
03/06/2025
موصوف کا نام ،، صاحبزادہ سلطان محمد علی صاحب
اور پبلکی طور پر بہت سے لوگ آپ کو صاحبزادہ سلطان کے نام سے بھی جانتے ہیں!
مارچ 2012ء سے اپنے باقاعدہ افتتاح سے لے کر اب تک
*مسلم انسٹیٹیوٹ* مختلف پروگرامز کے ذریعے بالخصوص مسلمانان عالم اور
بالعموم دنیا بھر میں امن و استحکام اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کام کر رہا ہے-
اس نے مختلف پراجیکٹس پر کام کیا ہے ،
جن میں عصرِ حاضر کے ابھرتے ہوئے چیلنجز ،
ان کے پاکستان پر، خطے اور باقی دنیا پر اثرات کا احاطہ کیا گیا ہے-
آج کے جدید دور میں انسانیت کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا تجزیہ کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے کے لئے سائنسی طریقہ کار کے تحت تحقیق اور مباحثوں نے بہت اہمیت حاصل کرلی ہے۔
*حضرت سلطان محمد علی صاحب* کی قیادت *(Leadership) " میں *مسلم انسٹیٹیوٹ"* کی ہر پالیسی اور پروگرام میں نظر آتی ہے-
آپ اس انسٹیٹیوٹ کے موسسِ اعلیٰ *(Founding Father)* ہیں
اور "مسلم انسٹیٹیوٹ" آپ ہی کے آئیڈیاز، آئیڈیالوجی اور وژن کی پیروی (follow) کرتا ہے-
آپ کی قیادت کے اعلیٰ معیار کو اس لحاظ سے بھی پرکھا جا سکتا ہے-
کسی بھی خانقاہ سے اس طرح کے انسٹیٹیوٹ کا قیام اکیسویں صدی میں ہوا ہے لیکن صرف اتنا کہنے سے بات بہت محدود ہو جاتی ہے-
اس ادارہ کے قیام کو عالمی تناظر میں دیکھنا چاہئے کہ اس ادارہ کا قیام اس وقت انسانی سماج، دنیائے انسانیت، دنیائے اسلام اور پاکستان کی ضرورت ہے-
علاوہ ازیں جس طرح کی تحقیق، نقطہ نظر، فکر اور مستقبل کی جس طرح کی تیاری کی امتِ مسلمہ، پاکستان اور عالمِ انسانیت کو اس وقت ضرورت ہے اس پر "مسلم انسٹیٹیوٹ" اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے اور دنیائے اسلام کا سب سے معتبر اور بڑا آن لائن ڈیبیٹنگ فورم
*"دی مسلم ڈیبیٹ"* اس کی ایک زندہ مثال ہے جس کے متعلق پرنسٹن یونیورسٹی آف امریکہ، آکسفورڈ یونیورسٹی آف یو کے، شکاگو یونیورسٹی آف امریکہ، لندن سکول آف اکنامکس اور دنیا کے بڑے بڑے اداروں کے سینئر سکالرز نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”دی مسلم ڈیبیٹ بالکل غیر جانبدار اور بہت پرفیکٹ ڈیبیٹنگ فورم ہے اور اس فورم سے یہ اطمینان ملا ہے کہ مسلم دنیا میں اس نوعیت کے تھنک ٹینک (Think Tank)بھی موجود ہیں"-
یہ بھی دراصل حضور مرشد کریم ( صاحبزداہ سلطان محمد علی صاحب)کی لیڈر شپ کی پرفیکشن ہے جو انسٹیٹیوٹ اور ڈیبیٹنگ فورم میں دکھائی دیتی ہے-
*مزید*
جو آپ کا ریسرچ بیسڈ تھنک ٹینک ادارہ مسلم انسٹیٹیوٹ ہے جسکے ذریعے سے تحقیقی بنیاد پر کام کیا جاتا ہے اور کانفرنسز کے ذریعے ملکی و عالمی ایشوز کو ہائی لائٹ کیا جاتا ہے ۔
یہ ادارہ اسلامو فوبیا
کشمیر ایشو
فلسطین ایشو
جونا گڑھ ایشو
برما ایشو سمیت بہت سے مسلمان کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا آرہا ہے۔۔۔۔
لازم ھے کہ ایسی شخصیت ( صاحبزداہ سلطان محمد علی صاحب)کی خدمات کے احترام کے ساتھ ساتھ ان سے ملاقات کی جائے اور آپنی آنکھوں سے صاحبزادہ صاحب جو اس وقت حاضر میں کام کر رہے ہیں یا ان کی خدمات ہیں چاہے وہ اپنے ملک پاکستان کے لئے ہے یا محتلف عالمی سطح پر مسلمان ممالک کے لئے ہے اس پر تحقیق کی جائے جیسا کہ
فرمان باری تعالیٰ ہے
اے ایمان والو تمہارے پاس کوئی فاسق خبر لیکر آئے تو پہلے اس کی تصدیق کرلیا کرو__(القرآن)
www.sahibzadasultan.com
www.sultanbahoo.net
www.muslim-institute.org
www.themuslimdebate.com
www.muslim-perspectives.com