Jhang News Pakistan

Jhang News Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jhang News Pakistan, Media/News Company, Jhang, Jhang Sadar.

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) ڈی پی او ملک طارق محبوب کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں پولیس تھانہ ...
28/02/2023

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) ڈی پی او ملک طارق محبوب کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں پولیس تھانہ سٹی نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد بلال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1145 گرام چرس برآمد کر لی اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر 86/23 درج کر لیا گیا ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے اور منشیات فروش ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کریک ڈاون جاری رکھا جائے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ پولیس منشیات کے خاتمہ کیلئے متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے، شہری اس برائی کے خاتمہ کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) جھنگ پولیس کا اعزاز ، کانسٹیبل جواد حیدر نے باڈی بلڈنگ مقابلے میں "مسٹر پنجاب پولیس" کا ٹا...
28/02/2023

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) جھنگ پولیس کا اعزاز ، کانسٹیبل جواد حیدر نے باڈی بلڈنگ مقابلے میں "مسٹر پنجاب پولیس" کا ٹائٹل جیت لیا

جھنگ : انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر پولیس تن سازی کے مقابلہ جات کا فاروق آباد میں انعقاد کیا گیا ۔ تن سازی کے مقابلوں میں پنجاب بھر کے مختلف پولیس یونٹس نے شرکت کی۔ جھنگ پولیس کے کانسٹیبل جواد حیدر نے مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل جیتا اور مسٹر پنجاب پولیس کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب نے مسٹر پنجاب پولیس کا ٹائٹل جیتنے پر کانسٹیبل جواد حیدر کی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعام کا اعلان کیا ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محدود وسائل اور ڈیوٹی کے سخت اوقات کے باوجود کنسٹیبل جواد حیدر کا ٹائٹل جیتنا قابل ستائش ہے ۔ کھیل انسانی زندگی میں تحرک اور صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوانوں میں دوسروں سے آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرتی ہیں ۔ کھیلوں کے مقابلے پولیس فورس کی ذہنی و جسمانی فٹنس کیلئے انتہائی ضروری ہیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ مقابلہ جات میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ویلفیئر کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ۔

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن جیل خانہ جات پنجاب کا ڈسٹرکٹ جھنگ جیل کا دورہجھنگ : ڈسٹرکٹ جیل جھ...
03/02/2023

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) ڈی آئی جی فیصل آباد ریجن جیل خانہ جات پنجاب کا ڈسٹرکٹ جھنگ جیل کا دورہ

جھنگ : ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل ریجن سعید گوندل نے وزٹ کیا.
وزٹ کے دوران نئے پروموٹ ھونے والے ڈپٹی سپریڈنٹ جیل حافظ راو رضوان کو رینک بھی لگائے.
دورے کامقصد اسیران کے مسائل معلوم کرنا اور جیل کے انتظام کا تفصیلی جائزہ لینا تھا اس حوالےسے جیل ہسپتال میں موجود طبی سہولیات اور اسیران کو دئیے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کرنا تھا اس کے ساتھ ساتھ خواتین اور نوعمر اسیران کے وارڈ کا بھی وزٹ کیا اور وھاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے لیے احکامات جاری کیے.دوران وزٹ جیل میں مقید نادار اسیران میں کمبل, جرسیاں اور جرابیں تقسیم کی اور کم عمر اسیران کو خواتین میں فروٹ تقسیم کیے.
تمام وزٹ کے دوران انسپکٹر جنرل پنجاب جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ اور میڈیکل سٹاف اور جیل سیکورٹی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا. اور مزید بہتری کے لیے احکامات صادر فرمائے.

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) جھنگ پولیس تھانہ کوتوالی کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی ، 11 کلو گرام چرس برآمد ، 2 ...
12/12/2022

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) جھنگ پولیس تھانہ کوتوالی کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی ، 11 کلو گرام چرس برآمد ، 2 ملزمان گرفتار

جھنگ : جھنگ پولیس تھانہ کوتوالی نے منشیات فروش ملزمان کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے 11 کلو گرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے مخبر کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے آدھیوال چوک سے ملزم عبدللہ سکنہ تحصیل ابا خیل ضلع لکی مروت کے قبضہ سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کی جبکہ ایبٹ پور چوک سے ملزم محمد ارشد سکنہ مائی ہیر جھنگ کے قبضہ سے 1300 گرام چرس برآمد کی ہے۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

منڈی بہاؤالدین  حوالات میں بند اٹھارہ سالہ نوجوان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا پولیس ملازم گرفتار ریجنل پولیس آفیس...
05/12/2022

