Basit Mirali

Basit Mirali Whether you're lost, stuck, or seeking more.
𝐌𝐮𝐫𝐬𝐡𝐚𝐝
helps you rise and move forward.

Your journey to inner peace, better relationships, and meaningful goals starts here

۔ہر چیز اکیلے سہنے کی ضرورت نہیں ہے،مدد مانگنا بالکل ٹھیک ہے،وہ چیزیں جو ہمیں خوفزدہ کرتی ہیں،اگر ہم انہیں دل میں دبائے ...
21/06/2025

۔ہر چیز اکیلے سہنے کی ضرورت نہیں ہے،
مدد مانگنا بالکل ٹھیک ہے،
وہ چیزیں جو ہمیں خوفزدہ کرتی ہیں،
اگر ہم انہیں دل میں دبائے رکھیں تو وہ بوجھ بن جاتی ہیں۔

کوشش کریں کہ اپنے ڈر اور بےچینیاں کسی سے بیان کردیں،
اور اگر بولنے میں دقت ہو تو انہیں لکھنے کی کوشش کریں۔

یاد رکھیں، آپ ہر اس مشکل کا سامنا کرسکتے ہیں جو کبھی تمہارے راستے میں آئے ،
بس خود کو کمزور سمجھنا چھوڑ دیں،
آپ اس سے کہیں زیادہ مضبوط ہو جتنا آپ اپنے بارے جانتے ہیں۔
کسی بھی ڈاکٹر سے پوچھ لیجیئے کسی بہادر سے بہادر شخص کے سینے میں بھی دو دل نہیں ہوتے ۔
بلکہ وہ صرف اس لئیے بہادر ہوتا ہے کہ اسے خود پر بھروسہ ہوتا ہے
۔

اپنے سرکل میں کم از کم ایک شخص ایسا ضرور رکھیں کہ جس کے سامنے آپکو دکھاوا کرنے ضرورت نا ہو۔جس سے آپ بلا تکلف دل کی ہر با...
20/06/2025

اپنے سرکل میں کم از کم ایک شخص ایسا ضرور رکھیں کہ جس کے سامنے آپکو دکھاوا کرنے ضرورت نا ہو۔
جس سے آپ بلا تکلف دل کی ہر بات کہہ سکیں ۔
جسکے ساتھ آپ اونچی آواز میں قہقہے مار سکیں ،
اول فول بک سکیں اور آپکو زرا برابر شرمندگی یا سبکی کا احساس نا ہو۔
جسکے سامنے آپکو سوچ اور تول کر بولنے کی ضرورت نا ہو ۔
جو آپکو کسی ساتھ کمپیئر نا کرتا ہو بلکہ اسکے ہاں آپکا وجود ، آپکی پہچان یہ ہو کہ آپ ، آپ ہیں۔
ایسا شخص زندگی میں ہونا بہت ضروری ہے۔
کیونکہ ایک ایسے شخص کی موجودگی سے آپکی زندگی بہت آسان اور ہلکی پھلکی ہو جاتی ہے ۔
یہ شخص آپکے اندر کی حبس کیلئے روشن دان یا اغزاس فین کا کام کرتاہے اور آپکو ہمیشہ تر وتازہ رکھتا ہے ۔

۔
۔
۔
۔
۔

صرف دل ہی کے اچھے ہونے سے بہتر ہے کہ انسان زبان  کا بھی اچھا ہو،کیونکہ لوگوں کا واسطہ سب سے پہلے آپ کی زبان سے پڑتا ہے۔د...
20/06/2025

صرف دل ہی کے اچھے ہونے سے بہتر ہے کہ انسان زبان کا بھی اچھا ہو،کیونکہ لوگوں کا واسطہ سب سے پہلے آپ کی زبان سے پڑتا ہے۔
دل تک تو کچھ لوگ ہی پہنچتے ہیں۔

۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

عورت مرد کے برابر ہے۔یہ جملہ اسوقت ہر فیمنسٹ کی زبان پر ہے۔کیا یہ درست رویہ ہے ؟کیا اس سے معاشرے میں اور خاص کر گھر کے م...
17/06/2025

عورت مرد کے برابر ہے۔
یہ جملہ اسوقت ہر فیمنسٹ کی زبان پر ہے۔
کیا یہ درست رویہ ہے ؟
کیا اس سے معاشرے میں اور خاص کر گھر کے ماحول میں خوشگواری آئیگی ؟
ہرگز نہیں ۔
سب انسان برابر نہیں ۔
سب کی صلاحیتیں برابر نہیں ۔
یہی فرق عورت اور مرد میں ہے ۔
زندگی کے بعض شعبوں میں عورت کو برتری حاصل ہے تو بعض میں مرد کو فوقیت ہے۔
لیکن جب بلاوجہ اور بغیر دلیل کے برابری کا راگ الاپا جاتا ہے تو زندگی تلخ ہوجاتی ہے ۔
یہ ایسے ہی ہے جیسے ایک کمپنی میں کام کرنے والے دو لوگ دو مختلف ڈپارٹمنٹس کے ہیڈ ہوتے ہیں ۔
دونوں اپنی جگہ برتر ہیں لیکن انکے درمیان کوئی تقابل نہیں ہوتا ۔
اسیطرح مرد و عورت اور میاں بیوی کا معاملہ ہے ۔

غصہ ایک انتہائی فطری رد عمل ہے ۔اگر آپکو کبھی غصہ نہیں آتا تو آپ نفسیاتی مریض ہیں ۔لیکن غصہ کرنے سے تو منع کیا گیا ہے ۔ج...
16/06/2025

غصہ ایک انتہائی فطری رد عمل ہے ۔
اگر آپکو کبھی غصہ نہیں آتا تو آپ نفسیاتی مریض ہیں ۔
لیکن غصہ کرنے سے تو منع کیا گیا ہے ۔
جی نہیں
بلکہ غصہ آئے تو ظبط کرنے اور اسے پی جانے کا حکم ہے۔
اسی پر اجر وثواب ہے ۔
یہ ایسے ہی ہے جیسے جاڑے کی سخت سردی میں جرسی اور مفلر میں لپٹے رھنے کا کہا جاتا ہے ۔
تاکہ سردی کم سے کم متاثر کرے ۔
لیکن اگر کسی کو دسمبر اور جنوری میں بغیر سوئیٹر سردی محسوس ہی نہیں ہوتی تو ایسا شخص بیمار ہے ۔
اسے علاج کی ضرورت ہے ۔
لہذا یاد رکھئیے غصہ آنا ایک نارمل انسانی رویہ لیکن اسکی رو میں بہہ کر حواس کھو بیٹھنا جھالت و درندگی ہے۔

انسان کو معاشرتی جانور (Social Animal) کہا جاتا ہے ۔یعنی انسان معاشرے میں زندہ رھتا ھے ۔یہ الگ تھلگ زندگی نہیں گزار سکتا...
15/06/2025

انسان کو معاشرتی جانور (Social Animal) کہا جاتا ہے ۔
یعنی انسان معاشرے میں زندہ رھتا ھے ۔
یہ الگ تھلگ زندگی نہیں گزار سکتا ۔
اسکو ہروقت اپنے علاوہ بہت سے لوگوں اور رشتوں کی ضرورت رھتی ھے ۔
لیکن ان لوگوں کیساتھ زندگی گزارنے کیلئے آپکو اپنے اور انکے درمیان ایک سرحد(Boundary) ضروری رکھنی چاہیے وگرنہ یہی لوگ جو آپکی زندگی خوش رنگ اور پر کیف بناتے ہیں ، آپکی زندگی اجیرن کردیں گے ۔
اس باریک لائن کو مختصر طور پر بیان کیا جائے تو یوں کہا جاسکتا ہے کہ لوگوں کو اپنی زندگی میں شامل ہونے کا حق ضرور دیجئیے لیکن مداخلت کا حق کبھی نا دیجئیے ۔

