Daily Sehar Jhang

Daily Sehar Jhang HEAD OFFICE LAHORE

Daily SEHAR _ Urdu Newspaper delivers latest news in Urdu, including breaking news, current news, top headlines from Pakistan, World, Sports, Business.Daily Sehar is a well known daily newspaper from Pakistan It is established in 2007.

سہون: منچھر جھیل میں مزید شگاف ڈالنے کے باوجود پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس کے سبب سہون شریف اور سعید آباد کے ڈوب...
07/09/2022

سہون: منچھر جھیل میں مزید شگاف ڈالنے کے باوجود پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے جس کے سبب سہون شریف اور سعید آباد کے ڈوبنے کا خطرہ برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منچھر جھیل میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کا سلسلہ جاری ہے، دریائے سندھ میں چھ لاکھ کیوسک کی مقدار سے سیلابی پانی گزرنے سے حفاظتی پشتوں پر دباؤ بڑھ گیا، سیپیج بند کرنے لیے مقامی افراد اور ایری گیشن کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

حساس قرار دیئے جانے والے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے کا خطرہ پیدا ہونے سے ایم ایس حفاظتی بند پر منارکی کے قریب علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ منچھر جھیل میں تین مقامات پر کٹ لگانے سے پانی کا اخراج جاری ہے لیکن اس کے باوجود ایم این وی اور جھیل پر پانی کا دباؤ برقرار ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بتایا کہ ہم نے پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے منچھر جھیل میں مزید کٹ لگادیا، دریائے سندھ میں پانی کم ہونے کے بجائے اضافہ ہورہا ہے، جہاں ضرورت ہوگی اور ماہرین فیصلہ کریں گے سیلابی پانی کو راستہ دینے کے لیے عوام ساتھ دیں، کنڈیارو کے عوام سے درخواست ہے کہ انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اسی طرح جوہی سے گزرنے والی ایم این وی ڈرین نالے کی رادھانی موری زیرو پوائنٹ پر شگاف پڑگیا، شگاف دیکھنے کے لیے رادھانی موری پولیس پکٹ پولیس کے اہلکار شگاف کے پانی میں بہہ گئے جنہیں مقامی لوگوں نے بچالیا۔

سیلابی پانی رادھانی موری کے قریب دیہاتوں کو زیر آب کرکے اور بھان سعید آباد کی طرف جانے کا امکان ہے۔ زیرو پوائنٹ سے لگنے والے شگاف کا پانی پہلے سے متاثرہ پانچ یونین کونسلوں کے علاقوں میں ہی داخل ہوگا۔

یوسی جعفرآباد کا گاؤں ننگر خان بروہی سیلابی پانی میں گھر گیا۔ گاؤں کے چاروں اطراف پانی ہونے کی وجہ سے مکین محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے قاصر ہیں۔ مکینوں نے دہائی دی ہے کہ وزیر اعلی سندھ ہمیں یہاں سے باہر نکلنے کے لیے کشتی فراہم کریں۔

پاکستان نے ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیااسلام آباد:پاکستان نے ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنا...
06/09/2022

پاکستان نے ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا

اسلام آباد:پاکستان نے ڈرون ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا، مقامی طور پر تیار کیا گیا میزائلوں سے لیس براق ڈرون 15 ہزار فٹ کی بلندی سے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت پاکستان دفاعی ٹیکنالوجی میں بھی خود کفیل ہوگیا، میزائل ٹیکنالوجی کے ساتھ مسلح ڈرون بھی تیار کرلیا، براق اور شہپر ڈرون پاکستانی سائنسدانوں اور انجنئیرز کی صلاحیتوں کے شاہکار ہیں۔

براق ڈرون 15 ہزار فٹ کی بلندی پر مسلسل 10 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے، میزائل سے لیس یہ ڈرون مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا اور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، براق سیلیکس گلیلیو ٹیکنالوجی کا حامل ڈرون ہے۔

