15/10/2024
حقیقی ایم این اے
رانا محمد فراز نون
مختصر احوال
رانا محمد فراز نون نے سال 2015 میں باضابطہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی
انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے حلقے میں خود کو ایک نوجوان محنتی ایماندار لیڈر کے طور پر متعارف کرایا.
حلقے کی عوام میں تیزی سے مقبولیت کو دیکھتے ہؤے 2018 کے الیکشن میں پارٹی نے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیا
رانا محمد فراز نون نے دلیری سے تیس سالہ اقتدار میں رہنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور صرف 1500 ووٹ سے الیکشن ہار گئے.
رانا محمد فراز نون تو الیکشن ہار گئے لیکن تحریک انصاف مرکز اور صوبہ کی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی.
رانا محمد فراز نون نے حلقے کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے دن رات اپنی کوششیں تیز کر دی کیونکہ صوبے اور مرکز میں ان کی پارٹی کی حکومت تھی اس لیے کہروڑپکا کیلئے فنڈز ملنا مشکل نا تھا اس سلسلے میں رانا محمد فراز نون کی کئی مرتبہ عمران خان صاحب اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی ہوئی.
رانا محمد فراز نون کہروڑپکا کیلئے *ایک ارب پچاس کروڑ کی گرانٹ جاری کروانے میں کامیاب ہوئے* ان کے لائے ہؤے منصوبوں میں سہرفرست.
*میللسی چوک تا آڑی وآلہ ڈبل کارپیٹ روڈ*
*ملتانی والا تا کنڈ احمد اثڑ کارپیٹ روڈ*
*کھجی والا تا مسہ کوٹھا*
*مسہ کوٹھا کیلئے سات کروڑ کی لاگت سے سیوریج سسٹم*
*کہروڑپکا میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فراہمی*
*24 کروڑز کی خطیر رقم سے سیوریج سسٹم کی بحالی جس میں تین عدد ڈسپوزیبل کی فراہمی*
*ریسکیو 1122 کو دو جدید ایمبولینس کی فراہمی*
*ورلڈ بنک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں میں تحصیل کہروڑپکا کیلئے فنڈز کی فراہمی* جیسے بڑے منصوبے شامل تھے جن پر آج بھی کام جاری ہے.
اس کے بعد رانا محمد فراز نون کی کارکردگی اور عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں سال 2024 میں صوبائی کی بجائے قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیا اور الحمدللہ رانا محمد فراز نون نے 17000 ہزار کی لیڈ سے الیکشن جیت کر یہ ثابت کیا کہ وہ عوامی مقبولیت میں اپنا ایک مقام بنا چکے ہیں.
صرف وہی ہیں جو تیس سال سے اقتدار میں بیٹھے لوگوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں کامیابی ان کا مقدر بنی..
ہمیشہ رانا محمد فراز نون کو مخالفین کی طرف سے منفی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا مخالف سیاستدانوں نے تو یہاں تک کہ دیا کہ رانا محمد فراز نون اپنی عوام کے ساتھ دھوکا کر رہے ہیں وہ عوام سے ووٹ لے کر آگے سودا کر دیں گے انہیں نے یہ بھی کہا کہ رانا محمد فراز نون اسٹام لکھ کر دے آئے ہیں
لیکن الحمدللہ رانا محمد فراز نون نے خاموشی سے اپنی محنت جاری رکھی اور الیکشن جیت کر عوام کی امانت کو اپنے کپتان عمران خان کی چھولی میں ڈال دیا
اور اپنی جیتی ہوئی سیٹ کی قربانی دے کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ عمران خان کے وفادار سپاہی ہیں.
اور الحمدللہ آج تک وہ ثابت قدم ہیں موجود سیاسی صورتحال کے پیش نظر جب رانا محمد فراز نون سے سوال ہوا کہ وہ اپنی وفاداریاں تبدیل کریں گے یہ اس ظلم وبربریت کو برداشت کرتے ہوئے عمران خان کے ساتھ ڈٹے رہیں گے
تو رانا محمد فراز نون نے واضح طور پر کہا کہ وہ انشاللہ عمران خان پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں وہ کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے اور وہ انشاللہ عمران خان کے ساتھ رہیں گے ✌️