
21/02/2024
آج شام سول لائن جہلم سے گزر رہا تھا تو ایک سائیکل سوار کی سائیکل پر نظر پڑی جس کی فرنٹ اور بیک پر تحریر تھا کہ
" قبروں کی صفائی کیلئے مزدور حاضر ھے"
اور ساتھ اسکا موبائل نمبر بھی لکھا تھا۔ یہ ایک باریش بزرگ تھے خوبصورت داڑھی والےچہرے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا لباس پہنے گھر کی طرف رواں دواں تھے۔ میرے کہنے پر رکے اپنے والدین کی قبروں کی صفائی کیلئے بات کی۔ حالانکہ یہ اتنا مشکل کام نہیں ھے بلکہ ان کی قبروں کا خیال رکھنا ہمارے فرائض میں شامل ھے اور اولاد کو اپنے ہاتھ سے کرنا چاہئے۔
یہاں پوسٹ لگانے کا مقصد اور اس بزرگ سے صفائی کرانے کا مقصد یہ ھے کہ یہ بندہ مزدوری کر کے اس کی قیمت وصول کرنا پسند کرتا ھے۔ نہ کہ اپنی مجبوری بتا کر مانگ رہا ہے۔ ایسے سفید پوش کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے اور اس کے کاروبار کو پروموٹ کرنا چاہئے تاکہ ان مشکل حالات میں اس کے گھر کا نظام چل سکے۔
میری جہلم شہر میں رہنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ اگر آپ کے پاس اپنے پیاروں کی قبروں کی صفائی کیلئے وقت نہیں نکل پا رہا تو ان بزرگ کو موقع دیں۔ اس سے ان کا نظام بھی چلتا رہے گا۔اور اللہ بھی راضی اور آپ بھی اپنے پیاروں کی قبروں کو صاف ستھرا اور اپ ٹو ڈیٹ دیں کر خوش رہیں گے۔ ان کا نمبر یہ ہے۔
0332 572 5056
جزاکم اللہ خیر۔