Awaz Point News

Awaz Point News عوامی آواز

اسلام وعلیکم! اس پیج کا مقصد خبریں، تاریخی مقامات،اہم سیاسی وسماجی شخصیات، رفاعی تنظیموں سمیت سرکاری غیر سرکاری اداروں کی کارکردگی اور مسائل اجاگر کرنا ہے۔ جبکہ ملکی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پیج کی اولین ترجیح آپ کو حقائق پر مبنی اور درست معلومات / خبریں/ معلومات عامہ فراہم کرنا ہے۔
اگر آپ کے پاس کوئی اسی انفارمیشن ہےجو آپ سمجھتے ہیں کے دوسروں تک پہنچایا جائے تو آپ ہمارے واٹس اپ نمبر پر شئیر کر

سکتے ہیں۔
آپ کی رہنمائی ہمارا اثاثہ ہے۔ آپ کی تنقید ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔
لیکن کمینٹس میں غیر اخلاقی تبصروں سے گریزاں کریں۔
ہمارے پیج کی کوئی بھی پوسٹ اگر پسند آئے تو اسے شئیر ضرور کیا کریں۔
تاکہ ہم بہتر سے بہتر پوسٹ شیئر کیا کریں۔ شکریہ

ہم ایڈوکیٹ چوہدری تجمل حسین سپرا پنڈدادنخان کو پنجاب بار کونسل کی طرف سے لائسنس ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
04/03/2025

ہم ایڈوکیٹ چوہدری تجمل حسین سپرا پنڈدادنخان کو پنجاب بار کونسل کی طرف سے لائسنس ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

پنڈدادنخان راجہ بلال حیدر کھوکھر اور راجہ علی سلفی کی کھیوڑہ نذر حسین کھوکھر کی اہلیہ رضا کھوکھر لیاقت کھوکھر سونا شفاقت...
27/01/2025

پنڈدادنخان راجہ بلال حیدر کھوکھر اور راجہ علی سلفی کی کھیوڑہ نذر حسین کھوکھر کی اہلیہ رضا کھوکھر لیاقت کھوکھر سونا شفاقت کھوکھر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور دعا مغفرت کی ۔اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین

26/01/2025

ہمارے سوشل,پولیٹیکل اور اکنامک سسٹم میں خرابی کیلۓ جب ہم بات نہیں کریں گے تو ہمارے مساٸل کیسے حل ہوں گے؟
اللہ تعالی کی ذات نے کاٸنات کا نظام ایک خاص حکمت کیساتھ بنایا ہے جس میں ذرا برابر بھی کمی بیشی نہیں ہے۔۔۔۔خدا کے عطا کردہ قوانین کے باوجود جب ہمارے ملک پاکستان کا سارا نظام ہی تباہ کردیا گیا ہے اسے کون ٹھیک کریگا؟ اسے ٹھیک کرنے کیلۓ باشعور باکردار لیڈرشپ کی ضرورت ھے۔
جاگوتحریک ایک نظریے کا نام ہے خدارا تنقید کیے بغیر اس نظام کی تبدیلی کی بات کریں۔۔۔۔۔۔ وقارحسین کھوکھر

پنڈدادنخان انتظامیہ ٹرانسپورٹ مافیا کے سامنے بے بس جبکہ سیکرٹری آر ٹی جہلم تک محدود پنڈدادنخان  ایکسپریس ٹرانسپورٹ کمپنی...
06/12/2024

پنڈدادنخان انتظامیہ ٹرانسپورٹ مافیا کے سامنے بے بس جبکہ سیکرٹری آر ٹی جہلم تک محدود

پنڈدادنخان ایکسپریس ٹرانسپورٹ کمپنی اپنی مرضی سے کرائے وصول کرنے لگے۔

(رپورٹ/ محمد طلحہ سیالوی)
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں عروج پر ہیں، آر ٹی سیکرٹری سمیت متعلقہ ادارے دفتروں تک محدود ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات میں واضع کمی کے باوجود تحصیل پنڈدادنخان میں کرائے کم نہ ہوسکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کے پنڈدادنخان سے لاہور جانے کا کرایہ ایکسپریس والے 1400 AC ٹائم اور لاہور سے واپس کا کرایہ 1200 AC ٹائم لینے لگے۔ یوں ایک ہی کمپنی دو کرائے وصول کرنے لگے ۔ ٹرانسپورٹ مافیا غریب مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے جبکہ کرایہ نامہ بھی کسی جگہ پر آویزاں نہیں کیا ہوا ہے۔ پنڈدادنخان انتظامیہ کو بارہا آگاہ کرنے پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا۔ مسافروں نے اعلی حکام سے اس صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

