Jhall Magsi Media Network

Jhall Magsi Media Network Jhall Magsi Media Network refers to the means of interactions among people in which they beaking new

ملاقاتیں:سابق وزیر اعلی و گورنر بلوچستان نواب جناب ذوالفقار علی خان مگسی, سابق صوبائی وزیر بیگم شمع پروین مگسی, رکن صوبا...
08/10/2025

ملاقاتیں:

سابق وزیر اعلی و گورنر بلوچستان نواب جناب ذوالفقار علی خان مگسی, سابق صوبائی وزیر بیگم شمع پروین مگسی, رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر طارق خان مگسی, سابق سینیٹر نوابزادہ میر محمد اکبر خان مگسی, وفاقی وزیر نوابزادہ میر خالد خان مگسی, نوابزادہ میر ظفر خان مگسی, نوابزادہ میر احمد خان مگسی اور پارلیمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر زرین خان مگسی سے مکھی نند لعل اپنے فرزند آکاش کمار کے ہمراہ کراچی میں الگ الگ ملاقات کیں ہیں, علاقائی صورتحال سے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انیل کمار ککریجہ بھی ہمراہ تھے۔

مبارکباد:بابو اشوک کمار ککریجہ مگسی ڈسٹرکٹ اقلیتی کونسلر جھل مگسی نے احمد علی شمبانی مگسی کو لیویز تھانہ جھل مگسی سٹی, ہ...
08/10/2025

مبارکباد:

بابو اشوک کمار ککریجہ مگسی ڈسٹرکٹ اقلیتی کونسلر جھل مگسی نے احمد علی شمبانی مگسی کو لیویز تھانہ جھل مگسی سٹی, ہیتھاری اور باریجہ تھانہ انچارج مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہیں۔

دفعدار احمد علی شمبانی مگسی لیویز تھانہ جھل مگسی سٹی, باریجہ اور ہتھیاری انچارج تعینات، نوٹیفیکیشن جاری۔
08/10/2025

دفعدار احمد علی شمبانی مگسی لیویز تھانہ جھل مگسی سٹی, باریجہ اور ہتھیاری انچارج تعینات، نوٹیفیکیشن جاری۔

08/10/2025

ضلعی ہیڈکوارٹر گنداواہ میں مصنوعی بھکاریوں کا گھیرا تنگ۔

اطلاع برائے ٹیسٹ انٹرویو محکمہ کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان۔جن امیدواران نے اپنی درخواستیں محکمہ کالجز ا...
08/10/2025

اطلاع برائے ٹیسٹ انٹرویو محکمہ کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان۔

جن امیدواران نے اپنی درخواستیں محکمہ کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان میں جمع کروائی تھیں۔ ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے ٹیسٹ انٹریو متعلقہ ضلع میں درج شیڈول کے مطابق ہونگے۔

میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب گنداواہ کا اہم اجلاس صدر فدا حسین ترین کے زیر صدارت منعقد ہوا۔
07/10/2025

میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب گنداواہ کا اہم اجلاس صدر فدا حسین ترین کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب ضلع جھل مگسی بمقام گنداواہ کا اہم اجلاس۔ اکثر ضلعی سرکاری و غیر سرکاری ادارے پریس کلب کے نما...
07/10/2025

میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب ضلع جھل مگسی بمقام گنداواہ کا اہم اجلاس۔

اکثر ضلعی سرکاری و غیر سرکاری ادارے پریس کلب کے نمائندوں کو سرکاری سرگرمیوں میں مدعو نہیں کرتے ہیں۔صحافی برادری

پریس کلب میں صحافیوں کو سہولیات نہ ہونے کہ برابر ہیں عدمِ توجہ کی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ صحافی برادری

جھل مگسی: ضلعی ہیڈکوارٹر گنداواہ میں میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب کا اجلاس زیر صدارت فدا حسین ترین منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیداروں سکندر علی مگسی, محمد قاسم سیال, ظفر مظفری, ریاض احمد ساسولی, سید گلزار شاہ بخاری نے شرکت کی اجلاس میں عہداران نے ایجنڈے کے مطابق بحث کی اور اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں پریس کلب کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے تمام عہدیداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پریس کلب کی کارکردگی اطمینان بخش ہے کیونکہ پریس سے منسلک صحافیوں نے ہمیشہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر تمام ضلعی اداروں کی جانب سے کی گئی سرگرمیوں کی خبرون کی تشہیر سمیت سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کی خبریں کا صحافی برادری نے اداروں میں تشہیر کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاہم اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ اکثر ضلعی ادارے و غیر سرکاری تنظیمیں پریس کلب کے نمائندوں کو سرکاری سرگرمیوں میں مدعو نہیں کرتے ہیں جس سے عوامی آگاہی نہ ہونے کا امکانات اور غلط فہمی پیدا ہوتی ہے اجلاس میں کہا گیا کہ پریس کلب میں صحافیوں کو سہولیات نہ ہونے کہ برابر ہے اس کے باوجود پریس کلب سے منسلک صحافیوں نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضلع کے عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب کے مسائل و ضروری سہولیات سے متعلق حلقے سے منتخب رکن اسمبلی صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی سے وفد کی صورت میں ملاقات کرکے آگاہ کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونین آف جرنلسٹس نصیرآباد ڈویژن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صحافتی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے آپس میں اتحاد و اتفاق کو مظبوط بنانے میں ہر ممبر اپنا کردار ادا کرے گا۔

