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہرآباد ۔۔۔۔۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ، ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کے سبب بجلی کے متبادل سورس جنریٹر نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہسپتال میں تاریکی کے ڈیرے مریض رُل گئے، ہسپتال میں 24گھنٹے بجلی کی فراہیمی کیلئے دی گئی فیسکو کی ایکسپریس لائن پر نصب ٹرانسفارمر اوور لوڈنگ کے باعث دھواں مار گیا ، جنریٹر بھی ہیٹ اپ ہونے سے ٹرپ ہو گیا، گرمی اور حبس کے باعث ہسپتال کا سٹاف کواپنی سیٹیں چھوڑ کر باہر نکل آیا ، ہیلتھ سروسز معطل ہونے سے لائینوں میں کھڑے ہوئے پیرو جوان مردو خواتین بے بسی کی تصویر بن گئے ،ہسپتال میں زیر علاج جاں بلب مریضوں کو جان کے لالے پڑ گئے، بجلی کی خرابی کی صورت میں متبادل سورس جنریٹر کے فعال نہ ہونے پر شدید رد عمل کا اظہار، مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکبدھ ،،،،،،؎18صفر المظفر 1447ھجری 13 اگست 2025عیسویٍ29ساون،2083بکرمیکم سے کم درجہ حرارت30ڈگری،ز یادہ ...
13/08/2025

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
بدھ ،،،،،،
؎18صفر المظفر 1447ھجری 13 اگست 2025عیسویٍ29ساون،2083بکرمی
کم سے کم درجہ حرارت30ڈگری،ز یادہ سے زیادہ درجہ حرارت40ڈگری
طلوع آفتاب 5:33بجے،غروب آفتاب 6:58 بجے ،موسم ابرآلود

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک جوہرآباد ۔۔۔۔۔۔ بلدیہ جوہر آباد کے سابق وائس چیئر میں اور شہر کی ہر دلعزیز شخصیت تیمور نواز خان لود...
12/08/2025

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہرآباد ۔۔۔۔۔۔ بلدیہ جوہر آباد کے سابق وائس چیئر میں اور شہر کی ہر دلعزیز شخصیت تیمور نواز خان لودھی اس دار فانی سے کوچ کر گئے ، مرحوم طویل عرصہ سے بلاک نمبر ایک جوہر آباد میں رہائش پذیر تھے ، ان کا شمار جوہر آباد کی سر کردہ با اثر شخصیات میں ہوتا تھا ، مرحوم تیمور نواز لودھی کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر ایک سے ملحقہ صدیق اکبر پارک میں ادا کی جائے گی

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورکجوہرآباد ۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ  فروہ عامر کا دورہ وادی سون  کے دوران نوشہرہ میں تحصیل آفس او...
12/08/2025

نوائےجوہرنیوزنیٹ ورک
جوہرآباد ۔۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ فروہ عامر کا دورہ وادی سون کے دوران نوشہرہ میں تحصیل آفس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک معائنہ ،انہوں نے تحصیل آفس کے جملہ امور کا جائزہ لیا اور تحصیل کے ریکارڈ کی پڑتال کی ، اسسٹنٹ کمشنر ثمینہ بشیر کوجملہ ریکارڈ محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت،ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی پرانی عمار ت صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر ہسپتال نئی عمارت کو جلد از جلد مکمل کر کے فنکشنکی کرنے کے احکامات جاری کئے، اس موقع پر انہیں ہسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ڈہٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو حکومت پنجاب کے وژن کے مطابو سرکاری سطح پر علاج کی تمام ممکنہ سہولیات مہیا کرنیکی ہدائت کی

نوائےجوھرنیوزنیٹ ورکجوہرھرآباد ۔۔۔۔۔۔۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے انصاف کے عمل کو تیز تر بنانے کیلئے ڈی پی ا...
12/08/2025

نوائےجوھرنیوزنیٹ ورک
جوہرھرآباد ۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے انصاف کے عمل کو تیز تر بنانے کیلئے ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی نوشہرہ میں کھلی کچہری ، کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او قائدآباد خطیب الرحمٰن تھانہ نوشہرہ کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران بھی کے علاوہ وادی سون کے مکینون کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،ڈی پی او خوشاب نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل و شکایات کی تفصیلی سماعت اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر موجود پولیس افسران کو احکامات جاری کیے، کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں اور پولیس و عوام کے مابین کی خلیج ختم کرکے اعتماد کی فضا پیدا کی جائے،
ڈی پی او عمارہ شیرازی

نوائےجوھر نیوز بیٹ ورک جوھرآطاد ،،،،،،سٹی پولیس جوہر آباد نے لاری اڈہ پر ہونیوالی قتل کی سنگین واردات میں ملوث 9 ملزمان ...
12/08/2025

نوائےجوھر نیوز بیٹ ورک
جوھرآطاد ،،،،،،سٹی پولیس جوہر آباد نے لاری اڈہ پر ہونیوالی قتل کی سنگین واردات میں ملوث 9 ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے لیا ، گرفتار کئے گئے ملزمان میں راحیل ، محمد جنید،شرجیل ، محمد مجید، کاشف، نعمان ، محمد حماد،عدنان حیدر اور زین شامل ہیں ، ملزمان سے آلہ قتل بر آمد کر لیا گیا ملزمان نے اقبال نامی ایک شخص کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موٹ کی نیندل سلا دیا تھا اور قتل کی اس سنگین واردات کے بود موقع سے فرار ہو گئے تھے

روزنامہ دنیا ویب نیوز 12 اگست 2025
12/08/2025

روزنامہ دنیا ویب نیوز 12 اگست 2025

نوائےجوھرنیوزنیٹ ورکمنگل ۔۔۔۔۔17صفر المظفر 1447ھجری 12 اگست 2025عیسویٍ28ساون،2083بکرمیکم سے کم درجہ حرارت33ڈگری،ز یادہ س...
12/08/2025

نوائےجوھرنیوزنیٹ ورک
منگل ۔۔۔۔۔
17صفر المظفر 1447ھجری 12 اگست 2025عیسویٍ28ساون،2083بکرمی
کم سے کم درجہ حرارت33ڈگری،ز یادہ سے زیادہ درجہ حرارت42ڈگری
طلوع آفتاب 5:32بجے،غروب آفتاب 6:59 بجے ،موسم ابرآلود

Address

Nawa E Jauhar Office/Commander Printing Press,Main Bazar Jauharabad.
Jauharabad
41200

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Telephone

+923006070638

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nawa e Jauhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nawa e Jauhar:

Share