««سیالوی»»

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎کھیوڑہ سابق چیئرمین ملک مصدق حسنین اسلم کے بھائی ملک شاہد حسنین اسلم انتقال...
04/12/2024

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ‎
کھیوڑہ سابق چیئرمین ملک مصدق حسنین اسلم کے بھائی ملک شاہد حسنین اسلم انتقال کرگئے اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام۔عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

اسسٹنٹ کمشنر  نادیہ پروین کو نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین راجہ غلام اکبر منڈاہڑ کی جانب سے استقبالیہ تحصیل دار س...
07/11/2024

اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین کو نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین راجہ غلام اکبر منڈاہڑ کی جانب سے استقبالیہ تحصیل دار سلیم رضا زوالفقار بھٹی اور معظم تسنیم کی شرکت

تحصیل پنڈ دادنخان کہ موضع جات کے نمبر داران کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو حکومتی کاموں میں مکمل معاونت کی یقین دہانی.

پنڈدادنخان :نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین راجہ غلام اکبر منڈاہڑ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین کو استقبالیہ دیا گیا استقبالیہ میں تحصیل بھر کی تمام یونین کونسلوں اور موضع جات کے نمبر داران شامل ہوئے ھال میں پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر کا انتہائی پر تپاک انداز میں استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا گیا بعد ازیں میٹنگ ہال میں تمام نمبر داران کا انفرادی طور پر اسسٹنٹ کمشنر سے تعارف ھوا نمبرداروں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ نمبردار معاشرے کا ایک چنیدہ فرد ہوتا ہے جس نے نہ صرف اپنے حلقے کے عوام کے کاموں کا خیال رکھنا ہوتا ہے بلکہ نمبردار کسی بھی گاؤں میں سرکار کا نمائندہ ہوتا ہے اور تمام تر سرکاری کاموں میں اس کی معاونت درکار ہوتی ہے میں امید کرتی ہوں کہ نمبر داران اپنی ذمہ داریاں سمجھتے ہوئے نہ صرف اپنے علاقوں کو پرامن صاف ستھرا رکھنے اور دیگر کاموں کے لیے تعاون کریں گے حکومت پنجاب کے نمائندے کی حیثیت سے تمام دفاتر میں نمبر داروں کو عزت دی جائے گی جبکہ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نمبرداروں نے مختلف قسم کی تجاویز کو سامنے رکھا اور وراثتی انتقال کے اندر نمبردار کی دستخط اور تصدیق لازم ہونے کے باوجود اس پر عمل درامد نہ ہونے پر شکایت کا اظہار کیا نمبر دران سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیلدار سلیم رضا نے کہا کہ ہمارے لیے اپ لوگ نہ صرف ہمارے معاون ہیں بلکہ اپنے علاقہ جات اور موضع جات میں اپ کے بغیر ہم بھی ادھورے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی انشاءاللہ نمبر داران سے قریبی رابطے رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی مشاورت سے الجھی گتھیوں کو سلجھایا جا سکے سرکاری حیثیت رکھنے پر اپ کا فرض ہے کہ اپ اپنے موضع جات کے عوام کو ایک نظر سے دیکھتے ہوئے ان لوگوں کی رہنمائی کریں اس موقع پر تحصیلدار ذوالفقار بھٹی صاحب بھی موجود تھے جنہوں نمبر داران کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی محکمہ مال کے کاموں میں ان سے مشاورت کو اہمیت دی جاتی ہے اور دی جائے گی اس موقع پر نائب تحصیلدار معظم تسنیم نے کہا کہ میری تعیناتی للہ میں اس سے قبل بھی للہ کے نمبردار صاحب کئی دفعہ مجھ سے مل چکے ہیں دیگر سے بھی ملنے کا میں میری طرف سے تمام دوستوں کے لیے دروازے کھلے ہیں وہ جس وقت مرضی تشریف لائیں ہمیں انتہائی خوشی ہوگی کہ وہ ہماری ان علاقوں میں بھی رہنمائی فرمائیں جہاں وہ ابائی طور پر بستے ہیں کیونکہ وہ ہم سے بہتر طور پر جانتے ہیں کہ اس علاقہ میں زمین و سمیت دیگر محکمہ مال کے مسائل کیا ہیں اور ہم مل جل کر انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے.

