جماعت اسلامی کالا گجراں جہلم

جماعت اسلامی کالا گجراں جہلم جماعت اسلامی کا مقصد الله اور اس کے رسول صل الله علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الہی کا حصول ہے۔

21/07/2025



جماعت اسلامی کی ناکامی کی وجہ!!!!!
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ 1970 کے الیکشن کے تناظر میں پوچھا گیا کہ جماعت اسلامی 30,40 سال کی کوششوں کے باوجود اقتدار حاصل نہ کر سکی اور پیپلزپارٹی چند سال کے اندر ہی اقتدار تک پہنچ گئی اور ملک کے سیاہ و سفید کی مالک بن گئی۔ کیا یہ جماعت اسلامی کی ناکام ہو جانے کا ثبوت نہیں؟

تو انہوں نے جواب دیا:

جماعت کو سچائی نے شکست نہیں دی ‘جھوٹ نے شکست دی ہے۔ جماعت اسلامی اگر سچائ سے شکست کھاتی تو فی الواقع اس کے لئیے شدید ندامت کا مقام تھا۔لیکن چونکہ اس نے جھوٹ سے شکست کھائ ہے اس لئیے اس کا سر فخر سے بلند ہے۔

وہ جھوٹ کے مقابلے میں جھوٹ نہیں لائی۔
وہ بداخلاقی کے مقابلے میں بداخلاقی نہیں لائی۔
اس نے سڑک پر رقص نہیں کیا۔
اس نے غنڈوں کو منظم نہیں کیا۔
اس نے برسر عام گالیاں نہیں دیں۔
اس نے لوگوں سے جھوٹے وعدے نہیں کئیے۔

وہ دیکھ رہی تھی کہ لوگ جھوٹے وعدوں کے فریب میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔

کچھ لوگ مجھ سے کہہ رہے تھے کہ کچھ نہ کچھ آپ کو بھی کرنا چاہیے۔ لیکن میں ان سے برابر یہی کہتا رہا کہ چاہے آپ کو ایک نشست بھی نہ ملے لیکن آپ سچائ کے راستے سے نہ ہٹیں۔ وہ وعدہ جسے آپ پورا نہ کرسکتے ہوں وہ آپ نہ کیجیئے۔۔ کوئی ایسا کام آپ نہ کیجئے جسکی وجہ سے خدا کے ہاں آپ پر کوئی ذمہ داری آجائے کہ آپ اس قوم کا اخلاق بگاڑ کر آۓ ہیں۔ آپ بھی اس قوم کو جھوٹ، گالی گلوچ، اور دوسری اخلاقی بیماریوں میں مبتلا کر کے آئے ہیں۔ جو ذمہ داری آپ پر آتی ہے وہ یہ ہے کہ جو اللہ اور اس کے رسول کا بتایا ہوا طریقہ ہے اس کے مطابق کام کریں۔ آپ اس بات کے مکلف نہیں ہیں کہ اس ملک کے اندر ضرور اسلامی نظام قائم کریں۔ اسلامی نظام کا قیام تو اللہ تعالی کی تائید اور توفیق پر منحصر ہے۔ اس قوم کی صلاحیت اور استعداد پر منحصر ہے جس کے اندر آپ کام کر رہے ہیں، کہ اللہ تعالی اس کو اس قابل سمجھتا ہے یا نہیں کہ اس کو اسلامی نظام کی برکتوں سے مالا مال کرے، یا انہیں تجربوں کی ٹھوکریں کھانے کے لئے چھوڑ دے جن کی ٹھوکریں آج وہ کھا رہی ہے۔ آپ کا کام اللہ اور رسول کے بتائے ہوئے طریقے پر چل کر محنت کرنا ہے، جان کھپانی ہے۔ اس میں اگر آپ کوتاہی کریں گے تو معتوب ہوں گے۔ اس میں اگر کوتاہی نہیں کرتے تو اللہ کے ہاں کامیاب ہوں گے خواہ دنیا میں کامیاب ہوں یا نہ ہوں۔

(حوالہ:- تصریحات, صفحہ, 277-278)

سابق کونسلر کالا گجرا ں محترم راشد بٹ صاحب اس دنیا فانی سے کوچ فرما گئے گئے انا للہ وانا الیہ راجعون
05/06/2025

سابق کونسلر کالا گجرا ں محترم راشد بٹ صاحب اس دنیا فانی سے کوچ فرما گئے گئے انا للہ وانا الیہ راجعون

الخدمت قیادت کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹو رکھنے کی ہدایاتامیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کارکنان جماعت اسلامی...
07/05/2025