منڈی بہاؤالدین حوالات میں بند اٹھارہ سالہ نوجوان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا پولیس ملازم گرفتار ریجنل پولیس آفیسر گجرات ،ڈاکٹر آختر عباس کا بہترین اقدام حوالات میں بند چوری۔کے ملزم کیساتھ پولیس ملازم کی مبینہ زیادتی آر پی او کے حکم پر تھانہ پھالیہ کے محرر کیخلاف مقدمہ درج، حوالات میں۔چوری۔کے ملزم سےزیادتی کرنےوالا پولیس کانسٹیبل حسنین متہ گرفتار ایف آئی آر کے مطابق 18 سالہ ملزم عدیل حسن کیساتھ دوران حراست مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنایا گیا ریکارڈکے۔مطابق 18 سالہ عدیل حسن تین ساتھیوں سمیت بجلی موٹر چوری کے مقدمہ میں تھانہ پھالیہ بند تھا اور حوالات سے رات کو نکال کر اپنی تسکین پوری کرتا ، آرپی او گجرات ڈاکٹراخترعباس نے
زیادتی ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوے کانسٹیبل کو حوالات میں بند کروا دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ وریام روڈ پر  تیز رفتار مسافر بس کی موٹر سایکل کو ٹکرٹوبہ ٹیک سنگھ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق دو شدید زخ...
05/12/2022

ٹوبہ ٹیک سنگھ وریام روڈ پر
تیز رفتار مسافر بس کی موٹر سایکل کو ٹکر

ٹوبہ ٹیک سنگھ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق دو شدید زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ گاوں 487ج ب سے شہر کی طرف آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگیے

ٹوبہ ٹیک سنگھ زخمیوں میں طلحہ،اعواں عباس or farman klasan شامل جبکہ جاں بحق نوجوان کی شناخت talha کے نام سے ہوئی ریسکیوزرایع

ٹوبہ ٹیک سنگھ ریسکیو نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) حاجی خان پٹھان سینئر نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سینٹرل پنجاب ہمراہ حاجی سید عون رضا شا...
04/12/2022

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) حاجی خان پٹھان سینئر نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سینٹرل پنجاب ہمراہ حاجی سید عون رضا شاہ کے ڈیرے پر آمد ہوئی ہے جہاں حاجی سید عون رضا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر گزشتہ دنوں کے تحفظات دور کیے اور یقین دہانی کروائی کہ آپ ایک اچھے ورکر ہیں ہمیں آپ جیسے بھائیوں کی ضرورت ہے آپ کا جب دل چاہے آپ کے لئے ہمارے 24 گھنٹے دروازے کھلے ہیں مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پہلے کی طرح اپنے بھائی چارے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی پارٹی کو بہتر طریقے سے چلائیں گے الحمداللہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن ہو اور رہوں گا لہذا کوئی لوگوں کی غلط فہمی میں نا رہے میں آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ ہوں اور انشاءاللہ رہوں گا کسی کے دباؤ کے نیچے آکر پارٹی کو نہیں چھوڑ سکتا پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ہم نے قربانیاں دیں ہے اور انشاء اللہ جب تک زندہ ہو پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ رہوں گا

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) ایگزیکٹو کلینک کینال روڈ جھنگ میں ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا جس کی مہمان خصوصی معر...
04/12/2022

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) ایگزیکٹو کلینک کینال روڈ جھنگ میں ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا جس کی مہمان خصوصی معروف سماجی رہنما میڈم فرزانہ بلوچ تھیں نیورو سرجن ڈاکٹر حبیب سلطان ،
میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹرملک صغیر فزیوتھراپسٹ زنیرہ سیال،ماہر غذائیت نسرین اختر اور دیگر ڈاکٹرز بھی ہمراہ تھے ڈاکٹر حبیب سلطان نیورو سرجن کا کہنا تھا کہ اپنی نوعیت کا بہترین ایمرجنسی وارڈ کا قیام بروقت کارڈیک اور ایکسیڈنٹل مریضوں کے لیے کیا گیا ہے جو جدید ترین سہولیات سے جھنگ میں فائدہ اٹھا سکیں گے یہ ایمرجنسی وارڈ 24گھنٹے کام کر رہا ہے میڈم فرزانہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کلاس ہیلتھ کیئر کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں سرکاری ہسپتال کی ایمرجنسی میں لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے مریض بروقت ایگزیکٹو کلینک ایمرجنسی سے جدید سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے اور مریضوں کو فیصل آباد جانے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) محلہ مصطفی آباد مہدی سٹریٹ نزد کچا ملتان روڈ میں ولادت باسہادت آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ ...
03/12/2022

