01/04/2024
اسلام علیکم! سب سے پہلے تو میں معذرت خواہ ہوں کچھ نجی مصروفیات کی وجہ سے چند دن آن لائن نہ آسکا۔ انشاءاللہ جہاں ہم نے چھوڑا تھا وہیں سے سٹارٹ کرتے ہیں ۔آج ہم ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی پہلی قسم پڑھیں گے۔۔
سرچ انجن آپٹیمائزیشن (SEO):-
یہ ایک ایسا عمل ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ کسی بھی ویب سائٹ کو گوگل سرچ میں آپٹیمائز یعنی اوپر لانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جو ویب سائٹس گوگل سرچ انجن میں سب سے اوپر سامنے آئیں گی ان پہ دیکھنے والے کے کلک کرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس طرح آپ کی ویب سائٹ کو ملنے والی organic (یا مفت) ٹریفک کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ کسی بھی ویب سائٹ پہ ریڈر یا یوزر ٹریفک پیدا کرنے کے SEO میں بھی متعدد طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جن میں کی ورڈز کی مدد سے ویب سائٹ ٹریفک کو بڑھایا جاتا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ویب سائٹ کے ذریعے اپنے کاروبار کی معلومات پہنچائی جائیں۔
ایس ای او کا مقصد آپ کی ویب سائٹ یا پیج کو گوگل سرچ کے نتائج میں اعلی یا اوپر والا درجہ حاصل کرنا ہے۔ اس کا اصل مطمع نظر کاروبار کی ویب سائٹ پر سرچ انجن کے ذریعے ٹریفک میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کو پورا کرنے کے لیے مارکیٹرز ان الفاظ اور فقروں (keywords) کی تحقیق کرتے ہیں جو صارفین آن لائن معلومات کی تلاش کے لیے استعمال کر رہے ہوتے ہیں. ایس ای او ایکسپرٹس ان اصطلاحات کو اپنے مواد میں استعمال کرتے ہیں۔ SEO آپ کے ویب صفحات پر موجود الفاظ ، ویب پر آپ سے دوسری سائٹوں کے لنک کرنے کے طریقے اور آپ کی ویب سائٹ کی ساخت تک بہت سے عناصر پر مشتمل ہے۔ ایس ای او سے فائدہ اٹھانے والے چینلز میں ویب سائٹ ، بلاگ ، اور انفوگرافکس شامل ہیں۔
ایس ای او کے متعلق کوئی بھی سوال ہو تو آپ کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں اور ہاں اگرآپ اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ کروانا اور اسکو بڑھانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
ہماری سروسز ذیل ہیں :
✓ آپ کے کاروبار کے نام سے Facebook پیج بنانا اور اسکی پروفیشنل Settings کرنا
✓اسکی پروفائل اور کوورفوٹو کو آپ کے کاروبار کے مطابق ڈیزائن کرنا
✓ آپ کے کاروبار کے متعلق ایڈز(اشتہارات) چلانا
✓ آپکے کاروبار کے متعلق کاپی رائٹنگ یا پوسٹ ڈسکرپشن لکھنا
✓ آپ کے کاروبارکے متعلق پوسٹ کرنے کیلئے اس کے ساتھ تصویر کو ڈیزائن کرنا تاکہ لوگ دیکھتے ہی متوجہ ہوں
✓ آپ کےFacebook پیج پر لائکس اور فالورز بڑھانا
رابطہ نمبر 03464161207