Jhang Di Awaz

Jhang Di Awaz Jhang Di Awaz is the premier online platform for fast news, updates about jhang & all over pakistan

11/08/2026

گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز کا بھی ملک بھر میں پمپ بند کرنے کا اعلان

جھنگ افسوسناک خبر جھنگ سرگودھا روڈ پر اللہ ہو ہوٹل کے قریب بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر 1 شخص جانبحق دو افراد شدید زخمی
11/08/2026

جھنگ افسوسناک خبر
جھنگ سرگودھا روڈ پر اللہ ہو ہوٹل کے قریب بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر 1 شخص جانبحق دو افراد شدید زخمی

عنوان  دے
11/08/2026

عنوان دے

11/08/2026

منڈی شاہ جیوانہ میں چند افراد کا دوکاندار پر تشدد ویڈیو وائرل

11/08/2026
10/08/2026

بریکنگ نیوز 🚨
*پنجاب میں بلدیاتی انتخابات....!!!!*

1. *الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے صوبائی کابینہ کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی....!!!!*

2. *الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان مشاورتی اجلاس 20 اگست 2026 کو اسلام آباد میں ہوگا....!!!!*

3. *الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ کر کہا کہ انتخابات ایکٹ 2017 اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت مشاورت لازمی ہے....!!!!*

4. *خط میں کہا گیا کہ صوبائی کابینہ کی کمیٹی انتخابی تاریخ کے اعلان پر کمیشن سے مشاورت کرے گی....!!!!*

الیکشن کمیشن آف پاکستان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چوہدری ندیم قاسم....!!!!

10/08/2026

ٹریفک پولیس والے بائیک والوں کا چالان کرنے کیلئے ایسے پکڑ رہے ہیں جیسے وہ ہی انڈین ایجنٹ ہو

10/08/2026

پنجاب میں بکھری ہوئی زرعی اراضی کو یکجا کرنے کا نیا طریقہ کار

7 اگست 2026ء کو حکومتِ پنجاب نے اراضی کی تقسیم کے عمل کو مزید آسان، مؤثر اور منظم بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔ نئے طریقہ کار کے تحت پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967ء کی دفعہ 147-A کے تحت وراثتی یا مشترکہ اراضی کی تقسیم سے قبل چھوٹی چھوٹی اور بکھری ہوئی ہولڈنگز کو پہلے یکجا کیا جا سکے گا، تاکہ بعد ازاں تقسیم کا عمل زیادہ سہل اور قابلِ عمل ہو۔

اس طریقہ کار کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ایک ہی مالک کی مختلف جگہوں پر موجود چھوٹی چھوٹی اراضی کو ممکنہ حد تک ایک جگہ یکجا کیا جائے۔ اس سے زمین کے غیر ضروری بکھراؤ میں کمی آئے گی، کاشت کاری آسان ہوگی اور ریونیو ریکارڈ کی دیکھ بھال بھی زیادہ مؤثر انداز میں کی جا سکے گی۔

درخواست اور منظوری کا طریقہ

اس مقصد کے لیے سب ڈویژن کے کلکٹر کو درخواست دی جائے گی۔ درخواست موصول ہونے کے بعد سرکل ریونیو آفیسر متعلقہ مالکان میں سے کم از کم 25 فیصد مالکان کی رضامندی حاصل کرے گا۔

اس کے بعد منظوری کا عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے گا:

- 15 دن میں سرکل ریونیو آفیسر کی کارروائی
- اس کے بعد 7 دن میں سب ڈویژن کلکٹر کی منظوری
- مزید 7 دن میں ضلع کلکٹر کی منظوری

منظوری مکمل ہونے کے بعد متعلقہ ریونیو آفیسر فوری طور پر یکجا شدہ ہولڈنگ کی تقسیم کا عمل شروع کرے گا۔

کسانوں اور ریونیو نظام کے لیے اہم قدم

یہ اقدام خاص طور پر ان علاقوں کے لیے اہم ہے جہاں نسل در نسل وراثتی تقسیم کے باعث زرعی زمین چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے۔ ایسی بکھری ہوئی زمین نہ صرف کاشت کاری میں مشکلات پیدا کرتی ہے بلکہ راستوں، حدود، قبضے اور ریونیو ریکارڈ سے متعلق مسائل میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

نئے طریقہ کار سے امید ہے کہ زمین کی تقسیم زیادہ منظم انداز میں ہوگی، چھوٹی اور بکھری ہوئی ہولڈنگز کو یکجا کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے اور ریونیو افسران کے لیے ریکارڈ کی درستگی اور زمین سے متعلق معاملات کو نمٹانا نسبتاً آسان ہو جائے گا۔

مختصراً، یہ اقدام صرف زمین کو یکجا کرنے کا عمل نہیں بلکہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں اراضی کے بہتر انتظام، آسان کاشت کاری اور زیادہ مؤثر ریونیو نظام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

😡 خوف کبھی کبھی حقیقت سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے...یہ کہانی پرانے زمانے کے ایک تجربہ کار شکاری کے منہ سے سنی ہوئی ہے، ...
09/08/2026

😡 خوف کبھی کبھی حقیقت سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے...

یہ کہانی پرانے زمانے کے ایک تجربہ کار شکاری کے منہ سے سنی ہوئی ہے، اور اس کے مطابق یہ ایک حقیقی واقعہ ہے۔

شکاری بتاتا ہے کہ جب چکور اپنے بچوں کے ساتھ خوراک کی تلاش میں کھیتوں کی طرف آئے ہوئے تھے، تو ایک باز آسمان میں چکر لگا رہا تھا۔ اچانک اس کی نظر نیچے موجود چکوروں پر پڑی۔ وہ شکار کی نیت سے پوری رفتار کے ساتھ نیچے جھپٹا، لیکن قسمت نے ساتھ نہ دیا۔ راستے میں ایک درخت کی نوکیلی شاخ اس کے جسم میں پیوست ہوگئی، اور وہ وہیں ہلاک ہوگیا۔

شکاری کہتا ہے:

"پتہ نہیں یہ منظر کتنے دن پرانا تھا، مگر جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ باز تو اسی نوکیلی شاخ پر مرا ہوا لٹکا ہوا تھا۔ لیکن نیچے موجود تمام چکور بھی مر چکے تھے۔"

وجہ یہ تھی کہ چکور خوف کے مارے اپنی جگہ سے ہلے ہی نہیں۔ انہیں یہی لگتا رہا کہ باز ابھی بھی ان کے اوپر موجود ہے، اور اگر وہ ذرا سی بھی حرکت کریں گے تو وہ انہیں شکار کر لے گا۔

سبق ؟
بعض اوقات دشمن سے زیادہ خطرناک اس کا خوف ہوتا ہے۔ جب خوف انسان یا جانور پر مکمل طور پر حاوی ہو جائے، تو وہ حقیقت کو دیکھنے کی صلاحیت بھی کھو دیتا ہے۔

فطرت ہمیں خاموش رہ کر بھی بہت بڑے سبق سکھا دیتی ہے۔

آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے ؟ اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں ؟
— at ‎کروڑ لعل عیسن‎.

09/08/2026

ہمارا مسئلہ پتہ اس وقت کیا ہے؟
سیاستدان بزنس کر رہا !
بزنس مین سیاست کر رہا !

Address

Jhang
35200

Telephone

+923374002561

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhang Di Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jhang Di Awaz:

Shortcuts

Share