تعزیت/جھل مگسی:استاد جاوید حسین شیرازی ضلعی جنرل سیکرٹری جی ٹی اے بی جھل مگسی نے سابق جی ٹی اے بی کے ضلعی صدر علی حسن نی...
07/10/2025

تعزیت/جھل مگسی:

استاد جاوید حسین شیرازی ضلعی جنرل سیکرٹری جی ٹی اے بی جھل مگسی نے سابق جی ٹی اے بی کے ضلعی صدر علی حسن نیچاری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

06/10/2025

جھل مگسی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین سے حالیہ قسط پر ریٹیلرز ادائیگیوں کے مد میں غیر قانونی کٹائی جاری رکھے ہوئے ہیں, ادائیگی غیر تعین کردہ مقام پر کی جارہی ہیں, ریٹیلرز بلا خوف کٹوتی کئی عرصے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تعزیت/جھل مگسی:سابق ڈسٹرکٹ چیرمین جھل مگسی نوابزادہ میر اورنگزیب عالمگیر مگسی, نوابزادہ میر اسد خان مگسی نے سینئر نائب ص...
03/10/2025

تعزیت/جھل مگسی:

سابق ڈسٹرکٹ چیرمین جھل مگسی نوابزادہ میر اورنگزیب عالمگیر مگسی, نوابزادہ میر اسد خان مگسی نے سینئر نائب صدر میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب جھل مگسی بمقام گنداواہ سکندر علی مگسی سے ان کے والد محترم اور امام داد مگسی کے بھائی مرحوم میر حسن خان وزدانی مگسی کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

کمیونٹی سیشن اپڈیٹ   SessionUpdate   تاریخ جمعرات 02 اکتوبر 2025گاؤں, میرگل لاسکانی یونین کونسل اکبرآباد, تحصیل جھل مگسی...
02/10/2025

کمیونٹی سیشن اپڈیٹ SessionUpdate

تاریخ جمعرات 02 اکتوبر 2025
گاؤں, میرگل لاسکانی یونین کونسل اکبرآباد, تحصیل جھل مگسی ضلع جھل مگسی
آج ہمارے علاقے میں "کمیونٹی سیشن" کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اجاگر کرنا تھا اور ان بچوں کی نشاندہی کرنا تھا جنہیں کوئی حفاظتی ٹیکہ نہیں لگا یا ان کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل نہیں ہوا۔
اس سیشن کے دوران ایسے بچے شناخت کیے گئے جنہیں قریبی ہیلتھ سینٹریا موبائل ویکسینیشن ٹیم کے پاس بھیجا جائے گا۔
کل شرکاء کی تعداد 13 تھی۔ جن میں حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی مائیں، پانچ سال تک کے بچوں کے والدین یا ان کی دیکھ بھال کرنے والے افراد، بزرگ اور مختلف اقلیتوں کے افراد شامل تھے۔
سیشن کے دوران درج ذیل اہم پیغامات پر گفتگو کی گئی.
1.حفاظتی ٹیکے بچوں، حاملہ خواتین اور پوری کمیونٹی کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
نہیں،صحت کے لیے ضروری ہے۔
حفاظتی ٹیکوں کا بروقت کورس آپکے بچوں کو 12 جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے.
تپدق(ٹی بی)، روبیلا، خسرہ، کالایرقان, کالی کھانسی, تشنج, خناق، نمونیا، گردن توڑبخار، اسہال، پولیو حفاظتی ٹیکوں کا شیڈول حکومت پاکستان سے منظورشدہ ہے انکی افادیت کی تصدیق عالمی ادارہ صحت بھی کرتا ہے.
حفاظتی ٹیکے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچاتے ہیں حفاظتی ٹیکے لگنے کے بعد بچوں کو بخار ہوسکتا ہے جس سے پریشانی کی ضرورت نہیں ہے تیز بخار کی صورت میں پیراسٹامول کا استعمال کریں حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں افواہیں بے بنیادہیں
حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت حتمی ہے۔

اختتام پر کمیونٹی کو پیغام دیا گیا.
مکمل ویکسینیشن صحت مند بچہ، محفوظ خاندان، صحت مند اور خوشحال پاکستان

بلوچستان عوامی  پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر خالد حسین مگسی, سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ اور محمد صادق سن...
01/10/2025

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ میر خالد حسین مگسی, سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمد خان کاکڑ اور محمد صادق سنجرانی کی باہمی مشاورت سے راجہ رمیش لعل مگسی کو بلوچستان عوامی پارٹی سینٹرل سیکرٹری مینارٹی ونگ کا صوبائی صدر منتخب کیا گیا ہے۔ نوٹیفکشن جاری

Address

Jhal

Telephone

+923133886262

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhall Magsi Media Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share