مسلح افواج کے زیر استعمال شہپر ڈورن بھی مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے جو سرحدوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہوتا ہے، پاکستان میں اس وقت 8 سے زائد ادارے ڈرون ٹیکنالوجی منصوبوں پر اسٹرٹیجک پلان ڈویژن کے زیر انتظام کام کر رہے ہیں، پاکستان متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو سرویلنس ڈرون بر آمد بھی کر رہا ہے۔

راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کے دوران مسلح ملزمان مقامی فارم ملازم سے لہسن کے تھیلے چھین کر فرارہوگئے۔پ...
06/09/2022

راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کے دوران مسلح ملزمان مقامی فارم ملازم سے لہسن کے تھیلے چھین کر فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ چونترہ کی حدود میں فارم کا ملازم خالد لہسن کے تھیلے تیار کررہا تھا، اسی دوران مسلح ملزمان نے لہسن سے بھرے تھیلے چھیننے کی کوشش کی جس پر مزاحمت کے دوران مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے فارم کے ملازم کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان لہسن سے بھرے تھیلے لے کر فرار ہوگئے،و اردات کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ موقع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دنیا میں 15 فیصد خواتین پولی سسٹک اووری سنڈورم نامی بیماری کا شکار ہوتی ہیں لیکن پاکستان میں اس کی شرح دیگر ممالک سے کہی...
06/09/2022

دنیا میں 15 فیصد خواتین پولی سسٹک اووری سنڈورم نامی بیماری کا شکار ہوتی ہیں لیکن پاکستان میں اس کی شرح دیگر ممالک سے کہیں زیادہ ہے، جس کی بنیادی وجہ ورزش سے دوری، غیر صحتمندانہ غذا کا استعمال ہے جبکہ جینیاتی عوامل بھی اس بیماری کا ایک اہم سبب ہیں۔

پاکستانی گائناکولوجسٹس کی نمائندہ تنظیم ایس او جی پی کی سیکریٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر تزئین عباس، آغا خان اسپتال سے وابستہ ماہر امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر راحت قریشی، پی ایم اے کی پہلی خاتون صدر اور ماہر امراض نسواں ڈاکٹر سونیا نقوی اور عباسی شہید اسپتال کی ہیڈ آف گائناکولوجی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ اسحاق نے کراچی پریس کلب میں پیر کے روز پریس کانفرنس کی۔

پولی سسٹک اووری سنڈورم کیا ہے؟

پولی سسٹک اووری سنڈروم یا پی سی او ایس نامی بیماری میں 10 سال کی بچی سے لے کر 50 سال تک کی عورتیں مبتلا ہوتی ہیں، پاکستان میں بیماریوں سے متعلق کوئی اعداد و شمار میسر نہیں ہوتے لیکن کلینکس میں آنے والی خواتین کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو خدشہ یہی ہے کہ پاکستان میں اس بیماری کی شرح دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہوگی۔

پروفیسر تزئین عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 15 فیصد سے کہیں زیادہ لڑکیاں اور عورتیں پی سی او ایس کا شکار ہیں، یہ بیماری 10 سال سے 50 سال کی عمر تک ہوسکتی ہے لیکن ہم 15 سے 45 سال کی عمر تک کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک جینیاتی بیماری بھی ہے، جن گھر کی خواتین کو یہ بیماری ہوگی وہاں مرد بھی موٹاپے کا شکار ہوں گے، جن خاندانوں میں یہ بیماری عام پائی جاتی ہے وہاں میٹابولک سنڈروم ضرور ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں دل کی بیماریاں اور ہائپرٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر عام ہوتا ہے۔

پروفیسر تزئین کا کہنا ہے کہ بیضہ دانی فیمیل ہارمونز زیادہ بناتی ہے لیکن اس بیماری میں میل ہارمونز زیادہ بنتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ماہواری وقت پر نہیں آتی، سرکل ڈسٹرب ہوجاتا ہے اور بعض دفعہ ایک مہینے میں دوبار بھی پیریڈز آتے ہیں۔

