20/08/2026
آج ہمارے پاس ایسے بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز موجود ہیں جہاں ہم بغیر کوئی سرمایہ لگائے اپنی دکان، اپنا ہنر اور اپنا کاروبار لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں
آج ہمارے پاس ایسے بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز موجود ہیں جہاں ہم بغیر کوئی سرمایہ لگائے اپنی دکان، اپنا ہنر اور اپنا کاروبار لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔
لیکن اس کے لیے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا۔ ❤️
اگر ہم اپنے اپنے گروپس کے سیلرز اور ممبرز کو فالو کریں، ان کی پوسٹس کو لائک کریں، اچھے کمنٹس کریں اور ان کے کام کو دوسروں تک پہنچائیں تو اس میں ہمارا کوئی مالی نقصان نہیں۔
نہ پیسہ خرچ ہوتا ہے، نہ سرمایہ پھنستا ہے۔بلکہ کسی کی مدد کرتے ہوئے ممکن ہے کہ کل وہی شخص آپ کے کام کو بھی سپورٹ کرے، آپ کو فالو کرے، آپ کی پوسٹ پر لائک اور کمنٹ کرے اور آپ کے کاروبار کو نئے لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ بنے۔
یاد رکھیں، سوشل میڈیا پیسہ نہیں مانگتا، آپ کا تھوڑا سا وقت مانگتا ہے۔آپ کسی کی پوسٹ پر جائیں، لائک کریں، اچھا سا کمنٹ کریں، فالو کریں، حوصلہ افزائی کریں۔
جب ہم دوسروں کو سپورٹ کریں گے تو ہماری پوسٹس پر بھی انگیجمنٹ، ریچ اور نئے لوگوں تک پہنچنے کے مواقع بڑھیں گے۔
آئیں روزانہ چند منٹ ایک دوسرے کے لیے نکالیں۔ 🌸
کسی کا مذاق نہ اڑائیں۔
کسی کی حوصلہ شکنی نہ کریں۔
منفی کمنٹس سے پرہیز کریں۔
کسی کی محنت کو کم تر نہ سمجھیں۔
ہمیں ایک دوسرے کا مقابلہ نہیں، ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے۔
آئیں مل کر کام کریں،
ایک دوسرے کو سپورٹ کریں،
ایک دوسرے سے سیکھیں اور سکھائیں،اور سوشل میڈیا کو صرف وقت گزارنے کے بجائے اپنی اور دوسروں کی ترقی کا ذریعہ بنائیں۔ ❤️
آپ کا ایک لائک کسی کا حوصلہ بڑھا سکتا ہے،آپ کا ایک کمنٹ کسی کی پوسٹ کو آگے لے جا سکتا ہے،
اور آپ کا ایک فالو کسی کے چھوٹے سے کاروبار کے لیے بڑا قدم بن سکتا ہے۔
🌸 آئیں، ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور مل کر آگے بڑھیں۔