Excise Taxation & Anti-Narcotics Jaffarabad

Excise Taxation & Anti-Narcotics Jaffarabad Follow & Support

پریس ریلیزمورخہ 31 جولائی 2026آج ایکسائز، ٹیکسیشن آفس، ڈیرہ اللہ یار میں ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایکسا...
31/07/2026

پریس ریلیز
مورخہ 31 جولائی 2026

آج ایکسائز، ٹیکسیشن آفس، ڈیرہ اللہ یار میں ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر جاوید احمد بلوچ نے کی۔

اجلاس میں اوستا محمد ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر منشیات کی روک تھام، غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر اور سخت بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

اجلاس میں تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ قانون کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کریں اور حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

اسٹیبلشمنٹ

پریس ریلیزتاریخ۔ 2026-05-19ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس جعفرآباد کی مین بائی پاس نذد مولانا پیٹرول پمپ ، کوئیٹہ ...
19/05/2026

پریس ریلیز
تاریخ۔ 2026-05-19

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس جعفرآباد کی مین بائی پاس نذد مولانا پیٹرول پمپ ، کوئیٹہ روڈ پر کامیاب کارروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس جعفرآباد نے مین بائی پاس نذد مولانا پیٹرول پمپ، کوئیٹہ روڈ ڈیرہ ﷲ یار پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کی تلاشی لی گئی، جس سے 15 کلو گرام چرس پختہ برآمد ہوا اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

یہ کارروائی جاوید احمد بلوچ، ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر جعفرآباد کی ہدایت پر ان کی ٹیم انچارج اسپیشل نارکوٹکس اسکواڈ وسیم اشرف بلوچ، سب انسپیکٹر خادم حسین لاشاری، جعفر لہڑی اور دیگر عملہ نے انجام دی۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

پریس ریلیزتاریخ۔ 2026-04-29ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس جعفرآباد کی نذد زیروہ پوئنٹ، کوئیٹہ روڈ پر کامیاب کارروا...
29/04/2026

پریس ریلیز
تاریخ۔ 2026-04-29

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس جعفرآباد کی نذد زیروہ پوئنٹ، کوئیٹہ روڈ پر کامیاب کارروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس جعفرآباد نے نذد زیروہ پوئنٹ، کوئیٹہ روڈ ڈیرہ ﷲ یار پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران ایک مشتبہ گاڑی کی تلاشی لی گئی، جس سے 20 کلو گرام چرس پختہ برآمد ہوا اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

یہ کارروائی جاوید احمد بلوچ، ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر جعفرآباد کی ہدایت پر ان کی ٹیم انچارج اسپیشل نارکوٹکس اسکواڈ وسیم اشرف بلوچ، سب انسپیکٹر خادم حسین لاشاری، جعفر لہڑی اور دیگر عملہ نے انجام دی۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

31/03/2026
پریس ریلیز ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر جعفرآباد، جاوید احمد بلوچ نے ضلع میں پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس کلیکشن کی بہتری، نارکوٹک...
31/03/2026

پریس ریلیز

ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر جعفرآباد، جاوید احمد بلوچ نے ضلع میں پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس کلیکشن کی بہتری، نارکوٹکس اور NCP گاڑیوں کی مؤثر روک تھام کے سلسلے میں پراگریس میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں تمام برانچز کے انچارجز، صاحبان اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نارکوٹکس اور NCP گاڑیوں کی روک تھام، اور زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت اور تمام برانچز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر نے برانچ انچارجز افسران کو نارکوٹکس کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے، پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ایکسائز ڈسیپلن برقرار رکھنے اور ڈیوٹی میں حاضری و ذمہ داری کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ جناب ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر صاحب نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسٹیبلشمنٹ
ایکسائز ٹیکسیشن آفیس
جعفرآباد

18/02/2026

゚viralシfypシ゚

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس جعفرآباد کی کوئیٹہ روڈ ڈیرہ اللہ یار پر کامیاب کارروائی ، بڑی مقدار میں منشیات برآمد...
18/02/2026

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس جعفرآباد کی کوئیٹہ روڈ ڈیرہ اللہ یار پر کامیاب کارروائی ، بڑی مقدار میں منشیات برآمد ، کار سے 14 کلو گرام چرس اور 3 کلو گرام کرسٹل برآمد ، کارروائی کے دوران کار تحویل میں لیکر ملزم عمران لاشاری کو گرفتار کر لیا ، ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر جاوید احمد بلوچ کی اپنی ٹیم انسپیکٹر وسیم اشرف بلوچ ، انسپیکٹر قربان علی بھٹی ، سب انسپیکٹر خادم حسین لاشاری ، جعفر لہڑی و دیگر اسٹاف کے ہمراہ ایکسائز آفس میں پریس کانفرنس ۔

08/01/2026

ETO with Staff & Guest

Address

Dera Allah Yar
Jhatpat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Excise Taxation & Anti-Narcotics Jaffarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share