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) محلہ مصطفی آباد مہدی سٹریٹ نزد کچا ملتان روڈ میں ولادت باسہادت آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے سلسلہ میں ایک محفل کا اہتمام کیا گیا ،محفل کے پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا گیا، محفل میں نعت خوانوں نے حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں ہدیہ نعت پیش کرکے خوب داد وصول کی،جس میں نقیب محفل قاری ساجد، نعت خوانوں صغیربرادران، محمد عابد سلطانی ،علی رضا مستانہ،(خطیب محفل)حضرت علامہ شفقات حسین قریشی ،(برائے ایصال ثواب )محمد فرید حسنانہ مرحوم محمد نواز حسنانہ مرحوم محمد فلک شیر مرحوم(بانی محفل )محمد صادق حسنانہ محمد اعظم حسنانہ محمد واجد حسنانہ مستری اللہ بخش اور ان کے علاوہ میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی، جن میں منتظرمہدی سیال بول پاکستان بیورو چیف عرفان حیدر سیال جرنلسٹ شیخ عرفان حیدر عمر حیات ساقی نے شرکت کی، محفل کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا-

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) ایم پی اے رانا شہباز احمد خان نے دادل بند کی تعمیر کیلیے 3 ارب کی گرانٹ منظور کروا لی تفصی...
24/11/2022

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) ایم پی اے رانا شہباز احمد خان نے دادل بند کی تعمیر کیلیے 3 ارب کی گرانٹ منظور کروا لی تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 130 سے منتخب پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی رانا شہباز احمد خان نے ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے اپنے حلقے کی شہری و دیہاتی آبادیوں، فصلوں مویشیوں سمیت املاک کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محفوظ کرنے کےلیے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے دادل بند کی از سر نو تعمیر اور گڑھ مہاراجہ سے براستہ سمندوانہ مقصود پور تا رنگپور توسیع دینے کے لیے 3 ارب روپے کے خطیر فنڈز منظور کروا لئے ہیں جس سے حلقہ بھر کی آبادیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیلابی آفت سے ہمیشہ کیلئے تحفظ ایم پی اے رانا شہباز احمد خان کا کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا کیونکہ اس اقدام سے حلقہ بھر کی عوام مستفید ہوگی یہ پروجیکٹ سیاسی مفادات سے بالا تر ہے اس لیے یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ ایم پی اے رانا شہباز احمد خان نے اجتماعی مفادات کی سیاست کو فروغ دیکر ضلع جھنگ کے سیاستدانوں کے سامنے عوامی خدمت کی عملی مثال قائم کر دی ہے .

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کے احکامات کی روشنی اورڈی ایس پی شورکوٹ آفتاب احمد صدیقی اور ایس ...
21/11/2022

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) ڈی پی او جھنگ راشد ہدایت کے احکامات کی روشنی اورڈی ایس پی شورکوٹ آفتاب احمد صدیقی اور ایس ایچ او عثمان لاشاری کی زیر نگرانی راجہ علی نواز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ علی نواز کے مطابق وساوا ولد صوبے خان جو کہ ملتان مظفر آباد میں قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھا کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان سلیم ولد حق نواز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1100گرام چرس بر آمد کر کے 9 cکا مقدمہ درج کیا۔شورکوٹ پولیس کی کاروائیوں پر سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی پی او راشد ہدایت،ڈی ایس پی آفتاب احمد، ایس ایچ او عثمان لاشاری اور تفتیشی آفیسر راجہ علی نوازسمیت تھانہ شورکوٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) دارلامان جھنگ خاتون سے ملنے آئے افراد پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحقجھنگ :...
21/11/2022

جھنگ : (چوہدری شوکت علی نصرت) دارلامان جھنگ خاتون سے ملنے آئے افراد پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
جھنگ : تفصیلات کے مطابق عرفان حیدر ولد اللہ دتہ قوم کھیڑا سکنہ چک فرازی تحصیل و ضلع مظفر گڑھ ہمراہ محمد اقبال ولد فلک شیر قوم بھٹی سکنہ کبیر والا عدالت سے اجازت حاصل کر کے خاتون سے ملنے دارلامان جھنگ آ رہے تھے۔ رکشے پر دارالامان کے باہر پہنچے ہی تھے کہ دو کس نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے عرفان حیدر گلے کے قریب چھاتی پر فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Address

Jhang
Jhang Sadar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhang News Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share