RIH News

RIH News Covering All News About Jhelum and Around

پنڈدادنخان سے غم کی خبر😥ڈاکٹر سید ارشد علی شاہ بخاری، صحافی سید اسد علی شاہ بخاری اور سید اظہر علی شاہ بخاری ٹیچر کے  بھ...
24/01/2025

پنڈدادنخان سے غم کی خبر😥

ڈاکٹر سید ارشد علی شاہ بخاری، صحافی سید اسد علی شاہ بخاری اور سید اظہر علی شاہ بخاری ٹیچر کے بھتیجے سید رشاد بخاری کے نوجوان بیٹے سید برہان علی بخاری وفات پاگئے ہیں ان کی نمازِ جنازہ کی اطلاع بعد میں دی جائے گی
اللہ تعالیٰ نوجوان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین
ثم آمین یا رب العالمین

اب آپ کو پنڈدادن خان سے باہر جانے کی ضرورت نہیں نہایت ہی قابل ڈاکٹر صاحبہ اپنے علاقے کی خدمت کے لئے پیش پیش ہزاروں کے کر...
07/08/2024

اب آپ کو پنڈدادن خان سے باہر جانے کی ضرورت نہیں نہایت ہی قابل ڈاکٹر صاحبہ اپنے علاقے کی خدمت کے لئے پیش پیش ہزاروں کے کرائے بچائیں انشاءاللہ آپ لوگ مایوس نہیں ہونگے

اگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیںسامان سو برس کا پل کی خبر نہیںخبر غم معروف تاجر حاجی لیاقت علی سبزی منڈی کریانہ والے کا نو...
14/03/2024

اگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں
سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں
خبر غم
معروف تاجر حاجی لیاقت علی سبزی منڈی کریانہ والے کا نوجوان بیٹا محمد ارشاد کا بھائی محمد فاروق (موبی لنک فرنچائز) وفات پاگئے ہیں ان کے نمازِ کی اطلاع بعد میں دی جائے گی
اللّٰہ پاک فاروق بھائی کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین

پنڈ دادنخان محلہ مسجد کھجوری کے باسی گٹروں اور نالیوں کا گندا پانی پینے پر مجبور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن ڈی سی جہلم  سے ایک...
11/03/2024

پنڈ دادنخان محلہ مسجد کھجوری کے باسی گٹروں اور نالیوں کا گندا پانی پینے پر مجبور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن ڈی سی جہلم سے ایکشن لینے کا مطالبہ

*عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے ایلیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا*20سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گ...
16/12/2023

*عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے ایلیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا*

20سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے

امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23دسمبر کو جاری کی جائیگی

24دسمبر سے 30دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی

3جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی

10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلوں کا آخری روز ہو گا

11جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی

12جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی

13جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے

پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہوگی

یہ مختصر تحریر جس نے بھی لکھی ہے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔فرض  کریں کہ آپ اپنی قبر میں ہیں اور فرشتے آپ کو بتا رہ...
01/12/2023

یہ مختصر تحریر جس نے بھی لکھی ہے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔

فرض کریں کہ آپ اپنی قبر میں ہیں اور فرشتے آپ کو بتا رہے ہیں کہ آپ کے پاس 999 نیکیاں ہیں اور 998 برائی ہیں۔ تو مبارک ہو آپ جنت میں جا رہے ہیں۔۔۔!

اور آپ بہت خوش ہیں۔
پھر اچانک آپ کے گناہوں کی تعداد 1000 تک پہنچ جاتی ہے اور فرشتہ آپ کو بتاتا ہے کہ کسی نے ابھی ابھی ایک گانا یا فحش ویڈیو جو آپ نے اپنے سوشل میڈیا پروفائل پر شیئر کی تھی یا کسی کو سینڈ کی تھی اور اس کی وجہ سے آپ کوگناہ کا بوجھ اٹھانا پڑا اور اب آپ جہنم میں جا رہے ہیں۔

اسے کہتے ہیں گناہ جاریہ ۔
خدا را ایسے گناہوں سے بچیں تاکہ ہماری آخرت کی منزل آسان ہو۔۔۔

اس تحریر کو نیکی کا پیغام سمجھ کر دیں، شاید آپ کی چھوٹی سی کاوش سے کوئی بھائی "گناہ جاریہ" سے بچ جائے اور آپ کیلئے ذریعہ نجات بن جائے۔
جزاکم اللہ خیرا

خبر غم پنڈدادنخان سےمعروف ماہر تعلیم استاد عاشق صاحب ریٹائرڈ سکول ٹیچر محلہ کوٹ کلاں پنڈدادن خان میں وفات پاگئے ہیں ان ک...
01/12/2023