الخدمت قیادت کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹو رکھنے کی ہدایات
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کارکنان جماعت اسلامی کو قومی رضا کار بننے کی ہدایت جاری کر دی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف بھارتی جارحیت اور مودی کی ہٹ دھرمی کے خلاف بات کیوں نہیں  کر رہے؟ ہر ایک کو بھارتی و اسرائیل...
06/05/2025

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف بھارتی جارحیت اور مودی کی ہٹ دھرمی کے خلاف بات کیوں نہیں کر رہے؟ ہر ایک کو بھارتی و اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنی چاہیے

06/05/2025

1 لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس نہیں ہونا چاہیے

حیا سے مراد یہ ہے کہ بدی اور معصیت سے نفس میں طبیعی طور پر انقباض پیدا ہو اور دل  اس سے نفرت کرے ، جس شخص میں یہ صفت موج...
06/05/2025

حیا سے مراد یہ ہے کہ بدی اور معصیت سے نفس میں طبیعی طور پر انقباض پیدا ہو اور دل اس سے نفرت کرے ، جس شخص میں یہ صفت موجود ہوگی ، وہ نہ صرف قبائح سے اجتناب کرے گا بلکہ دوسروں میں بھی اس کو برداشت نہ کرسکے گا۔ وہ برائیوں کو دیکھنے کا روادار نہ ہوگا۔ ظلم اور معصیت سے مصالحت کرنا اس کے لئے ممکن نہ ہوگا ۔ جب اس کے سامنے قبائح کا ارتکاب کیا جائے گا تو اس کی غیرت ایمانی جوش میں آجائے گی اور وہ اس کو ہاتھ سے یا زبان سے مٹانے کی کوشش کرے گا یا کم ازکم اس کا دل اس خواہش سے بے چین ہو جائے گا کہ اس برائی کو مٹادے
سید ابولاعلیٰ مودودی ؒ

اس وقت سب سے بڑی ضرورت قومی یکجہتی کی ہے، جنگ میں پوری قوم کو فوج کی پشت پر ہونا چاہیے، لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کر کے بل...
04/05/2025

اس وقت سب سے بڑی ضرورت قومی یکجہتی کی ہے، جنگ میں پوری قوم کو فوج کی پشت پر ہونا چاہیے، لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کر کے بلوچ عوام کے دل جیتے جا سکتے ہیں، نہروں کے مسئلے پر سندھ کے تحفظات دور کرنا خوش آئند ہے

پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے نام پر امریکی جنگ میں شرکت، سی آئی اے، بلیک واٹر و را کی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے ایک...
04/05/2025

پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے نام پر امریکی جنگ میں شرکت، سی آئی اے، بلیک واٹر و را کی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے ایک لاکھ کے قریب جانوں اور تقریباً ڈیڑھ سے دو سو بلین ڈالرز معیشت کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، یہ سب کرنے والا امریکہ پاکستان کا دوست نہیں ہے

موجودہ صورت حال میں ہم چین کی حمایت اور دوستی کی قدر کرتے ہیں، پاکستان سی پیک منصوبے اور چین سے دیگر شعبوں میں تعاون کے ...
03/05/2025

موجودہ صورت حال میں ہم چین کی حمایت اور دوستی کی قدر کرتے ہیں، پاکستان سی پیک منصوبے اور چین سے دیگر شعبوں میں تعاون کے معاملات کو عزت اور وقار کے ساتھ مزید آگے بڑھائے

بھارت پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائے اور آبی جارحیت ختم کرے۔ پاکستان بھارتی آبی جارحیت پر پوری قوت سے...
03/05/2025

بھارت پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائے اور آبی جارحیت ختم کرے۔ پاکستان بھارتی آبی جارحیت پر پوری قوت سے بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھائے، بھارت کسی صورت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا۔

امریکہ کی طرف سے بھارت کو "جنگ پھیلنے سے روکنے" اور "صبر" کا مشورہ اور پاکستان کو بھارت سے تعاون کرنے کی بات تحقیقات کے ...
03/05/2025

امریکہ کی طرف سے بھارت کو "جنگ پھیلنے سے روکنے" اور "صبر" کا مشورہ اور پاکستان کو بھارت سے تعاون کرنے کی بات تحقیقات کے بغیر ہی بھارتی مؤقف کی تصدیق اور محدود حملے کی ہلہ شیری ہے۔ پاکستان کو اس بات پر امریکہ سے سخت احتجاج کرنا چاہیے۔

03/05/2025

حافظ نعیم الرحمٰن کا یوم صحافت کے موقع پر دنیا بھر کے صحافیوں کے نام اہم پیغام
صحافیوں کی محنت اور انتھک خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

Address

دفتر : منڈی محلہ ،کالا گجراں ، جہلم
Jhelum

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جماعت اسلامی کالا گجراں جہلم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share