آپکی مدد اور محبت کے جذبے کیساتھ
آپکا دوست، آپکا بھائی ، آپکا مرشد
What's App # 0316 6216613





پرانے لوگوں میں اخلاص تھا وہ تعلق نبھاتے تھے۔پھر لوگ پریکٹیکل ہوگئے اور تعلقات سے فائدہ اٹھانے لگے ۔اور اب لوگ پروفیشنل ...
14/06/2025

پرانے لوگوں میں اخلاص تھا وہ تعلق نبھاتے تھے۔
پھر لوگ پریکٹیکل ہوگئے اور تعلقات سے فائدہ اٹھانے لگے ۔
اور
اب لوگ پروفیشنل ہیں وہ تعلق بناتے ہی فائدہ دیکھ کر ہیں ۔
یہ جملے شاید آپ نے بھی کہیں پڑھے ہونگے ۔
پڑھنے میں اچھے لگتے ہیں لیکن درست بات یہ ہے کہ لوگوں کو اس حقیقت کا ادراک ہونے میں وقت لگا کہ مضبوط ترین رشتہ ضرورت کا رشتہ ہوتا ہے ۔
جب تک آپ کسی کی ضرورت ہوتے ہیں تب لوگ آپ سے وابستہ رھتے ھیں یہی ظابطہ سو سال پہلے بھی تھا اور اب بھی ہے۔
اس لئیے اگر آپ لوگوں کی زندگی کا اھم حصہ رھنا چاہتے ہیں تو انکی ضرورت بن جائیں ۔
ضرورت کی سادہ ترین تعریف یہ ہے کہ آپکی زندگی اسکے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی ۔

محبت انسانی فطرت کا نہایت قیمتی اثاثہ ہے۔اس کا اظہار کسی بھی انسان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔ مگر اس کے اظہار کا وقت، مق...
21/05/2025

محبت انسانی فطرت کا نہایت قیمتی اثاثہ ہے۔
اس کا اظہار کسی بھی انسان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔
مگر اس کے اظہار کا وقت، مقام اور مخاطب انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
جس طرح ایک تاجر کبھی اپنی قیمتی شے ایسے وقت یا جگہ پر فروخت نہیں کرتا جہاں اسے اس کی اصل قیمت نہ مل رہی ہو، بالکل اسی طرح محبت اور جذبات بھی ایسے وقت یا افراد پر ظاہر نہیں کرنے چاہئیں جہاں ان کی قدر نہ ہو۔
ہم اکثر جلد بازی میں اپنے احساسات ان لوگوں پر ظاہر کر دیتے ہیں جو انہیں سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔
بلکہ بعض اوقات ان کا مذاق بنا کر ہماری عزتِ نفس کو مجروح کر دیتے ہیں۔
ایسی صورت میں ہمارے جذبات ضائع ہو جاتے ہیں، اور ہم خود کو ٹوٹا ہوا محسوس کرتے ہیں۔
عقل مندی کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنے احساسات کو ایک بیش قیمت ہیرے کی طرح سنبھال کر رکھے۔
ان کا احترام کرے اور ان کے اظہار کے لیے صحیح وقت اور صحیح شخص کا انتظار کرے۔
جب محبت کسی ایسے فرد کے سامنے پیش کی جائے جو اس کی قیمت کو سمجھے، اس کی قدر کرے اور اس کا جواب خلوص سے دے تو وہ محبت نہ صرف مکمل ہو جاتی ہے بلکہ زندگی کو بامعنی بھی بنا دیتی ہے۔
محبت کو بے دریغ اور اندھا دندھ لٹانا نہیں چاہیے بلکہ درست آدمی کے سپرد کرنا چاہیے۔
اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے دل کی آواز پر لبیک کہنے سے پہلے عقل کی روشنی میں فیصلہ کریں۔
اپنے جذبات کی قدر کریں، ان کا احترام کریں، اور ان کے اظہار کے لیے صحیح وقت اور صحیح انسان کا انتخاب کریں۔