خبر غم پنڈدادنخان سے

معروف ماہر تعلیم استاد عاشق صاحب ریٹائرڈ سکول ٹیچر محلہ کوٹ کلاں پنڈدادن خان میں وفات پاگئے ہیں ان کی نمازِ جنازہ کی اطلاع بعد میں دی جائے گی
اللّٰہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین

‏میاں نوازشریف کے طرف سے پارٹی راہنماؤں کو ہدایت کی گئی ھے نون لیگ میں جو بڑے نام شمولیت اختیار کر رھے ہیں انہیں ویلکم ت...
01/12/2023

‏میاں نوازشریف کے طرف سے پارٹی راہنماؤں کو ہدایت کی گئی ھے نون لیگ میں جو بڑے نام شمولیت اختیار کر رھے ہیں انہیں ویلکم تو کیا جائے لیکن کسی سے بھی ٹکٹ کا وعدہ مت کیا جائے، جو لوگ مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ کھڑے رھے ہیں پارٹی ٹکٹ پر پہلا حق انہی کا ہو گا..

کھیوڑہ ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی نے باقاعدہ طور پر الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا کھیوڑہ سٹی سے پی ٹی آئی کو بڑا ...
24/11/2023

کھیوڑہ
ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی نے باقاعدہ طور پر الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا کھیوڑہ سٹی سے پی ٹی آئی کو بڑا نقصان حاجی عابد حسین سابقہ کونسلر اور حاجی ساجد نے پوری برادری سمیت نوابزادہ مطلوب مہدی کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار
اس موقع پر سٹی صدر ملک زاہد سابق چیئرمین ملک فیصل عباس اعوان یوتھ جنرل سیکرٹری ملک اسد اقبال سمیت دیگر معززین شہر موجود تھے

انا للہ واناالیہ راجیون  خبر غم چوہدری ارشاد علی مری مرحوم۔ چوہدری امتیاز مری کے بھائی۔چوہدری علی کے والد محترم چوہدری ص...
23/11/2023

انا للہ واناالیہ راجیون
خبر غم
چوہدری ارشاد علی مری مرحوم۔ چوہدری امتیاز مری کے بھائی۔چوہدری علی کے والد محترم چوہدری صادق مری محلہ گجراں پنڈدادنخان میں رضائے الہٰی سے وفات پا چکے ہیں نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اللہ پاک چوہدری صادق مری کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثمہ آمین

خبر غم راجہ جاوید حسین کا بیٹا راجہ عابد حسین مرحوم راجہ ساجد حسین کا بھتیجا راجہ علی حسن محلہ پرانی تحصیل پنڈدادن خان م...
20/11/2023

خبر غم

راجہ جاوید حسین کا بیٹا راجہ عابد حسین مرحوم راجہ ساجد حسین کا بھتیجا راجہ علی حسن محلہ پرانی تحصیل پنڈدادن خان میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں انکی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اللّٰہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے لواحیقن کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

گوشت کا کاروبار کرنے والے تمام لوگ متوجہ ہوں۔آپ کی شاپ پر سارا دن رش لگا ہوتا ہے، کوئی ہڈی والا تو کوئی بنا ہڈی والا، کو...
18/11/2023

گوشت کا کاروبار کرنے والے تمام لوگ متوجہ ہوں۔

آپ کی شاپ پر سارا دن رش لگا ہوتا ہے، کوئی ہڈی والا تو کوئی بنا ہڈی والا، کوئی امیر بارگیننگ کر کے 5 کلو،

کوئی سیٹھ صاف صاف 10 کلو اور کوئی کسی بنگلے کا ملازم اپنے مالک کے لیے 3 کلو گوشت لے جاتا ہو گا، ان لوگوں کو جیسا چاہے گوشت دیا کریں

آپ کی مرضی لیکن ایک گزارش ہے۔

اگر آپ کے پاس کوئی ایک پاؤ، آدھا کلو تین پاؤ گوشت لینے آتا ہے اسے بھی عزت دیں، اس آدھا کلو والے کو کم ہڈی کم چربی والا اچھا گوشت دیں

ہوسکتا ہے وہ غریب ہو اور مہینے میں صرف ایک بار ہی گوشت کھانے کی طاقت رکھتا ہو، ایسے میں اسے آپ وہ گوشت دے دیں جس میں گوشت کم اور ہڈی چربی زیادہ ہو تب اس کے دل پر کیا گزرے گی؟

تو پلیز جو لوگ مہینے میں ایک مرتبہ وہ بھی پوری فیملی آدھا کلو گوشت کھاتی ہو انھیں انسانیت کے ناطے، ثواب کی نیت سے ہی سہی اچھا گوشت دیں،

جو جتنا کم گوشت مانگے اسے اتنا ہی اچھا گوشت دو تاکہ ان کے دل سے آپ کے لیے دعا نکلے۔
نیکی بھی کمائیں اور پیسے بھی...
شکریہ

Address

Pind Daden Khan
Jhelum

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RIH News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RIH News:

Share