25/06/2026
ماشاء اللہ! آج کی یہ بابرکت محفل راجہ امجد اقبال صاحب سابقہ (CEO) کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی۔ اس دعا میں جس جس بھائی نے شرکت فرمائی، اور اوورسیز و پاکستان میں مقیم تمام بھائیوں نے مالی، بدنی، انتظامی یا کسی بھی صورت میں تعاون کیا، اللہ تعالیٰ ان سب کی حاضری، محنت، اخلاص اور خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
اللہ پاک سب کی جائز حاجات پوری فرمائے، دنیا و آخرت کی بھلائیاں نصیب فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور اس نیک عمل کو ان سب کے لیے ذریعۂ نجات بنائے۔ آمین ثم آمین۔
خصوصاً راجہ عبداللہ ایڈووکیٹ صاحب، اور مولانا حافظ عبدالقدیر صاب جو مسجد کے انتظامات نہایت احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی خدمات، محنت اور اخلاص کو قبول فرمائے، ان کے رزق، صحت، عزت اور عمر میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں بہترین اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