محبت انسانی فطرت کا نہایت قیمتی اثاثہ ہے۔
اس کا اظہار کسی بھی انسان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔
مگر اس کے اظہار کا وقت، مقام اور مخاطب انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔
جس طرح ایک تاجر کبھی اپنی قیمتی شے ایسے وقت یا جگہ پر فروخت نہیں کرتا جہاں اسے اس کی اصل قیمت نہ مل رہی ہو، بالکل اسی طرح محبت اور جذبات بھی ایسے وقت یا افراد پر ظاہر نہیں کرنے چاہئیں جہاں ان کی قدر نہ ہو۔
ہم اکثر جلد بازی میں اپنے احساسات ان لوگوں پر ظاہر کر دیتے ہیں جو انہیں سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔
بلکہ بعض اوقات ان کا مذاق بنا کر ہماری عزتِ نفس کو مجروح کر دیتے ہیں۔
ایسی صورت میں ہمارے جذبات ضائع ہو جاتے ہیں، اور ہم خود کو ٹوٹا ہوا محسوس کرتے ہیں۔
عقل مندی کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنے احساسات کو ایک بیش قیمت ہیرے کی طرح سنبھال کر رکھے۔
ان کا احترام کرے اور ان کے اظہار کے لیے صحیح وقت اور صحیح شخص کا انتظار کرے۔
جب محبت کسی ایسے فرد کے سامنے پیش کی جائے جو اس کی قیمت کو سمجھے، اس کی قدر کرے اور اس کا جواب خلوص سے دے تو وہ محبت نہ صرف مکمل ہو جاتی ہے بلکہ زندگی کو بامعنی بھی بنا دیتی ہے۔
محبت کو بے دریغ اور اندھا دندھ لٹانا نہیں چاہیے بلکہ درست آدمی کے سپرد کرنا چاہیے۔
اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے دل کی آواز پر لبیک کہنے سے پہلے عقل کی روشنی میں فیصلہ کریں۔
اپنے جذبات کی قدر کریں، ان کا احترام کریں، اور ان کے اظہار کے لیے صحیح وقت اور صحیح انسان کا انتخاب کریں۔

رشتہ  ایک ایسا لفظ جو بظاہر سادہ سا لگتا ہے۔مگر اس کے اندر جذبات، ذمہ داریاں، قربانیاں اور بے شمار معنی پوشیدہ ہوتے ہیں۔...
20/05/2025

رشتہ ایک ایسا لفظ جو بظاہر سادہ سا لگتا ہے۔
مگر اس کے اندر جذبات، ذمہ داریاں، قربانیاں اور بے شمار معنی پوشیدہ ہوتے ہیں۔
انسان اپنی زندگی میں کئی رشتے بناتا ہے
کچھ خون کے، کچھ دل کے، اور کچھ رشتے صرف ضرورت کے ہوتے ہیں ۔
لیکن ان میں سے وہی رشتے تادیر قائم رہتے ہیں جو نبھانے کی کوشش بھی کی جائے۔

رشتہ بنانا شاید ایک لمحے کا کام ہو، ایک مسکراہٹ، ایک تعارف، ایک اتفاق اور ایک نیا رشتہ وجود میں آجاتا ہے۔
لیکن اس رشتے کو نبھانا، اسے وقت دینا، اس کی پرورش کرنا، برداشت کرنا، توقعات کا بوجھ سنبھالنا، اور اچھے برے حالات میں ساتھ دینا ایک فن ہے، جو ہر کسی کو نہیں آتا۔

