05/03/2025
*Comfort Zone Is Your Enemy.*
*A comfort zone is a beautiful place, but nothing ever grows there.” -*
*کمفرٹ زون ایک خوبصورت جگہ ہے لیکن یہاں کوئی پھلتا پُھولتا نہیں ہے۔*
لوگ سُست ہیں اور ہمیشہ رہنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی کے معاملات کیساتھ آرام دہ ہیں۔ وہ حالات کو بدلنا نہیں چاہتے۔
آسان کام ہمیشہ سے کر رہےہیں، لیکن یہ طریقہ انسان کی ترقی کا باعث نہیں بنتا۔
ترقی کا تقاضا ہے کہ اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلیں اور سخت محنت کریں۔
سارا دن گپیں لگانا، خبریں پڑھنا اور سوشل میڈیا پہ اسکرولنگ کرنا آسان ہے، لیکن یہ معنی خیز نہیں ہے، اور وہ بہتر جانتے ہیں کہ وہ اپنا وقت برباد کر رہے ہیں.۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی اپنا وقت ضائع کرتا ہے تو وقت ضائع کرنے کے بعد اُسے بُرا محسوس ہوتا ہے۔
حالانہ یہی وقت کسی قیمتی اور بامعنی چیز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
*کیا آپ اپنی پوری زندگی اپنا وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں؟*
فیصلہ آپ کا ہے۔
وقت چل رہا ہے اور ایک وقت آئے گا کہ آپ میں وہ توانائی نہیں ہوگی جو آپ چاہتے ہیں اُس وقت اگر آپ کچھ کرنا چاہیں گے تو بھی نہیں کر پائیں گے۔ لہذا خود بخود کچھ ہونے کا انتظار کرنا چھوڑ دیں۔
*After leaving their comfort zone, nobody says that they wish they stayedthere.*