06/08/2026
*کہروڑ پکا*
*ریسکیو 1122 کہروڑ پکا کے دو ملازمین کی مبینہ کرپشن بے نقاب ۔ محکمانہ کارروائی شروع*
*ریسکیو 1122 لودھراں کے ملازمین عرفان رشید اور شعیب منظور ڈوگر کو پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔*
*جاری شوکاز نوٹس کے مطابق یہ کارروائی ڈونر غلام حسین بلوچ کی شکایت پر کی گئی*
*شوکاز نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عرفان رشید اور شعیب منظور ڈوگر نے رقم سرکاری بنک اکاونٹ میں لینے کے بجاے ڈونر غلام حسین بلوچ کی جانب سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 90 ہزار روپے اپنے اپنے زاتی بنک اکاونٹس میں لیے*
*جن میں سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے مبینہ طور پر شعیب منظور کے ذاتی بینک اکاؤنٹ جبکہ 60 ہزار روپے عرفان رشید کے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرواۓ*
*ڈونر غلام حسین خاں بلوچ نے ٹوٹل 190,000 روپے منتقل کیے، جن میں 130,000 روپے مسٹر شعیب منظور کے بینک اکاؤنٹ نمبر 0491488711013955 میں 16-02-2026 کو اور 60,000 روپے عرفان رشید کے بینک اکاؤنٹ نمبر 0253745631014325 میں 03-06-2026 کو منتقل کیے گئے ، اور یہ رقم اب بھی مذکورہ بالا اکاؤنٹس میں موجود ہے۔ ( نوٹفکیشن )*
*انکوائری کمیٹی نے دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد یہ پایا کہ اسلام آباد اور لاہور میں گاڑیوں (LDA-14 اور LDA-15) کے دوروں کے دوران تمام R & M (مرمت و دیکھ بھال) کے اخراجات ڈونر نے برداشت کیے ۔ تاہم انہی دوروں کے دوران 363 لیٹر ایندھن ، جس کی مالیت 92,838 روپے تھی ، 7 مقامی رسیدوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ، اور بعد میں اس رقم کو حکومت کے POL بجٹ سے ادا کیا گیا۔ اور ڈونر کی طرف سے ملنے والی رقم حکومتی اکاونٹ میں لینے کے بجاے اپنے زاتی اکاونٹس میں لی گئی ( نوٹفکیشن )*
*نوٹس کے مطابق یہ رقم ایمبولینسوں کی مرمت ، سفر اور دیگر اخراجات سے متعلق تھی*
*تاہم محکمانہ انکوائری میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ عطیات کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع ہونے کے بجائے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی جو محکمانہ مالی قواعد کے خلاف قرار دی گئی*
*دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض اخراجات کی تفصیلات فراہم کی گئیں ، لیکن باقی رقم کے استعمال کے حوالے سے مکمل وضاحت پیش نہیں کی جا سکی جو مکمل طور پر کرپشن و بے ایمانی تصور کی گئی*
*اسی بنیاد پر انکوائری کمیٹی نے ملزمان کے خلاف دو سال کے لیے سالانہ انکریمنٹ روکنے اور 1 لاکھ 90 ہزار