یہی وجہ ہے کہ آج کے تیز رفتار مادی دور میں رشتے کمزور ہو رہے ہیں۔
بات بات پر تعلقات ٹوٹ جاتے ہیں، دوستی ختم ہو جاتی ہے، حتیٰ کہ قریبی رشتہ دار بھی اجنبی بن جاتے ہیں۔
اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم رشتے بنانے میں جلدی کرتے ہیں، مگر انہیں نبھانے کی تیاری نہیں کرتے۔

رشتہ نبھانے کے کچھ بنیادی اصول ہیں

1. *احترام* بغیر احترام کے کوئی بھی رشتہ زندہ نہیں رہتا۔

2. *وقت* ہر رشتہ وقت مانگتا ہے، توجہ مانگتا ہے۔

3. *برداشت* اختلاف رائے ہر جگہ ہوتا ہے، برداشت ہی رشتے کو جوڑے رکھتی ہے۔

4. *اعتماد* کیونکہ شک کی بنیاد پر کوئی رشتہ نہیں پنپ سکتا۔

5. *قربانی* کبھی کبھی اپنی انا کو قربان کرنا پڑتا ہے، رشتے بچانے کے لیے۔

اگر آپ بھی اپنے دل کی بات کہنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
صرف اور صرف آپکی مدد اور محبت کے جذبے کیساتھ
آپکا دوست، آپکا بھائی ، آپکا مرشد

What's App # 0316 6216613
.



کامیاب اور ناکام انسان کے درمیان صرف ایک لکیر ہوتی ہے۔جو گر کر سنبھل جاتا ہے، وہی بازی جیت جاتا ہے۔اور جو ایک بار گر کر ...
19/05/2025

کامیاب اور ناکام انسان کے درمیان صرف ایک لکیر ہوتی ہے۔
جو گر کر سنبھل جاتا ہے، وہی بازی جیت جاتا ہے۔
اور جو ایک بار گر کر ہار مان لیتا ہے، وہ زندگی کی دوڑ سے باہر ہو جاتا ہے۔
زندگی تاش کے پتوں جیسی ہے۔
52 پتوں میں صرف 4 یکے ہوتے ہیں،
ہو سکتا ہے وہ یکے پہلے دس پتوں میں نہ آئیں،
عین ممکن ہے کہ بیسویں یا تیسویں تک بھی یکا نا آئے
لیکن ایک بات طے ہے کہ
کوئی طاقت ان ایکوں کو 49ویں، 50ویں یا 51ویں پتے پر آنے سے روک نہیں سکتی۔
یہی وہ راز ہے جو اکثر لوگ سمجھ نہیں پاتے۔
وہ جلدی ہار مان لیتے ہیں،
یہ جانتے ہوئے بھی کہ ان کا یکا بس کچھ قدم دور ہے۔
صرف ایک کوشش، ایک صبر، ایک دن کا انتظار
اور قسمت پلٹ سکتی ہے۔
تو سوال یہ ہے
کیا تم پچاسویں پتے تک کھیلنے کی ہمت رکھتے ہو؟
کیا تم میں حوصلہ ہے خود کو پھر سے اٹھانے کا؟
یاد رکھو،
یہ دنیا ہنر مندوں اور قابل لوگوں کی نہیں،
بلکہ ان کی ہے جو گر کر اٹھنے کا فن جانتے ہیں ۔
اور تب تک لڑنے کا جگرا دکھتے ہیں کہ جب تک جیت نا جائیں.۔۔

آپکی مدد اور محبت کے جذبے کیساتھ
آپکا دوست، آپکا بھائی ، آپکا مرشد

What's App 0316 6216613



زندگی میں کچھ چیزیں ، کچھ لوگ کبھی ٹھیک نہیں ہوتے، نہ ہی راستے ہمیشہ سیدھے ہوتے ہیں۔ آپ کو خود کو بدلنا پڑتا ہے، جیسے گا...
05/05/2025

