Platform

Platform Chief Reporter Daily Jazba Jhelum
Ex President Jhelum Press Club

نشاء گینگ کی 03 لیڈی ملزمہ گرفتار، چوری شدہ مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم برآمد   ،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ...
06/11/2025

نشاء گینگ کی 03 لیڈی ملزمہ گرفتار،

چوری شدہ مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم برآمد
،
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث نشاء گینگ کی 03 لیڈی ملزمہ گرفتار،چوری شدہ مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم برآمد

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم 03 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد کر لی گئی،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کھلی کچہری میں شہریوں سے ملاقات کی۔ انہوں ...
06/11/2025

عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کھلی کچہری میں شہریوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے شکایات پر سخت نوٹس لیا اور محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے دفاتر کے دروازے سائلین کے لیے ہمیشہ کھلے رکھیں۔ ضلعی انتظامیہ عوامی ریلیف کے لیے متحرک ہے۔

جہلم پولیس کے 13 کانسٹیبلز  کو c-ii کے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیے گئے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو ،ڈی ایس پی سٹی...
06/11/2025

جہلم پولیس کے 13 کانسٹیبلز کو c-ii کے عہدے پر ترقی دے کر رینگ لگا دیے گئے،

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو ،ڈی ایس پی سٹی میاں عبدالجبار اور ڈی ایس پی ابراہیم وڑائچ نے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی،

دعاگو ہوں کہ آپ کے لئے ترقی کا سلسلہ جاری رہے، ڈی پی او جہلم

اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اور لگن سے سرانجام دیتے ہوئے ‏اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کار لائیں، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ کالا گجراں میں کھلی کچہری کا انعقاد ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت تھ...
06/11/2025

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا تھانہ کالا گجراں میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت تھانہ کالا گجراں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈی پی او جہلم نے سائلین کے مسائل سنے اور پبلک سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہترین بنانے کے لیے سائلین کی درخواستوں پر فوری حل کے احکامات جاری کیے

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھوصاحب نے مزید کہا، "ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں جس کے ذریعے عوام کے مسائل کو براہ راست سننے اور حل کرنے کا مدد ملتی ہے شہریوں نے بھی ڈی پی او جہلم کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو براہ راست اپنی مشکلات پیش کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں

ڈی پی او جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے شرکاء کو بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے بریفنگ دی,

روزنامہ جذبہ جہلم .  اور  روز نامہ صداۓ مسلم
05/11/2025

روزنامہ جذبہ جہلم . اور روز نامہ صداۓ مسلم

ویل ڈن جہلم پولیس بلو گینگ کے 03ملزمان گرفتار ملزمان سے15تولے سونا10تولے چاندی مالیتی 70لاکھ اور کیش 17لاکھ برآمدڈی پی ا...
04/11/2025

ویل ڈن جہلم پولیس بلو گینگ کے 03ملزمان گرفتار

ملزمان سے15تولے سونا10تولے چاندی مالیتی 70لاکھ اور کیش 17لاکھ
برآمد

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی صدر سرکل شہباز ہنجرا کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس ملک اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بلو گینگ کے 03 ملزمان گرفتار،چوری شدہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد

تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چوری شدہ زیورات 15 تولے سونا سمیت 10 تولے چاندی مالیتی 70 لاکھ روپے اور نقدی 17 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کو شاباش،

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

بلال اظہر کیانی نے سیوریج کے نظام کی بہتری کا وعدہ وفا کر دیا ۔ خرم کھوکھربلال اظہر کیانی، حمزہ کیانی اور چیئرمین راجہ ک...
04/11/2025

بلال اظہر کیانی نے سیوریج کے نظام کی بہتری کا وعدہ وفا کر دیا ۔ خرم کھوکھر

بلال اظہر کیانی، حمزہ کیانی اور چیئرمین راجہ کامران چک خاصہ کی خصوصی کاوش سے وارڈ نمبر 25 کو سیوریج کے لیے (فنڈ) فراہم کر دئیے گے جس پر ان کے مشکور ہیں

