Malik Bilal Khurshid Vlog

Malik Bilal Khurshid Vlog Simple Banda , Real Vlog Motorcycle Rides Vlog | Support & Follow

Malik Bilal Khurshid
12/08/2026

Malik Bilal Khurshid

26/07/2026

yar mojy petrol q nhi day rahy

24/07/2026

ڈومیلی موڑ سے ڈومیلی اور اس سے آگے سڑک کے کنارے جنگلی کانٹے دار کیکر نے موٹر سائیکل سواروں اور اس راستے پر سفر کرنے والوں کے لیے سنگین خطرہ ہیں
سڑک کے کنارے لگے ان خطرناک درختوں کو ہٹایا جانا چاہیے یا ان کو تراشنا چاہیے جہاں یہ حفاظتی خطرہ پیدا کرتے ہیں اگر سڑک کے کنارے شجرکاری کی ضرورت ہے تو آئیے ایسے درخت لگائیں جو سب کو فائدہ پہنچائیں سایہ دار درخت پھول دار درخت یا پھل دار درخت جو ہماری سڑکوں کو محفوظ سرسبز اور خوبصورت بناتے ہیں آئیے ایسے درختوں کا انتخاب کریں جو زندگیوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے ماحول کو بھی بہتر بنائیں۔
روڈ سیفٹی اور گرین ڈیولپمنٹ ساتھ ساتھ چلنا چاہیے

Malik Bilal Khurshid Vlog Yt
22/07/2026

Malik Bilal Khurshid Vlog Yt

17/07/2026

الحمدللہ شجرکاری مہم کا آغاز ہو گیا آج ہم نے سبابول (سفید کیکر) کے بیج جمع کیے آپ بھی بیج جمع کریں اور اس صدقۂ جاریہ میں ہمارا ساتھ دیں۔

17/07/2026

اگر اپ روزانہ بائیک چلاتے ہیں یا لمبے سفر پر جاتے ہیں تو یہ ویڈیو ضرور دیکھیں یہ اسان ائیڈیا ہے اپ کے بہت کام ائے گا اگر اپ لمبے سفر میں کمر درد سے پریشان ہیں صرف چار پانچ سو روپیہ لگا کر اپ ایک ارام ارام دہ بائیک سیٹ بنوا سکتے ہیں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہمیرے پیارے دوستومیں ایک نیک کام شروع کرنے لگا ہوں اور اس میں مجھے آپ سب کی ضرورت ہے میرا ...
16/07/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرے پیارے دوستو

میں ایک نیک کام شروع کرنے لگا ہوں اور اس میں مجھے آپ سب کی ضرورت ہے میرا اکیلے کا کچھ نہیں لیکن اگر ہم سب مل جائیں تو ان شاء اللہ ایک بہت بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں

میں آپ سب سے دل سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ اس مہم میں میرا ساتھ دیں گے؟

آپ کئی طریقوں سے اس شجرکاری مہم کا حصہ بن سکتے ہیں

درختوں کے بیج جمع کرکے مجھے دے سکتے ہیں

اگر آپ چاہیں تو بیج خرید کر بھی عطیہ کر سکتے ہیں

پودے عطیہ کر سکتے ہیں
خود عملی طور پر ہمارے ساتھ آکر درخت لگانے میں حصہ لے سکتے ہیں
اپنے دوستوں رشتہ داروں اور اردگرد کے لوگوں کو اس مہم میں شامل کر سکتے ہیں
اگر آپ کے پاس ٹیم، رضاکار یا ورکرز ہیں تو انہیں بھی اس مہم کا حصہ بنا سکتے ہیں

میں وعدہ کرتا ہوں کہ جو بھی شخص اس مہم میں کسی بھی انداز سے حصہ لے گ اس کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔ ہمارے وی لاگز اور اپڈیٹس میں ان شاء اللہ ہر اس شخص کا نام لیا جائے گا جس نے اس مہم میں تعاون کیا ہوگا مثال کے طور پر اگر کوئی 10 پودے عطیہ کرتا ہے تو اس کا ذکر کیا جائے گا کہ فلاں بھائی/بہن نے 10 پودے عطیہ کیے ہیں۔ اسی طرح بیج، پودے یا کسی بھی قسم کا تعاون کرنے والے تمام افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے گی
سوچیں اگر آج ایک شخص 10 پودے دے دوسرا 50 دے تیسرا 100 دے اور سینکڑوں لوگ اس طرح آگے آئیں تو چند سالوں میں کتنے ہزاروں بلکہ لاکھوں درخت لگ سکتے ہیں یہ صرف درخت نہیں ہوں گے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے سایہ، صاف ہوا پرندوں کا مسکن اور ایک عظیم صدقۂ جاریہ ہوں گے
ہم صرف حکومتوں کا انتظار نہیں کریں گے بلکہ اپنے علاقے سے خود آغاز کریں گے پہلا قدم اپنے گاؤں، اپنے محلے، اپنے شہر اور اپنے ضلع سے ہوگا، پھر ان شاء اللہ یہ کارواں پورے پاکستان تک پہنچے گا

اگر آپ اس مہم میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو کمنٹ کریں، میسج کریں یا مجھ سے رابطہ کریں۔

اور اگر آپ اس وقت کسی اور طرح مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام ہر اس شخص تک پہنچ جائے جو ایک درخت لگا کر دنیا اور آخرت دونوں میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص کے ساتھ اس نیک کام میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

11/07/2026

Motorcycle Tour In Pakistan

09/07/2026

Dina gt Short vlog

08/07/2026

Malik Bilal Khurshid in Jhelum Vlog

Address

Jhelum Panjab
Jhelum
49600

Telephone

+923340158426

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Bilal Khurshid Vlog posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share