زندگی میں کچھ چیزیں ، کچھ لوگ کبھی ٹھیک نہیں ہوتے، نہ ہی راستے ہمیشہ سیدھے ہوتے ہیں۔
آپ کو خود کو بدلنا پڑتا ہے، جیسے گاڑی موڑنی پڑتی ہے راستے کے موڑ پر، ویسے ہی خود کو حالات کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔ یہی اصل سمجھداری ہے۔

اپنے آپ کو اتنا مضبوط بناؤ کہ زندگی کسی کے ساتھ ہو یا بغیر، تمہاری خوشی تمہارے اپنے اختیار میں ہو۔
لوگ، رشتے، مقام ، سب بدلتے ہیں۔
آج جو قریب ہیں، کل دور ہو سکتے ہیں۔
اپنی قدر دوسروں کی نظر سے نہ دیکھو،
بلکہ خود کو پہچانو، خود کو اپناؤ۔
سچی خوشی وہی ہے جو اپنے اندر سے اُبھرتی ہے ،نہ کہ دوسروں سے وابستہ ہو۔
خود اپنی زندگی کا مرکز بنو، کیونکہ آخر میں تمہیں اپنے ساتھ ہی جینا ہوتا ہے۔

۔
۔
۔
۔

جب تک ہم اپنی زندگی میں کسی بڑی مشکل یا خواب کا سامنا نہیں کرتے، وہ ہمیں ایک بلند پہاڑ کی طرح نظر آتا ہے، جسے چڑھنا نا م...
01/05/2025

جب تک ہم اپنی زندگی میں کسی بڑی مشکل یا خواب کا سامنا نہیں کرتے، وہ ہمیں ایک بلند پہاڑ کی طرح نظر آتا ہے، جسے چڑھنا نا ممکن لگتا ہے۔
دل میں ایک خوف سا چھپا ہوتا ہے، جیسے پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنا کسی بھی صورت میں ممکن نہیں لگتا۔
لیکن جیسے ہی ہم اس کی طرف قدم بڑھاتے ہیں، پہلا قدم، دوسرا، تیسرا، ہمیں احساس ہوتا ہے کہ وہ بلند پہاڑ دراصل چھوٹے چھوٹے قدموں سے طے ہو سکتا ہے۔

دیکھیں، یہ خوف، یہ دباؤ، دراصل ہماری ذہن کی تخلیق ہوتی ہے۔ راستہ ہمیشہ صاف ہوتا ہے، جب ہم آگے بڑھتے ہیں، تو وہ پہاڑ جو پہلے ہمیں اتنا بڑا لگتا تھا، اب ایک آسان راستے کی طرح نظر آتا ہے۔
درختوں کے درمیان سے گزرتی ہوئی نرم ہوا، قدموں کے نیچے کھچک کر چلتا ہوا راستہ، اور جیسے جیسے ہم آگے بڑھتے ہیں، دنیا کی ساری رکاوٹیں چھوٹی ہونے لگتی ہیں۔

یاد رکھیں، اصل رکاوٹ ہمارے اندر کا خوف ہوتا ہے، نہ کہ راستہ۔ اور جیسے ہی ہم اپنے خوف کو چھوڑ دیتے ہیں، زندگی کے ہر چیلنج میں ایک نیا رنگ، نیا حوصلہ نظر آنے لگتا ہے۔ وہی مشکل، جو کبھی ہمیں ناممکن لگتی تھی، اب ایک نئی روشنی کے ساتھ کھیل تماشہ لگنے لگتی ہے۔

صرف اور صرف آپکی مدد اور محبت کے جذبے کیساتھ
آپکا دوست، آپکا بھائی ، آپکا مرشد

What's App # 0316 6216613



Address

Kabirwala

Telephone

+923064193486

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Basit Mirali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Basit Mirali:

Share