ڈاکٹر تزئین عباس نے بتایا کہ اس بیماری کے نتیجے میں خواتین کے چہرے پر بال نکل آتے ہیں، شادی کے بعد بانجھ پن ہوتا ہے، شوگر کی بیماری لاحق ہوجاتی ہے، اس کی تشخیص مریض کی کلینیکل ہسٹری اور طبی معائنے کے ذریعے بھی ہوتی ہے، کچھ خواتین علامات کے ساتھ آتی ہیں جیسے موٹاپا، چہرے پر بال نکل آنا اور بعض دفعہ پھر ہم بلڈ ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کے ذریعے بھی تشخیص کرتے ہیں۔
آگہی اور احتیاط

عباسی شہید اسپتال کی ہیڈ آف گائناکولوجی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ اسحاق کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بیماری سے متعلق علم نہیں اور جنہیں علم ہے انہیں غلط فہمیاں بہت زیادہ ہیں، اس بیماری کو ختم نہیں کرسکتے لیکن اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور کنٹرول کرکے حمل بھی ٹھہر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک شیطانی چرخہ ہے، جس سے دوسری بیماریاں بھی بڑھتی ہیں، وزن میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے شوگر، بلڈ پریشر لاحق ہوجاتا ہے، اس کے نتیجے میں بانجھ پن سب سے بڑا مسئلہ ہے، اگر 10 فیصد وزن کم کر لیا جائے تو اس سے بھی فرق پڑتا ہے لیکن اس کیلئے پوری فیملی کو کوشش کرنی چاہئے۔

پروفیسر ڈاکٹر روبینہ اسحاق نے کہا کہ جن بچیوں کو ماہواری نہیں آتی انہیں دوائیں دیتے ہیں لیکن بہت سے لوگ دوائیں لینا نہیں چاہتے، اگر علاج نہیں کرائیں گے تو بچہ دانی کی دیوار موٹی ہوتی جاتی ہے جو کینسر کا سبب بھی بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ڈپریشن بڑھ جاتا ہے لوگ خودکشی کی کوششیں کرتے ہیں، لڑکیاں خوفزدہ ہوتی ہیں، سسرال کو نہ پتہ چل جائے۔

پی ایم اے کی صدر ڈاکٹر سونیا نقوی نے کہا کہ اکثر مائیں کہتی ہے ان کی بچیوں کی بچہ دانی میں سسٹ ہوگئے ہیں سرجری ہوگی، اس کی سرجری نہیں ہوتی، یہ قابل علاج ہے، 20 فیصد بچیوں کو پولی سسٹک اووری ہوتی ہے، اس سے کچھ نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بڑے بڑے ٹارگٹ نہیں دیتے، 5 سے 10 فیصد وزن کم کرنے سے فرق پڑتا ہے، جنک فوڈ کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، فزیکل ایکٹویٹی بند ہوگئی ہے، آج کل اسکول چھوٹے چھوٹے ہیں، کھیل کے گراؤنڈز نہیں ہیں، بچیوں اور لڑکیوں کو فزیکل ایکٹیوٹی یعنی کہ کھیل کود اور ورزش معمول کا حصہ بنانا چاہئے۔

آج کی خبریں
06/09/2022

آج کی خبریں

05/09/2022
Today jhang news
05/09/2022

Today jhang news

عوام الناس کو انصاف کی فراہمی اور شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے میونسپل کمیٹی احمدپورسیال  میں کھلی کچہری کا ان...
05/09/2022

عوام الناس کو انصاف کی فراہمی اور شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے میونسپل کمیٹی احمدپورسیال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس موقع ایم پی اے رانا شہباز احمد خان، ڈی ایس پی سرکل موجود ہیں ۔۔۔

05/09/2022
24/05/2022
Today News
23/05/2022

Today News

Address

Yousaf Shah Road, Opp. Bank Alflah, Mohalla Burji Wala, Punjab
Jhang
35200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Sehar Jhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Sehar Jhang:

Share