««سیالوی»»

02/11/2024

پنڈدادنخان ایم این اے حلقہ NA 61 چوہدری فرخ الطاف اور سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی تحصیل کمپلکس میں آمد۔ جہاں پر پنڈدادن خان کے تم محکموں کے آفسران موجود تھے دیگر علاقوں سے آئے افراد کے مسائل سنے اور فی الفور مسائل حل کرانے کی یقین دھانی کرائی۔

«««سیالوی»»»

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَافسوس ناک خبرمرزا بلال حسین (بلال موباٸل شاپ کھیوڑہ) بجلی کا کرنٹ لگنے سے وفات...
30/10/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
افسوس ناک خبر
مرزا بلال حسین (بلال موباٸل شاپ کھیوڑہ) بجلی کا کرنٹ لگنے سے وفات پاگئے ہیں اللہ تعالیٰ اس نوجوان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

معروف ٹک ٹاکر DPO احمد محی الدین چکوال تعینات
30/10/2024

معروف ٹک ٹاکر DPO احمد محی الدین چکوال تعینات

27/10/2024

ملک بھر کی طرح پنڈدادنخان میں بھی 27 اکتوبر یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا ۔
(رپورٹ محمد طلحہ سیالوی)
27 اکتوبر ملک پاکستان میں یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔جو کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کا دن ہے۔
1947 میں سری نگر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت آج بھی ہر پاکستانی کرتا ہے، اور ہم اس غیر قانونی اقدام کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔ بھارت نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو دبانے کے لیے ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے اور ان کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا۔ اسی موقع پر ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں بھی 27 اکتوبر یومِ سیاہ کے طور پر منایا گیا۔اور کشمیری بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

««سیالوی»»


پنڈدادنخان انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث کھیوڑہ روڈ پر پمپ مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگےجبکہ سیکرٹری RTA جہل...
30/09/2024

پنڈدادنخان انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث کھیوڑہ روڈ پر پمپ مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

جبکہ سیکرٹری RTA جہلم اپنے دفتر تک محدود عوامی سماجی حلقوں کی ارباب اختیار سے نوٹس کی اپیل ۔

(رپورٹ/ محمد طلحہ سیالوی)

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کھیوڑہ روڈ پر پٹرول پمپ مالکان ناقص اور ملاوٹ شدہ پٹرول دھڑا دھڑ فروخت کرنے لگے جبکہ کے عوام الناس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول کم پیمانے پر بھی فروخت کیا جارہا ہے۔ جس کی اطلاع انتظامیہ کو بھی کی گئی لیکن اس کے باوجود کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا۔ جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے جہلم تک ہی محدود رہ گئے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے اپیل کئ ہے کہ انتظامیہ کے خلاف فی الفور نوٹس لیں اور غیر معیاری ،کم پیمانے پر پٹرول سیل کرنے والے مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

«««سیالوی»»»»

پنڈدادن خان کے محلہ اسلامیہ سکول کے رہائشی غریب مزدور کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے سارے گھر کو اپنی لپ...
22/09/2024

پنڈدادن خان کے محلہ اسلامیہ سکول کے رہائشی غریب مزدور کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا غریب مزدور عادل اقبال کے گھر میں موجود سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا غریب مزدور کی مخیر حضرات سے مدد کی اپیل رابطہ نمبر
0344 5006266

Address

Jhelum

Telephone

03415787786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz Point News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share