06/07/2026
سول سروسز آف پاکستان کے گریڈ 19 کے سینئر پولیس افسر ایس ایس پی محمد سرفراز ورک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے تحت وفاقی دارالحکومت سے تبادلے کے بعد پنجاب پولیس میں اہم ذمہ داری اے آئی جی آپریشنز پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔۔
حال ہی میں جون 2026 میں اسلام آباد ٹریفک پولیس (ITP) ہیڈ کوارٹرز میں ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی تھی، جہاں انہوں نے بطور چیف ٹریفک آفیسر (CTO) اپنی خدمات سرانجام دیں۔
محمد سرفراز ورک کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے 42ویں کامن سے ہے۔
اسلام آباد میں بطور ایس ایس پی سیکیورٹی اور پھر چیف ٹریفک آفیسر (CTO) تعینات رہے۔۔۔