جہلم(سید سہیل سبزواری سے)بلال اظہر کیانی نے سیوریج کے نظام کی بہتری کا وعدہ وفا کر دیا ۔ خرم کھوکھر
گزشتہ 15 سالوں سے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ سیوریج کے نظام میں بہتری لائی جائے ۔ آج وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، حمزہ کیانی اور چیئرمین راجہ کامران چک خاصہ کی خصوصی کاوش سے وارڈ نمبر 25 کو سیوریج کے لیے (فنڈ) فراہم کر دئیے گے جس پر ان کے مشکور ہیں ۔رہنما مسلم لیگ ن کالاگجراں کونسلر خرم کھوکھر نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے اور علاقے کی بہتری کے عزم کے ساتھ واسا کمپنی سے محلہ احمد آباد کالونی، ہجویری محلہ اور کھٹانہ محلہ سمیت اویثہ مدرسہ والی گلیوں کا مکمل سروے کروا لیا ہے۔ انشاءاللہ بہت جلد ان علاقوں میں سیوریج کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ خرم کھوکھر کونسلر وارڈ نمبر 25 نے مزید کہا کہ نہ صرف اپنے علاقے کے عوام کی آواز بلند کی بلکہ عملی طور پر اُن کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔اس موقع پر سابق ناظم عامر سلیم میر ، سابق کونسلر ملک مقصود اور دیگر معزز شخصیات کا تعاون اور رہنمائی بھی قابلِ تحسین ہے، جنہوں نے علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، حمزہ کیانی اور چیئرمین راجہ کامران چک خاصہ کے تعاون سے یہ اہم منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوگا اور علاقہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر شعیب کیانی اور ...
04/11/2025

قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر شعیب کیانی اور ٹیم کی احسن کاروائی،سال 2017 سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،
مجرم سال 2017 سے قتل کے مقدمہ میں تھانہ صدر پولیس کو مطلوب تھا،مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا،جس کو جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا،
اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

خطرناک  مرض پھیلانے  والے 02 لیڈی ملزمہ سمیت 03 ملزمان گرفتار،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ...
04/11/2025

خطرناک مرض پھیلانے والے 02 لیڈی ملزمہ سمیت 03 ملزمان گرفتار،

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، مقام عامہ پر شیشہ پارٹی کرکے عوام الناس کی زندگی میں خطرناک مرض پھیلانے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والے 02 لیڈی ملزمہ سمیت 03 ملزمان گرفتار،شیشہ،فلیور،کوئلے اور شراب کی بوتل برآمد
تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے 02 عدد شیشہ،کوئلے،اور فلیور سمیت استعمال شدہ شراب کی بوتل برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج،
قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

متعدد وارداتوں میں ملوث دیمی گینگ کے 03 ملزمان گرفتار ،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی...
04/11/2025

متعدد وارداتوں میں ملوث دیمی گینگ کے 03 ملزمان گرفتار ،

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کارروائی،چوری اور موٹر سائیکل کی متعدد وارداتوں میں ملوث دیمی گینگ کے 03 ملزمان گرفتار ،چوری شدہ سونا،موٹر سائیکل اور نقدی برآمد
تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چوری شدہ سونا مالیتی 09 لاکھ روپے،چوری شدہ موٹر سائیکل،مال مسروقہ بیچ کر حاصل کی گئی رقم 30 ہزار روپے اور 09 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

آتش بازی کر کے عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالنے والا ملزم گرفتارجہلم ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کی اہم  کارروائی، ...
04/11/2025

آتش بازی کر کے عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالنے والا ملزم گرفتار

جہلم ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کارروائی، شادی کی تقریب پر آتش بازی کر کے عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالنے والا ملزم گرفتار،سامان آتش بازی برآمد
کالا گجراں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے سامان آتش بازی برآمد کر لیا گیا،ملزم کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج،
قانون توڑنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

Address

Jhelum

Telephone

+923318804110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Platform posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share