17/03/2026
محترمہ وزیر اعلیٰ پنجاب
اور سیکرٹری، محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اتھارٹی پنجاب
تحصیل پنڈدادن خان ضلع جہلم کا رہائشی اور ایک معمولی سا صحافی راجہ شفقت ہوں میں آپ کی توجہ اپنے علاقے کے ایک اہم عوامی مسئلے کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں
تحصیل پنڈدادن خان جغرافیائی اور معاشی لحاظ سے ایک اہم مقام رکھتا ہے یہ علاقہ موٹر وے M2 کے للہ انٹرچینج کے قریب واقع ہے اور یہاں دنیا کی مشہور کھیوڑہ نمک کی کان بھی موجود ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں حال ہی میں للہ انٹرچینج تا پنڈدادن خان اور للہ تا جہلم ڈوئل کیرج وے روڈ کی تکمیل سے علاقے میں سفری سہولت اور رابطہ کاری میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم اس اہم شاہراہ پر اب تک سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کی باقاعدہ سہولت موجود نہیں، جس کی وجہ سے مقامی عوام اور سیاحوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اگر حکومتِ پنجاب اس روٹ پر گرین بس یا کسی جدید سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کرے تو اس کے کئی مثبت اثرات سامنے آئیں گے، مثلاً:
اہلِ علاقہ کو محفوظ، معیاری اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی
کھیوڑہ سالٹ مائن آنے والے سیاحوں کو بہتر ٹرانسپورٹ دستیاب ہوگی
علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا
مقامی کاروبار اور معیشت کو تقویت ملے گی
حکومت کے عوامی فلاح اور ترقی کے ویژن کو مزید مضبوطی ملے گی
تحصیل پنڈدادن خان اور للہ انٹرچینج تا پنڈدادن خان روٹ پر گرین بس یا مناسب سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے اجراء کے حوالے سے خصوصی توجہ دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایت فرمائی جائے
ہمیں امید ہے کہ حکومتِ پنجاب اس عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد مثبت فیصلہ کرے گی، جس سے علاقے کی ترقی، سیاحت کے فروغ اور عوامی سہولت میں نمایاں بہتری آئے گی
TV 4 urdu News